مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ وَخَبَّابُ بْنُ الْأَرَتِّ · حديث 1150
1150 - حَدَّثَنَا دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الضُّحَى، يُحَدِّثُ عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ خَبَّابٍ، قَالَ: " كُنْتُ رَجُلًا قَيْنًا فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَكَانَ لِي عَلَى الْعَاصِ بْنِ وَائِلٍ دَرَاهِمُ فَأَتَيْتُهُ أَتَقَاضَاهُ فَقَالَ: لَا أَقْضِيكُ حَتَّى تَكْفُرَ بِمُحَمَّدٍ فَقُلْتُ: لَا أَكْفُرُ بِمُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ [ص:382] حَتَّى يُمِيتَكَ اللَّهُ، ثُمَّ يَبْعَثَكَ قَالَ: فَقَالَ: دَعْنِي حَتَّى أَمُوتَ، ثُمَّ أُبْعَثَ فَيَصِيرَ لِي مَالٌ وَوَلَدٌ فَأَقْضِيَكَ قَالَ فَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ {أَفَرَأَيْتَ الَّذِي كَفَرَ بِآيَاتِنَا وَقَالَ لَأُوتَيَنَّ مَالًا وَوَلَدًا} [مريم: 77] "
حضرت خباب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جاہلیت کے زمانے میں لوہے کا کام کرتا تھا، میرے عاص بن وائل کے پاس کچھ درہم تھے ، میں اس کے پاس آیا اوراپنے قرض کا مطالبہ کیا تو اس نے کہا : میں آپ کو قرض نہیں دوں گا یہاں تک کہ آپ محمد ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کا انکار کریں ۔ میں نے کہا : میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انکار نہیں کروں گا یہاں تک کہ تو مر جائے پھر اٹھے ۔ کہتے ہیں کہ اس نے کہا : مجھے چھوڑ دے یہاں تک کہ میں مر جاؤں پھر زندہ ہو ں گا، میرے پاس مال اور اولاد ہوگی اس کے بعد میں تیراقرض دے دوں گا۔ کہا کہ اس کے بعد یہ آیت نازل ہوئی :"افرایت الذی کفر بایاتنا وقال لاوتین مالا وولدًا"۔
خَبَّابٍ ← مَسْرُوقٍ ← أَبَا الضُّحَی ← الْاَعْمَشِ ← شُعْبَةُ، ← دَاوُدُ،
Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 1150
