مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ عَائِشَةُ بِنْتُ طَلْحَةَ عَنْ عَائِشَةَ · حديث 1679
1679 - حَدَّثَنَا يُونُسُ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِصَبِيٍّ مِنَ الْأَنْصَارِ لِيُصَلَّى عَلَيْهِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ طُوبَى لَهُ، عُصْفُورٌ مِنْ عَصَافِيرِ الْجَنَّةِ، لَمْ يَعْمَلْ سُوءًا قَطُّ، وَلَمْ يَدْرِ بِهِ، فَقَالَ: «يَا عَائِشَةُ أَوَلَا تَدْرِينَ أَنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ خَلَقَ الْجَنَّةَ، وَخَلَقَ لَهَا أَهْلًا خَلَقَهَا لَهُمْ وَهُمْ فِي أَصْلَابِ آبَائِهِمْ، وَخَلَقَ النَّارَ، وَخَلَقَ لَهَا أَهْلًا، خَلَقَهَا لَهُمْ وَهُمْ فِي أَصْلَابِ آبَائِهِمْ»
حضرت عائشہ بنت طلحہ، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتی ہیں کہ نبی اکرم کے پاس ایک انصار کا بچہ لایا گیا تاکہ آپ اس پر نماز جنازہ پڑھیں تو میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! اس کے لیے خوشخبری ! یہ جنت کی چڑیوں میں سے ایک چڑیا ہے ، اس نے کبھی کوئی برا عمل نہیں کیا اور نہ اس کا کبھی خیال کیا۔ آپ نے فرمایا : اے عائشہ ! کیا تو نہیں جانتی ، بے شک اللہ عزوجل نے جنت پیدا کی ، اس میں رہنے کے لیے اہل بھی پیدا کیے ، حالانکہ وہ اپنے باپوں کی پشت میں تھے ، اور دوزخ کو پیدا کیا تو اس میں رہنے والے بھی پیدا کیے ، حالانکہ وہ اپنے باپوں کی پشت میں تھے ۔
عَائِشَةَ ← عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ، ← يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ ← قَيْسِ بْنِ الرَّبِيعِ ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسَ
Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 1679
