مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ أَحَادِيثُ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ · حديث 1222
1222 - حَدَّثَنَا يُونُسُ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا سَلَّامُ بْنُ سُلَيْمٍ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، قَالَ: كُنَّا قُعُودًا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ جَاءَتْهُ امْرَأَةٌ وَمَعَهَا صَبِيٌّ لَهَا أَوْ صَبِيَّانِ لَهَا حَامِلَتُهُمَا وَبُنَيٌّ آخَرُ قَالَ: وَأَحْسَبُهَا حَامِلًا قَالَ: وَأَحْسَبُهَا لَمْ تَسْأَلْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَئِذٍ شَيْئًا إِلَّا أَعْطَاهَا فَلَمَّا أَدْبَرَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «حَامِلَاتٌ وَالِدَاتٌ رَحِيمَاتٌ لَوْلَا مَا يَأْتِينَ إِلَى أَزْوَاجِهِنَّ دَخَلَ الْمُصَلِّيَاتُ مِنْهُنَّ الْجَنَّةَ»
۱۲۲۲-حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک آپ کے پاس ایک عورت آئی اور اس کے پاس اس کا ایک بچہ یا دو بچے تھے، وہ دونوں کو اٹھائے ہوئے تھی، اور بیٹا اور بھی تھا، کہا کہ میرا گمان ہے کہ اسے اٹھائے ہوئے تھی، کہا : اور میں نے خیال کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے آج جو مانگے گی آپ اس کو ضرور عطاکریں گے۔سو جب وہ چلی گئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اپنے بچوں کو اٹھانے والی مائیں اپنے بچوں پر کتنی شفقت کرتی ہیں ، اگر یہ اپنے شوہروں کی نافرمانی نہ کرتی ہوتیں تو ان میں سے نماز پڑھنے والی عورت جنت میں جاتیں ۔
اَبِیْ اُمَامَۃَ، ← سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، ← مَنْصُورٌ، ← سَلَّامُ بْنُ سُلَيْمٍ ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسَ
Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 1222
