مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ الْأَفْرَادُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو · حديث 2401
2401 - حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، وَمُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدٍ الْحَنَفِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ فِي حُشٍّ مِنْ حُشَّانِ الْمَدِينَةِ فَاسْتَأْذَنَ رَجُلٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «ائْذَنْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ» فَإِذَا هُوَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَأَذِنْتُ لَهُ وَبَشَّرْتُهُ بِالْجَنَّةِ، فَقَرُبَ يَحْمَدُ اللَّهَ حَتَّى جَلَسَ، ثُمَّ اسْتَأْذَنَ رَجُلٌ رَفِيعُ الصَّوْتِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «ائْذَنْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ» فَإِذَا عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَأَذِنْتُ لَهُ وَبَشَّرْتُهُ بِالْجَنَّةِ، فَقَرُبَ يَحْمَدُ اللَّهَ، ثُمَّ اسْتَأْذَنَ رَجُلٌ خَفِيضُ الصَّوْتِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «ائْذَنْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ عَلَى بَلْوَى تُصِيبُهُ» فَأَذِنْتُ لَهُ وَبَشَّرْتُهُ بِالْجَنَّةِ، فَإِذَا هُوَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَقَرُبَ يَحْمَدُ اللَّهَ حَتَّى جَلَسَ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو [ص:45]، أَيْنَ أَنَا؟ قَالَ: «أَنْتَ مَعَ أَبِيكَ»
حضرت محمد بن عبید ، حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ منورہ کے باغوں میں سے کسی باغ میں تھے کہ ایک آدمی نے اجازت چاہی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اس کو اجازت دے دو، اور ساتھ ہی اسے جنت کی خوشخبری بھی دے دو دیکھا تو وہ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ تھے۔سو میں نے آپ کو اجازت بھی دی اور جنت کی خوشخبری بھی دی، آپ قریب ہوئے تو اللہ کی تعریف کی یہاں تک کہ بیٹھ گئے ۔ پھر ایک اور آدمی نے اجازت مانگی ، اس آدمی کی آواز اونچی تھی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایااس کو اجازت دو اور جنت کی خوشخبری بھی دو۔ تو وہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ تھے ، میں نے آپ کو اجازت اور جنت کی خوشخبری دی ، وہ قریب ہوئے تو اللہ کی تعریف کی اور بیٹھ گئے۔ پھر ایک اور آدمی نے اجازت چاہی ، اس آدمی کی آواز پست تھی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا، اس کو اجازت دو اور جنت کی خوشخبری بھی دو اور ساتھ ہی اس پر آزمائش کی بھی جو اس کو پہنچے گی۔ پس میں نے ان کو اجازت دی اور جنت کی خوشخبری بھی دی تو وہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ تھے وہ قریب ہوئے اور اللہ کی حمد کی یہاں تک کہ بیٹھ گئے ۔حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے عرض کیا : میں کہاں ہوں ؟ آپ نے فرمایا : تو اپنے باپ کے ساتھ ہوگا۔
عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو ← مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، وَمُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدٍ الْحَنَفِيِّ، ← قَتَادَةَ ← هَمَّامٌ، ← أَبُو دَاوُدَ،
Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 2401
