مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ وَمَا رَوَى أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ · حديث 2484
2484 - حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْقُرَشِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَدِمْتُ الشَّامَ فَلَقِيتُ كَعْبًا، فَجَعَلْتُ أُحَدِّثُهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَيُحَدِّثُنِي عَنِ [ص:119] التَّوْرَاةِ حَتَّى ذَكَرْنَا يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فَحَدَّثْتُهُ أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «إِنَّ فِيَ الْجُمُعَةِ سَاعَةً لَا يُوَافِقُهَا مُسْلِمٌ يَسْأَلُ اللَّهَ فِيهَا خَيْرًا إِلَّا أَعْطَاهُ وَآتَاهُ» فَقَالَ كَعْبٌ: صَدَقَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ، فِي كُلِّ سَنَةٍ مَرَّةً؟ قُلْتُ: لَا، قَالَ: فِي كُلِّ شَهْرٍ مَرَّةً؟ قُلْتُ: لَا قَالَ: فِي كُلِّ جُمُعَةٍ مَرَّةً؟ قُلْتُ: نَعَمْ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: فَقَدِمْتُ الْمَدِينَةَ فَلَقِيتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ سَلَامٍ فَأَخْبَرْتُهُ أَنِّي لَقِيتُ كَعْبًا، فَجَعَلْتُ أُحَدِّثُهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَيُحَدِّثُنِي عَنِ التَّوْرَاةِ حَتَّى ذَكَرْنَا يَوْمَ الْجُمُعَةِ، وَذَكَرْتُ لَهُ مَا قَالَ كَعْبٌ: صَدَقَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ، فِي كُلِّ سَنَةٍ مَرَّةً فَقَالَ: كَذَبَ كَعْبٌ قُلْتُ: إِنَّهُ قَدْ رَجَعَ، فَقَالَ: أَتَدْرِي أَيَّ سَاعَةٍ هِيَ؟، قُلْتُ لَا، وَتَهَالَكْتُ عَلَيْهِ: أَخْبِرْنِي أَخْبِرْنِي، فَقَالَ: هِيَ مَا بَيْنَ الْعَصْرِ إِلَى الْمَغْرِبِ قُلْتُ: وَكَيْفَ، وَلَا صَلَاةَ؟، فَقَالَ: أَمَا سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " إِنَّ الْعَبْدَ لَا يَزَالُ فِي صَلَاةٍ مَا انْتَظَرَ الصَّلَاةَ، تَقُولُ الْمَلَائِكَةُ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ، اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ "؟
حضرت ابو سلمہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: میں ملک شام آیا ، تو میں حضرت کعب سے ملا ، میں ان کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالہ سے حدیث بیان کرنے لگا اور حضرت کعب مجھے تو رات کے حوالہ سے باتیں بتانے لگے ، حتیٰ کہ میں نے ان سے ذکر کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ جمعہ کے دن ایک گھڑی ہوتی ہے جو مسلمان اس گھڑی کو پالے ، اس میں اللہ سے کوئی بھلائی مانگے تو اس کو عطا فرمایا ہے ۔ تو حضرت کعب نے فرمایا: اللہ اور اس کے رسول نے سچ کہا، یہ گھڑی سال میں ایک مرتبہ ہوتی ہے، میں نے کہا: نہیں ! انہوں نے کہا : ہرماہ میں ایک مرتبہ ؟ میں نے کہا نہیں ! انہوں نے کہا : ہر جمعہ کے ؟ میں نے کہا: جی ہاں ! حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں مدینہ منورہ آیا ، تو میں حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے ملا ، میں نے ان کو بتایا کہ میں نے حضرت کعب رضی اللہ عنہ سے ملاقات کی تھی تو میں نے ان کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالہ سے حدیث بیان کی اور وہ مجھے تورات کی باتیں بتانے لگے، یہاں تک کہ ہم نے جمعہ کے دن کا ذکر کیا ، میں نے ان کو بتایا کہ حضرت کعب نے ان سے کہا کہ اللہ اور اس کے رسول نے سچ کہا یہ گھڑی ہر سال میں ایک مرتبہ ہوتی ہے۔( حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نے) کہا کہ کعب نے جھوٹ کہا ، حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: انہوں نے رجوع کیا۔ ( حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے ) کہا کہ جانتے ہو کہ یہ کون سی گھڑی ہے؟ تو میں نے نفی میں جواب دیا پھر میں نے حد درجہ خواہش کا اظہار کیا کہ مجھے بتائیں ، مجھے بتائیں ! فرمایا : وہ گھڑی عصر سے مغرب کے درمیان ہے، میں نے کہا : کیسے اور اس وقت تو نماز جائز نہیں ؟ ( حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ) فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے سنا: بے شک بندہ ہمیشہ نماز میں ہی ہوتا ہے جب تک کہ وہ نماز کا انتظار کرتا ہے، فرشتے کہتے ہیں : اے اللہ ! اس کو بخش دے ! اے اللہ اس پر رحم فرما!
أَبِي هُرَيْرَةَ، ← اَبِیْ سَلَمَۃَ ← مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْقُرَشِيُّ، ← قَیْسِ بْنِ سَعْدٍ، ← حَمَّادٌ، ← أَبُو دَاوُدَ،
Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 2484
