مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ عَمُّ خَارِجَةَ بْنِ الصَّلْتِ · حديث 1459
1459 - حَدَّثَنَا يُونُسُ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنِ ابْنِ أَبِي السَّفَرِ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ خَارِجَةَ بْنِ الصَّلْتِ، عَنْ عَمِّهِ، أَنَّهُمْ جَاءُوا مِنْ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَرُّوا بِحَيٍّ مِنْ أَحْيَاءِ الْعَرَبِ فَقَالُوا: جِئْتُمْ مِنْ عِنْدِ هَذَا النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالُوا: نَعَمْ قَالَ: فَفِيكُمْ رَاقٍ؟ قَالُوا: نَعَمْ قَالَ: فَأُتِيَ بِرَجُلٍ مُقَيَّدٍ فَقَرَأَ عَلَيْهِ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ أُمَّ الْقُرْآنِ ثَلَاثًا بِالْغَدَاةِ وَالْعَشِيِّ فَأَمَرُوا لَهُمْ بِشَيْءٍ فَقَالُوا: لَا حَتَّى نَسْأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَهُ الرَّجُلُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «كُلْ فَلَعَمْرِي لَمَنْ أَكَلَ بِرُقْيَةِ بَاطِلٍ لَقَدْ أَكَلْتَ بِرُقْيَةِ حَقٍّ»
حضرت خارجہ صلت رضی اللہ عنہ اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں کہ وہ نبی اکرم ﷺ کے پاس سے آئے ،وہ عرب کے ایک قبیلہ کے پاس سے گزرے ،انہوں نے کہا :کیا آپ اس نبی ﷺکے پاس سے آئے ہیں ؟انہوں نے فرمایا ہاں ! انہوں نے کہا تمھارے پاس کوئی دم ہے ؟انہوں نے کہا ہاں !پس وہ ایک آدمی لے کر آئے ،اس آدمی پر ان میں سے کسی نے سورۃ فاتحہ تین دن و رات تک پڑھی ،سو انہوں نے ان کو کوئی شے دینے کا ارادہ کیا تو انہوں نے کہا ہم نہیں لیں گےیہاں تک کہ ہم نبی اکرم ﷺ سے پوچھیں گے پس ایک آدمی نے آپ سے پوچھا تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا :کھاؤ!کیونکہ کوئی ناجائز دم کرکے بھی کھاتا ہے بلاشبہ تم نے تو جائز دم کرکے کھارہے ہو۔
لَا حَتَّى نَسْأَلَ النَّبِيَّ فَسَأَلَهُ الرَّجُلُ ← الْعَشِيِّ فَأَمَرُوا لَهُمْ بِشَيْءٍ ← فَأُتِيَ بِرَجُلٍ مُقَيَّدٍ فَقَرَأَ عَلَيْهِ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ أُمَّ الْقُرْآنِ ثَلَاثًا ← نَعَمْ ← فَفِيكُمْ رَاقٍ؟ ← نَعَمْ ← جِئْتُمْ مِنْ عِنْدِ هَذَا النَّبِيِّ ← عَمِّهِ، أَنَّهُمْ جَاءُوا مِنْ عِنْدَ النَّبِيِّ فَمَرُّوا بِحَيٍّ مِنْ أَحْيَاءِ الْعَرَبِ ← خَارِجَةَ بْنِ الصَّلْتِ ← الشَّعْبِيِّ، ← ابْنِ أَبِي السَّفَرِ ← شُعْبَةُ، ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسَ
Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 1459
