مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحِمْيَرِيُّ عَنْ أَبِي مُوسَى · حديث 507
507 - حَدَّثَنَا يُونُسُ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ دَاوُدَ الْأَوْدِيِّ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحِمْيَرِيِّ، أَنَّ حُمَمَةَ - رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - غَزَا أَصْبَهَانَ مَعَ الْأَشْعَرِيِّ وَفُتِحَتْ أَصْبَهَانُ فِي زَمَانِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: اللَّهُمَّ إِنَّ حُمَمَةَ [ص:407] يَزْعُمُ أَنَّهُ يُحِبُّ لِقَاءَكَ اللَّهُمَّ إِنْ كَانَ صَادِقًا فَاعْزِمْ لَهُ بِصِدْقِهِ وَإِنْ كَانَ كَاذِبًا فَاحْمِلْهُ عَلَيْهِ وَإِنْ كَرِهَ، اللَّهُمَّ لَا تَرْجِعْ حُمَمَةَ مِنْ سَفَرِهِ هَذَا، فَمَاتَ بأَصْبَهَانَ فَقَامَ الْأَشْعَرِيُّ فَقَالَ: «يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّا وَاللَّهِ فِيمَا سَمِعْنَا مِنْ نَبِيِّكُمْ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَا مَبْلَغُ عِلْمُنَا إِلَّا أَنَّ حُمَمَةَ شَهِيدٌ»
حضرت حمید بن عبدالرحمن حمیری فرماتے ہیں کہ اصحاب نبی اکرمﷺ میں ایک آدمی تھا‘ اس کا نام حممہ تھا‘ اس نے اصبھان میں حضرت ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ کے ساتھ جہاد کیا‘ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں اصبھان فتح ہوا تھا ‘آپ (حضرت عمر رضی اللہ عنہ ن)ے یہ دعا کی اے اللہ!حممہ کا خیال ہے کہ وہ تجھ سے ملاقات کو پسند کرتا ہے‘ اے اللہ ! اگر وہ سچ ہے تو اس کے عزم کو قبول کر ‘اور اگر جھوٹا ہے تو اس کو ہمت دے اگر چہ دو اس کو ناپسند کرتا ہو‘ اے اللہ !حممہ کو اس سفر سے واپس نہ لوٹانا‘ پس وہ اصبھان میں مر گئے ۔ تو حضرت اشعری کھڑے ہوۓ‘ فرمایا: اے لوگو! اللہ کی قسم ! ہم نے تمہارے نبیﷺ سے جو کچھ سنا ہے اور جہاں تک ہم کو علم ہے وہ یہی ہے کہ حممہ شہید ہے۔
حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحِمْيَرِيِّ ← دَاوُدَ الْأَوْدِيِّ ← أَبُو عَوَانَةَ، ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسَ
Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 507
