مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ وَأَبُو عَامِرٍ الْعُقَيْلِيُّ · حديث 2690
2690 - حَدَّثَنَا يُونُسُ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ عَامِرٍ الْعُقَيْلِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «عُرِضَ عَلَيَّ أَوَّلُ ثَلَاثَةٍ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ وَأَوَّلُ ثَلَاثَةٍ يَدْخُلُونَ النَّارَ فَأَمَّا أَوَّلُ ثَلَاثَةٍ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ فَالشَّهِيدُ، وَعَبْدٌ أَدَّى حَقَّ اللَّهِ وَنَصَحَ لِسَيِّدِهِ، وَفَقِيرٌ مُتَعَفِّفٌ ذُو عِيَالٍ [ص:295]، وَأَمَّا أَوَّلُ ثَلَاثَةٍ يَدْخُلُونَ النَّارَ فَسُلْطَانٌ مُسَلَّطٌ، وَذُو ثَرْوَةٍ مِنَ الْمَالِ لَمْ يُعْطِ حَقَّ مَالِهِ، وَفَقِيرٌ فَخُورٌ»
حضرت عامر عقیلی اپنے والد سے وہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : مجھ پر جنت میں داخل ہونے والے پہلے تین لوگ پیش کیے گئے اور جہنم میں داخل ہونے والے پہلے تین ، بہرحال وہ پہلے تین جو جنت میں داخل ہوں گے، وہ یہ ہیں شہید ہے اور وہ غلام ہے جو اللہ کا حق بھی ادا کرے اور اپنے آقا کے لیے بھی خیر خواہ ہو او ر وہ فقیر جو بال بچوں والا ہونے کے باوجود لوگوں سے نہ مانگے اور وہ تین جو جہنم میں داخل ہونے والے ہیں ، وہ یہ ہیں : ظالم بادشاہ اور مال دار ہو کر اللہ کا حق نہ ادا کرنے والا اور فقیر جو فخر کرنے والا ہو۔
أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِيهِ ← عَامِرٌ الْعُقَيْلِيُّ، ← يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، ← هِشَامٍ ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسَ
Hadith 2690
