مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ سَالِمُ بْنُ عُبَيْدٍ · حديث 1299
1299 - حَدَّثَنَا يُونُسُ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا وَرْقَاءُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ هِلَالِ بْنِ يِسَافٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ عَرْفَجَةَ الْأَشْجَعِيِّ، قَالَ: كَانُوا يَسِيرُونَ مَعَ سَالِمِ بْنِ عُبَيْدٍ الْأَشْجَعِيِّ فَعَطَسَ رَجُلٌ فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ فَقَالَ سَالِمٌ: وَعَلَيْكَ وَعَلَى أُمِّكَ، ثُمَّ سَارَ سَاعَةً ثُمَّ قَالَ لِلرَّجُلِ: لَعَلَّكَ كَرِهْتَ مَا قُلْتُ لَكَ؟ قَالَ: وَدِدْتُ أَنَّكَ لَمْ تَكُنْ ذَكَرْتَ أُمِّي بِخَيْرٍ وَلَا شَرٍّ فَقَالَ: إِنَّمَا أُحَدِّثُكَ مَا شَهِدْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَطَسَ رَجُلٌ عِنْدَهُ فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " وَعَلَيْكَ وَعَلَى أُمِّكَ إِذَا عَطَسَ أَحَدُكُمْ فَلْيَقُلْ: الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ أَوِ الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى كُلِّ حَالٍ وَلْيَقُلْ لَهُ أَخُوهُ: يَرْحَمُكَ اللَّهُ وَلْيَقُلْ هُوَ: يَغْفِرُ اللَّهُ لِي وَلَكُمْ "
حضرت خالد بن عرفجہ اشجعی کہتے ہیں کہ لوگ حضرت سالم بن عبید اشجعی کے ساتھ چل رہے تھے کہ ایک آدمی کو چھینک آئی ' اس نے کہا: السلام علیکم ! حضرت سالم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا : وعلیک وعلی امک ! پھر وہ تھوڑی دیر چلتا رہا ' پھر حضرت سالم نے اس آدمی سے کہا : ہو سکتا ہے کہ تو نے اسے ناپسند کیا ہو ' جو میں نے تجھ کو کہا ہے ؟ فرمایا : میں نے چاہا کہ میں تیری ماں کا اچھائی سے ذکر کرو ں ' پس فرمایا کہ میں تجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے حدیث بتاتا ہوں ' ایک آدمی کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس چھینک آئی ' تو اس نے کہا: السلام علیکم ! تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : وعلیک وعلی امک ! جب تم میں سے کسی کو چھینک آئے تو وہ کہے : الحمد للہ رب العالمین ' یا الحمد للہ علی کل حال ' اور اس کا بھائی اسے جوابا کہے : یرحمک اللہ ! اور وہ اس کے جواب میں کہے : "یغفر اللہ لی ولکم " ۔
السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ. ← إِنَّمَا أُحَدِّثُكَ مَا شَهِدْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ عَطَسَ رَجُلٌ عِنْدَهُ ← وَدِدْتُ أَنَّكَ لَمْ تَكُنْ ذَكَرْتَ أُمِّي بِخَيْرٍ وَلَا شَرٍّ ← لِلرَّجُلِ لَعَلَّكَ كَرِهْتَ مَا قُلْتُ لَكَ ← سَالِمٌ وَعَلَيْكَ وَعَلَى أُمِّكَ ثُمَّ سَارَ سَاعَةً ثُمَّ ← السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ. ← كَانُوا يَسِيرُونَ مَعَ سَالِمِ بْنِ عُبَيْدٍ الأَشْجَعِيِّ فَعَطَسَ رَجُلٌ ← خَالِدِ بْنِ عَرْفَجَةَ الأَشْجَعِيِّ ← هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ ← مَنْصُورٌ، ← وَرْقَاءُ ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسَ
Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 1299
