مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ مِحْجَنٌ · حديث 1391
1391 - حَدَّثَنَا يُونُسُ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو [ص:627] دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ عَنْ رَجَاءٍ، عَنْ مِحْجَنٍ، قَالَ: أَخَذَ مِحْجَنٌ بِيَدِي حَتَّى انْتَهَيْنَا إِلَى مَسْجِدِ الْبَصْرَةِ فَإِذَا بُرَيْدَةُ الْأَسْلَمِيُّ قَاعِدٌ عَلَى بَابٍ مِنْ أَبْوَابِ الْمَسْجِدِ وَفِي الْمَسْجِدِ رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ: سَكَبَةُ يُطِيلُ الصَّلَاةَ قَالَ: وَكَانَ فِي بُرَيْدَةَ مُزَاحَةٌ قَالَ بُرَيْدَةُ: يَا مِحْجَنُ أَلَا تُصَلِّي كَمَا يُصَلِّي سَكَبَةُ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ مِحْجَنٌ شَيْئًا وَقَالَ لِي مِحْجَنٌ: أَخَذَ بِيَدِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى صَعِدْنَا أُحُدًا فَأَشْرَفَ عَلَى الْمَدِينَةِ وَقَالَ: «وَيْلٌ لِأُمِّهَا مِنْ قَرْيَةٍ يَدَعُهَا أَهْلُهَا أَعْمَرَ مَا كَانَتْ، يَجِيءُ الدَّجَّالُ فَيَجِدُ عَلَى كُلِّ بَابٍ مِنْهَا مَلَكًا مُصْلِتًا فَلَا يَدْخُلُهَا»
حضرت رجاء ،حضرت محجن رضی اللہ عنہ سے روایت کرتےہیں کہ انہوں نے میرا ہاتھ پکڑا یہاں تک کہ ہم بصرہ کی مسجد تک پہنچ گئے ،تو (وہاں )حضرت بریدہ الاسلمی مسجد کے دروازوں میں سے کسی دروازے پر بیٹھے ہوئے تھے اور مسجد کے اندر ایک آدمی تھا ،اس کو سکبہ کہا جاتا تھا ،وہ بڑی لمبی نماز پڑھتا تھا ،اور حضرت بریدہ مزاحی تھے۔حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ نے کہا :اے محجن ! کیا آپ نماز ایسے ہی پڑھتے ہیں جیسے سکبہ نماز پڑھتا ہے ؟حضر ت محجن رضی اللہ عنہ نے ان کو کوئی جواب نہیں دیا ۔اور مجھ سےحضرت محجن رضی اللہ عنہ نے فرمایا :رسول اللہ ﷺ نے میرا ہاتھ پکڑا یہاں تک کہ ہم احد پہاڑ پر چڑھ گئے۔آپ نے مدینہ کی طرف دیکھا اور فرمایا :ہلاکت ہے اس کی ماں کے لیئے بستی سے جو اس میں رہنے کو چھوڑ دے،دجال آئے گاوہ مدینہ کے ہر دروازے پر فرشتے کو کھڑا دیکھے گا ،وہ مدینہ میں داخل نہیں ہو گا۔
مِحْجَنٍ، ← رَجَاءٍ ← عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ، ← أَبِي بِشْرٍ، ← أَبُو عَوَانَةَ، ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسَ
Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 1391
