مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ عَنْ جَابِرٍ · حديث 1812
1812 - حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، يَقُولُ: تَزَوَّجْتُ امْرَأَةً عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَيِّبًا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «فَهَلَّا بِكْرًا تُلَاعِبُهَا وَتُلَاعِبُكَ وَتُضَاحِكُهَا وَتُضَاحِكُكَ؟» قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ قُتِلَ أَبِي وَتَرَكَ عَلَيَّ أَخَوَاتٍ، فَكَرِهْتُ أَنْ أَتَزَوَّجَ جَارِيَةً، وَلَكِنْ أَتَزَوَّجُ امْرَأَةً تَقُومُ عَلَيْهِنَّ، قَالَ: «بَارِكَ اللَّهُ لَكَ»
حضرت عمرو بن دینار سے روایت ہے کہ میں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کو فرماتے سنا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانہ میں ثیبہ عورت سے شادی کی ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : تو نے باکرہ سے شادی کیوں نہیں کی وہ تیرے ساتھ کھیلتی اور تو اس کے ساتھ کھیلتا ، تو اس کو ہنساتا اور وہ تجھے ہنساتی ۔ میں نے عرض کی : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میرا باپ شہید ہو گیا تھا اور میری بہنیں چھوڑ گیا تھا، سو میں نے ناپسند کیا کہ میں باکرہ سے شادی کروں لیکن میں نے ایک عورت سے شادی کی تاکہ ان کی دیکھ بھال کر سکے ۔ تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : اللہ پاک تجھے برکت دے !
تَزَوَّجْتُ امْرَأَةً عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ ثَيِّبًا، ← جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: ← عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ← حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ← أَبُو دَاوُدَ،
Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 1812
