مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ يَزِيدُ بْنُ أَبَانَ عَنْ أَنَسٍ · حديث 2220
2220 - حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ، عَنْ يَزِيدَ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِذَا نُودِيَ بِالصَّلَاةَ، فُتِحَتْ أَبْوَابُ السَّمَاءِ، وَاسْتُجِيبَ الدُّعَاءُ» قَالَ يَزِيدُ: وَكَانَ يُقَالُ: «الدُّعَاءُ بَيْنَ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةُ لَا يُرَدُّ»
حضرت یزید ، حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو حکم دیا کہ ایک دن روزہ رکھیں اور کوئی بھی افطار نہ کرے یہاں تک کہ میں اسے اجازت دوں ، پس لوگوں نے روزہ رکھا ، جب شام ہوئی تو ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں آیا ، پس وہ عرض کرنے لگا : میں کل سے روزہ دار ہوں ، آپ میرے لیے اجازت دیں کہ میں افطار کر لوں ، تو آپ نے اسے اجازت دی ، اور ایک اور آدمی آیا اس نے بھی اسی طرح عرض کی تو آپ نے اس کو بھی اجازت دی، یہاں تک کہ ایک اور آدمی آیا ، اس نے عرض کی : یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! میرے گھر والوں میں سے دو نوجوانوں نے لگا تار دو دن سے روزے رکھے ہیں ، تو آپ ان کو بھی افطار کی اجازت دیں ! تو آپ نے اس سے اعراض کیا، پھر اس نے اپنی بات دہرائی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : وہ دو روزے کیسے ہیں ؟ کیسے وہ شخص روزہ دار ہو سکتا ہے جو لوگوں کا گوشت کھاتا ہے، تو جا! ان دونوں کو حکم دے کہ اگر دونوں روزہ دار ہوں تو وہ قے کریں ۔ پس دونوں نے ایسے ہی کیا، ان میں سے ہر ایک سے ایک لوتھڑا نکلا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لایا گیا، آپ کو بتایا گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر دونوں اسی حالت میں مر جائے جس حالت میں تھے تو ضرور ان دونوں کو آگ کھاتی۔
أَنَسٍ، ← يَزِيدُ: ← الرَّبِيعِ، ← أَبُو دَاوُدَ،
Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 2220
