مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ الْأَفْرَادُ عَنْ عَائِشَةَ · حديث 1634
1634 - حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ ابْنِ عَبَّادٍ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: لَمَّا كَانَتْ وَفَاةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَرَادُوا غُسْلَهُ، وَقَعَ عَلَيْهِمُ النَّوْمُ حَتَّى أَنَّ يَدَ كُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمْ عِنْدَ ذَقْنِهِ فَنُودُوا مِنْ نَاحِيَةِ الْبَيْتِ أَنِ اغْسِلُوهَ فَوْقَ ثِيَابِهِ، قَالَتْ عَائِشَةُ: «فَلَوِ اسْتَقْبَلْتُ مِنْ أَمْرِي مَا اسْتَدْبَرْتُ مَا غَسَّلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا نِسَاؤُهُ»
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا وصال ہوا تو صحابہ کرام نے آپ کو غسل دینے کا ارادہ کیا اور ان پر نیند طاری کر دی گئی ، یہاں تک کہ ان میں سے ہر ایک کی ٹھوڑی سینے پر تھی ، پھر گھر کے ایک کونے سے آواز سنائی دی کہ آپ کو کپڑوں کے اوپر سے ہی غسل دے دو۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں اگر مجھے اس معاملہ کا پتا پہلے ہوتا جو بعد میں مجھے معلوم ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو غسل صرف آپ کی ازواج پاک ہی دیتیں۔
عَائِشَةَ ← ابْنُ عَبَّادٍ ← مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ← حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ← أَبُو دَاوُدَ،
Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 1634
