مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ وَمَا رَوَى يَزِيدُ بْنُ صُهَيْبٍ الْفَقِيرُ عَنْ جَابِرٍ · حديث 1898
1898 - حَدَّثَنَا يُونُسُ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا الْمَسْعُودِيُّ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ صُهَيْبٍ الْفَقِيرِ، قَالَ: سَأَلْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ الرَّكْعَتَيْنِ فِي السَّفَرِ أَقْصُرُهُمَا؟ قَالَ جَابِرٌ: إِنَّ الرَّكْعَتَيْنِ فِي السَّفَرِ لَيْسَتَا بِقَصْرٍ، إِنَّمَا الْقَصْرُ رَكْعَةٌ عِنْدَ الْقِتَالُ، قَالَ: ثُمَّ أَنْشَأَ يُحَدِّثُ أَنَّهُ «كَانَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ الْقِتَالِ إِذْ حَضَرَتِ الصَّلَاةُ، فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَفَّ طَائِفَةً خَلْفَهُ، وَقَامَتْ طَائِفَةٌ وُجُوهُهَا قِبَلَ وُجُوهِ الْعَدُوِّ، فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَةً وَسَجَدَ بِهِمْ سَجْدَتَيْنِ، ثُمَّ إِنَّ الَّذِينَ صَلَّوْا خَلْفَهُ انْطَلَقُوا فَقَامُوا مَقَامَ أُولَئِكَ، فَجَاءَ أُولَئِكَ فَصَفُّوا خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَةً وَسَجَدَ بِهِمْ سَجْدَتَيْنِ، ثُمَّ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَلَسَ، فَسَلَّمَ وَسَلَّمَ الَّذِينَ خَلْفَهُ، وَسَلَّمُوا أُولَئِكَ، فَكَانَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ [ص:337] رَكْعَتَيْنِ وَلِلْقَوْمِ رَكْعَةً رَكْعَةً» ثُمَّ قَرَأَ يَزِيدُ: {وَإِذَا كُنْتَ فِيهِمْ فَأَقَمْتَ لَهُمُ الصَّلَاةَ} [النساء: 102]
حضرت یزید بن صہیب فقیر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر رضی اللہ عنہما سے سفر میں دو رکعتوں کے متعلق سوال کیا کہ کیا ان میں قصر ہے ؟ حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : سفر کی ان دو رکعتوں میں قصر نہیں ہے ، قصر میں صرف ایک رکعت میں ہے جنگ کے وقت ۔ کہا کہ انہوں نے پھر حدیث بیان کرنا شروع کر دی کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ ایک جنگ میں تھے ، جب نماز کا وقت آیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کھڑے ہوئے ، سو ایک گروہ نے آپ کے پیچھے صف بنائی اور ایک گروہ دشمن کے سامنے کھڑا ہو گیا ، اس گروہ نے ایک رکعت پڑھی اور آپ کے ساتھ دو سجدے کیے ، پھر وہ لوگ جنہوں نے آپ کے پیچھے نماز پڑھ لی تھی وہ چلے گئے ان کی جگہ پر۔ پھر وہ لوگ آ گئے تو انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پیچھے نماز ادا کی ، انہوں نے آپ کے ساتھ ایک رکعت ادا کی ، اور دو سجدے کیے ، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بیٹھ گئے ، آپ نے سلام پھیر دیا، اور سلام پھیرا ان لوگوں نے جو آپ کے پیچھے تھے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی دو رکعتیں ہو گئیں اور قوم کی ایک ایک رکعت ہوگئی ، پھر یزید نے یہ آیت پڑھی : " تو جب آپ ان میں ہوں تو ان کو نماز پڑھائیں ( النساء 102) ،
ثم أنشأ ← جَابِرٌ: إِنَّ الرَّكْعَتَيْنِ فِي السَّفَرِ لَيْسَتَا بِقَصْرٍ، إِنَّمَا الْقَصْرُ رَكْعَةٌ عِنْدَ الْقِتَالُ، ← الرَّكْعَتَيْنِ فِي السَّفَرِ أَقْصُرُهُمَا؟ ← سَأَلْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ← يَزِيدَ بْنِ صُهَيْبٍ الْفَقِيرِ، ← الْمَسْعُودِيِّ ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسَ
Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 1898
