مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ الْقَاسِمُ عَنْ عَائِشَةَ · حديث 1528
1528 - حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا جُوَيْرِيَةُ بْنُ أَسْمَاءٍ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ، أَخْبَرَهُ أَنَّ عَائِشَةَ أَخْبَرَتْهُ، قَالَتْ: اشْتَرَيْتُ نُمْرُقَةً فِيهَا تَصَاوِيرُ، فَجَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَامَ عَلَى الْبَابِ وَلَمْ يَدْخُلْ، فَعَرَفْتُ الْكَرَاهِيَةَ فِي وَجْهِهِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَتُوبُ إِلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ مَرَّتَيْنِ مَاذَا أَتَيْتُ؟ قَالَ: «مَا هَذِهِ النُّمْرُقَةُ؟» قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ اشْتَرَيْتُهَا لِتَجْلِسَ عَلَيْهَا وَتَوَسَّدَهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ الَّذِينَ يَعْمَلُونَ هَذِهِ التَّصَاوِيرَ يُعَذَّبُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، يُقَالُ لَهُمْ أَحْيُوا مَا خَلَقْتُمْ، وَإِنَّ الْبَيْتَ الَّذِي فِيهِ مِثْلُ هَذِهِ الصُّوَرِ - أَوِ الصُّورَةِ - لَا تَدْخُلُهُ الْمَلَائِكَةُ»
حضرت قاسم بن محمد نے فرمایا کہ ان کو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بتایا ، آپ فرماتی ہیں کہ میں نے ایک پردہ خریدا، جس میں تصویریں تھیں پس نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف لائے تو آپ دروازے پر کھڑے ہو گئے اور اندر داخل نہیں ہوئے ، سو میں نے ناپسندیدگی کے آثار آپ کے چہرے سے پہچان لیے ، میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں اللہ عزوجل کی بارگاہ میں دو مرتبہ توبہ کرتی ہوں، میں نے کیا کیا؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : یہ پردہ کیا ہے ؟ میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں نے اس لیے خریدا ہے تاکہ اس پر آپ بیٹھیں اور ٹیک لگائیں ، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : بے شک وہ لوگ جو تصویریں بناتے ہیں ان کو قیامت کے دن عذاب دیا جائے اور ان کو کہا جائے گا کہ ان کو زندہ کرو جن کو تم نے بنایا اور وہ گھر جس میں اس طرح کی تصاویر ہوں یا تصویر ہو، اس گھر میں فرشتے داخل نہیں ہوتے ۔
أَنَّ عَائِشَةَ أَخْبَرَتْهُ ← نَافِعٌ، أَنَّ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ، ← جُوَيْرِيَةُ بْنُ أَسْمَاءَ ← أَبُو دَاوُدَ،
Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 1528
