مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ الْقَاسِمُ عَنْ عَائِشَةَ · حديث 1516
1516 - حَدَّثَنَا يُونُسُ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَمَا هُوَ إِلَّا الْحَجُّ، فَلَمَّا كُنْتُ بِسَرِفَ حِضْتُ فَدَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَنَا أَبْكِي فَقَالَ لِي: «مَا يُبْكِيكِ» قُلْتُ: حِضْتُ، وَدِدْتُ أَنِّي لَمْ أَكُنْ حَجَجْتُ، فَقَالَ: «سُبْحَانَ اللَّهِ، إِنَّمَا هُوَ شَيْءٌ كَتَبَهُ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى عَلَى بَنَاتِ آدَمَ، انْسُكِي الْمَنَاسِكَ كُلَّهَا غَيْرَ أَنْ لَا تَطُوفِي بِالْبَيْتِ» قَالَ: فَلَمَّا قَدِمَ مَكَّةَ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَصْحَابِهِ: «مَنْ شَاءَ مِنْكُمْ جَعَلَهَا عُمْرَةً، إِلَّا مَنْ كَانَ مَعَهُ هَدْيٌ» وَذَبَحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ نِسَائِهِ الْبَقَرَ، فَلَمَّا كَانَ لَيْلَةُ النَّفْرِ طَهُرْتُ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ يَرْجِعُ صَوَاحِبِي بِحَجٍّ وَعُمْرَةٍ، وَارْجِعُ بِحَجٍّ، فَبَعَثَ مَعِي ابْنَ أَبِي بَكْرٍ فَاعْتَمَرْتُ مِنَ التَّنْعِيمِ
حضر ت عبدالرحمن ٰ بن قاسم اپنے والد سے ،وہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا :ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ حج کرنے کے لیئے نکلے ،جب مقام سرف پہنچی تو مجھے حیض آگیا ،سو رسول اللہ ﷺ میرے پاس تشریف لائے تو میں رو رہی تھی ،مجھ سے آپ نے فرمایا :تم کیوں رو رہی ہو ؟میں نے عرض کی :مجھے حیض آگیا ہے ،اب میں حج نہیں کرسکوں گی ۔آپ ﷺ نے فرمایا :سبحان اللہ ! یہ وہ شی ہے جسے اللہ تبارک و تعالیٰ نے حضرت آدم علیہ اسلام کی بیٹیوں پر لکھ دیا ہے ،تو تمام مناسک حج ادا کر سوائے طواف کعبہ کے ۔فرمایا کہ جب آپ مکہ مکرمہ پہنچے تو رسول اللہ ﷺ نے اپنے صحابہ سے فرمایا تم میں سے جو چاہے اسے عمرہ بنا لے جس کے پاس قربانی کا جانور ہو ۔اور رسول اللہ ﷺ نے اپنی ازواج کی طرف سے گائے ذبح کی ،پھر جب واپس جانے کی رات ہوئی میں حیض سے پاک ہو گئی،تو میں نے عرض کی :یار سول اللہ ﷺ! میرے ساتھ والے حج اور عمرہ دونوں کر کے جارہے ہیں ،اور میں صرف حج کرکے جارہی ہوں ،پس میرے ساتھ آپ نے حضرت عبدالرحمن ٰ بن ابی بکر رضی اللہ عنہا کو بھیجا ،تو میں نے تنعیم کے مقام سے عمرہ کا احرام باندھا ۔
عَائِشَةَ ← أَبِيهِ ← عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْقَاسِمِ، ← حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسَ
Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 1516
