مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ أَبُو الْجَوْزَاءِ · حديث 2511
2511 - حَدَّثَنَا يُونُسُ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي الْجَوْزَاءِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِذَا قُبِضَ الْعَبْدُ الْمُؤْمِنُ جَاءَتْهُ مَلَائِكَةُ الرَّحْمَةِ فَتَسُلُّ نَفْسَهُ فِي حَرِيرَةٍ بَيْضَاءَ فَيَقُولُونَ: مَا وَجَدْنَا رِيحًا أَطْيَبَ مِنْ هَذِهِ، فَيَسُلُّونَهُ فَيَقُولُونَ: ارْفُقُوا [ص:143]، فَإِنَّهُ خَرَجَ مِنْ غَمِّ الدُّنْيَا فَيَقُولُونَ: مَا فَعَلَ فُلَانٌ؟، مَا فَعَلَ فُلَانٌ؟، قَالَ: وَأَمَّا الْكَافِرُ فَتَخْرُجُ نَفْسُهُ فَيَقُولُ خَزَنَةُ الْأَرْضِ: مَا وَجَدْنَا رِيحًا أَنْتَنَ مِنْ هَذِهِ فَيُهْبَطُ بِهِ إِلَى أَسْفَلِ الْأَرْضِ "
حضرت ابوالجوزاء ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جب بندہ مومن کی روح نکالی جاتی ہے تو اس کے پاس رحمت کے فرشتے آتے ہیں ، اس کی روح کو سفید ریشم میں لپیٹ لیتے ہیں ، پس کہتے ہیں کہ ہم نے اس سے زیادہ اچھی خوشبو نہیں پائی ، سو اس کو فرشتے پکڑتے ہیں ، کہتے ہیں کہ اس پر نرمی کرو، کیونکہ یہ دنیا کے غموں سے نکلا ہے۔ پس وہ کہتے ہیں ک فلاں نے کیا کیا؟ فلاں نے کیا کیا؟ اور جب کافر کی روح نکالی جاتی ہے تو زمین کا خازن کہتا ہے : ہم نے اس سے زیادہ بدبو کسی سے نہیں پائی ، پھر اس کو زمین کی پستی کی طرف پھینک دیا جاتا ہے۔
أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِي الْجَوْزَاءِ ← قَتَادَةَ ← هَمَّامٌ، ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسَ
Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 2511
