مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ وَمَا أُسْنِدَ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ · حديث 981
981 - حَدَّثَنَا يُونُسُ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْزَلَهُمْ فِي قُبَّةٍ فِي الْمَسْجِدِ لِيَكُونَ أَرَقَّ لِقُلُوبِهِمْ فَاشْتَرَطُوا عَلَيْهِ حِينَ أَسْلَمُوا أَنْ لَا يُحْشَرُوا وَلَا يُعْشَرُوا وَلَا يُجَبُّوا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ [ص:250]: «لَكُمْ أَلَّا تُحْشَرُوا وَلَا تُعْشَرُوا وَلَا تُجَبُّوا وَلَا خَيْرَ فِي دِينٍ لَيْسَ فِيهِ رُكُوعٌ» قَالَ أَبُو دَاوُدَ: قَالَ ابْنُ فَضَالَةَ: سَمِعْتُ الْحَسَنَ يَزِيدُ فِي هَذَا الْحَدِيثِ أَنَّ ثَقَفِيًّا قَالَ: سَنُعْطِيكَهَا عَلَى قَمْأَةٍ فِيهَا
حضرت عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ان (بنوثقیف کے ایک وفد )کو مسجد کے ایک قبہ میں ٹھہرایا‘یا تا کہ ان کے دل نرم ہو جائیں‘ سو انہوں نے اسلام لانے کے لیے چند شرطیں رکھیں( ۱)کہ وہ نہ جہاد میں شرکت کر یں گے ۲()نہ زکٰوۃ اللہ دیں گے(۳)اور نہ نماز پڑھیں گے ۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تمہارے لیے یہ ہے کہ نہ جہاد میں شرکت کرو نہ تم زکوۃ دو اور نہ نماز پڑھولیکن اس دن میں کوئی بھلائی نہیں ہے جس میں رکوع (یعنی نماز) نہیں ہے۔امام ابوداؤ د فرماتے ہیں کہ ابن فضالہ نے کہا کہ میں نے حضرت حسن کو اس حد یث میں ان الفاظ کی زیادتی کرتے ہوۓ سنا کہ ایک ثقفی نے کہا: اس قبہ میں آرام وسکون لینے کی صورت میں ہم اطاعت و فرمانبرداری بجا لائیں گے۔
عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ ← الْحَسَنِ، ← حُمَيْدٍ ← حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسَ
Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 981
