مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ الْأَفْرَادُ عَنْ عُمَرَ · حديث 61
61 - حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الْبَخْتَرِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ حَدِيثًا مِنْ رَجُلٍ فَأَعْجَبَنِي فَاشْتَهَيْتُ أَنْ أَكْتُبَهُ فَقُلْتُ: اكْتُبْهُ لِي فَأَتَانِي بِهِ مَكْتُوبًا مُزَبَّرًا، قَالَ [ص:63]: دَخَلَ الْعَبَّاسُ، وَعَلِيٌّ عَلَى عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَهُمَا يَخْتَصِمَانِ قَالَ: وَعِنْدَ عُمَرَ، طَلْحَةُ، وَالزُّبَيْرُ، وَسَعْدٌ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ فَقَالَ لَهُمْ عُمَرُ: أَنْشُدُكُمْ بِاللَّهِ أَوَلَمْ تَعْلَمُوا أَوَلَمْ تَسْمَعُوا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ كُلَّ مَالِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَدَقَةٌ إِلَّا مَا أَطْعَمَهُ أَهْلَهُ أَوْ كَسَاهُمْ إِنَّا لَا نُورَثُ» ؟ فَقَالُوا: بَلَى فَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُنْفِقُ مِنْ مَالِهِ عَلَى أَهْلِهِ وَيَتَصَدَّقُ بِفَضْلِهِ
حضرت ابوبختری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے ایک آدمی سے حدیث سنی ‘تو مجھے پسند آئی ‘سو میں نے چا ہا کہ اس کو لکھ لوں‘ میں نے کہا: اس کو میرے لیے لکھ دو‘ پس میں اس کے پاس ایک بند خط لا یا‘ کہا کہ حضرت عباس ومولا علی رضی اللہ عنہما‘ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آۓ اور وہ دونوں جھگڑ رہے تھے‘ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس حضرت طلحہ و زبیر وسعد وعبد الرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہم تھے‘ ان کو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں تم کواللہ کی قسم دیتا ہوں‘ کیا تم نے سنا نہیں کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا ہے: نبی ﷺ کا ہر مال صدقہ ہے مگر جو انہوں نے اپنے اہل خانہ کوکھلا یا یا پہنایا ‘ہم کسی کو وارث نہیں بناتے ہیں؟ ان سب نے کہا: کیوں نہیں ! رسول اللہﷺاپنے مال سے اپنے خاندان پر خرچ کرتے تھے اور باقی کوصد قہ کرتے تھے ۔
أَبَا الْبَخْتَرِيِّ ← عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ← شُعْبَةُ، ← أَبُو دَاوُدَ،
Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 61
