مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُسْرٍ السُّلَمِيُّ · حديث 1375
1375 - حَدَّثَنَا يُونُسُ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُمَيْرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ بُسْرٍ السُّلَمِيَّ، قَالَ: أَتَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَلْقَتْ لَهُ أُمِّي قَطِيفَةً فَجَلَسَ عَلَيْهَا فَأَتَتْهُ بِتَمْرٍ فَجَعَلَ يَأْكُلُ وَيَقُولُ بِالنَّوَى هَكَذَا - وَلَوَى أَبُو دَاوُدَ أُصْبُعَيْهِ السَّبَّابَةَ وَالْوُسْطَى - كَمَا يَرْمِي بِالنَّوَاةِ فَوْقَ أُصْبُعِهِ ثُمَّ دَعَا بِشَرَابٍ فَشَرِبَ ثُمَّ سَقَى الَّذِي عَنْ يَمِينِهِ فَقَالَتْ أُمِّي: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ادْعُ اللَّهَ لَنَا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اللَّهُمَّ بَارِكْ لَهُمْ فِيمَا رَزَقْتَهُمْ وَاغْفِرْ لَهُمْ وَارْحَمْهُمْ»
حضرت عبداللہ بن بسر سلمی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے تو میری والدہ نے آپ کے لیئے چادر بچھائی ،پس آپ اس پر تشریف فرما ہوئے ،سو آ پ کےپاس کھجوریں لائی گئیں تو آ پ اس سے کھانے لگے اور فرمانے لگے :گٹھلیاں ایسے۔امام ابو داؤد نے شہادت والی اور درمیانی انگلی کے ساتھ اشارہ کیا ،جیسے گٹھلی کو انگلی پر رکھ کر پھینکا جاتا ہے ،پھر آپ نے پانی منگوا کر اسے نو ش فرمایا ،پھر اپنے دائیں جانب والوں کو پینے کے لیئے دے دیا ۔میری والد ہ نے عرض کیا :یا رسول اللہ ﷺ ہمارے لیئے دعا کریں !تو نبی اکرم ﷺ نے دعا کی :اے اللہ ! ان کو ان کے رزق میں برکت دے،او ر ان کو بخش دے اور ان پر رحم فرما۔
عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ السُّلَمِيِّ ← يَزِيدُ بْنُ خُمَيْرٍ، ← شُعْبَةُ، ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسَ
Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 1375
