Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
مسند أبي داود الطيالسي

Musnad Abu Dawood Tayalisi

by Abu Dawood Tiyalisi

2,890 Hadith613 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ صَخْرٌ الْغَامِدِيُّ · حديث 1342

1342 - حَدَّثَنَا يُونُسُ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ: أَخْبَرَنِي يَعْلَى بْنُ عَطَاءٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عُمَارَةَ بْنَ حَدِيدٍ، يُحَدِّثُ عَنْ صَخْرٍ الْغَامِدِيِّ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «اللَّهُمَّ بَارِكْ لِأُمَّتِي فِي بُكُورِهَا» قَالَ: وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا بَعَثَ سَرِيَّةً بَعَثَهَا مِنْ أَوَّلِ النَّهَارِ وَكَانَ صَخْرٌ رَجُلًا تَاجِرًا كَانَ يُرْسِلُ غِلْمَانَهُ مِنْ أَوَّلِ النَّهَارِ فَكَثُرَ مَالُهُ حَتَّى كَانَ لَا يَدْرِي أَيْنَ يَضَعُهُ

حضرت صخر الغامدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اے اللہ ! میری امت کے صبح کےکاموں میں برکت عطافرما ! فرمایا : اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب کسی لشکر کوبھیجتے تو ان کودن کے اول حصہ میں بھیجتے تھے ' اور حضرت صخر رضی اللہ تعالیٰ عنہ تاجر آدمی تھے ' اپنے غلاموں کو اول دن میں بھیجتے تھے ' پس ان کامال بہت زیادہ ہو گیا ' حتیٰ کہ وہ نہیں جانتے تھے کہ اسے کہاں رکھیں ۔

صَخْرٍ الْغَامِدِيِّ، ← عُمَارَةَ بْنِ حَدِيدٍ، ← يَعْلَى بْنُ عَطَاءٍ ← شُعْبَةُ، ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسَ

Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 1342

مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ يَزِيدُ بْنُ الْأَسْوَدِ السُّوَائِيُّ · حديث 1343

1343 - حَدَّثَنَا يُونُسُ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ يَزِيدَ بْنِ الْأَسْوَدِ السُّوَائِيَّ، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَسْجِدِ الْخَيْفِ بِمِنًى صَلَاةَ الصُّبْحِ فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ إِذَا رَجُلَانِ فِي مُؤَخِّرِ الْمَسْجِدِ لَمْ يُصَلِّيَا مَعَ النَّاسِ فَأُتِيَ بِهِمَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تُرْعَدُ فَرَائِصُهُمَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا مَنَعَكُمَا أَنْ تُصَلِّيَا مَعَنَا؟» قَالَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، صَلَّيْنَا فِي رِحَالِنَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «فَلَا تَفْعَلَا إِذَا صَلَّيْتُمَا فِي رِحَالِكُمَا ثُمَّ أَتَيْتُمَا الْإِمَامَ وَهُوَ يُصَلِّي فَصَلِّيَا مَعَهُ فَإِنَّهَا لَكُمَا نَافِلَةٌ أَوْ تَطَوُّعٌ»

حضرت جابر بن یزید بن اسود السوائی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم کو مسجد خیف منٰی میں صبح کی نماز پڑھائی ' جب آپ اپنی نماز سے فارغ ہوئے تو آپ نے دو آدمی دیکھے ' جو مسجد میں پیچھے بیٹھے ہوئے تھے ' ان دونوں نے جماعت کےساتھ نماز نہیں پڑھی ' تو ان دونوں کونبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں لایا گیا ' وہ ڈر رہے تھے ' رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تم کو کون سے چیز مانع تھی کہ تم نے ہمارے ساتھ نماز نہیں پڑھی ؟ ان دونوں نے عرض کی: یا رسول اللہ ! ہم گھر میں نماز پڑھ چکے تھے ' رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جب تم دونوں گھرمیں نماز پڑھ لیا کرو ' پھر تم مسجد میں آؤ تو امام نماز پڑھا رہا ہو تو دونوں اسکے ساتھ نماز پڑھ لیاکرو ' وہ تمہارے لیے نوافل یااضافہ ہو جائیں گے ۔

أَبِيهِ ← جَابِرِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ الْأَسْوَدِ السُّوَائِيِّ، ← يَعْلَى بْنُ عَطَاءٍ ← شُعْبَةُ، ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسَ

Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 1343

مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ يَزِيدُ بْنُ الْأَسْوَدِ السُّوَائِيُّ · حديث 1344

1344 - حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ يَزِيدَ بْنِ الْأَسْوَدِ، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: «أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي مَسْجِدِ الْخَيْفِ فَتَنَاوَلْتُ يَدَهُ فَإِذَا هِيَ أَطْيَبُ مِنْ رِيحِ الْمِسْكِ وَأَبْرَدُ مِنَ الثَّلْجِ»

حضرت جابر بن یزید بن اسود اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا کہ میں مسجد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پس آیا ' میں نے اپنا ہاتھ آپ کے ہاتھ میں دیا ' تو آپ کے ہاتھ سے مشک سے زیادہ خوشبو تھی اور برف سے زیادہ ٹھنڈک ۔

أَبِيهِ ← جَابِرِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ الْأَسْوَدِ ← يَعْلَى بْنُ عَطَاءٍ ← شُعْبَةُ، ← أَبُو دَاوُدَ،

Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 1344

مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حَوَالَةَ الْأَزْدِيُّ · حديث 1345

1345 - حَدَّثَنَا يُونُسُ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، وَحَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، كِلَاهُمَا عَنْ سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ الْعُقَيْلِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَوَالَةَ الْأَزْدِيِّ، قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي ظِلِّ دُومَةٍ وَكَاتِبٌ يُمْلِي عَلَيْهِ فَقَالَ: «يَا ابْنَ حَوَالَةَ أَلَا أَكْتُبُكَ؟» قُلْتُ: مَا خَارَ اللَّهُ لِي وَرَسُولُهُ فَجَعَلَ يُمْلِي وَيُمْلِي قَالَ: وَنَظَرْتُ فَإِذَا اسْمُ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا فَعَرَفْتُ أَنَّهُمَا لَا يُكْتُبَانِ إِلَّا فِي خَيْرٍ، قَالَ لِي: " يَا ابْنَ حَوَالَةَ: أَلَا أَكْتُبُكَ؟ " قُلْتُ: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، ثُمَّ قَالَ: «يَا ابْنَ حَوَالَةَ كَيْفَ أَنْتَ إِذَا نَشَأَتْ فِتْنَةٌ الْقَاعِدُ فِيهَا خَيْرٌ مِنَ الْقَائِمِ وَالْقَائِمُ فِيهَا خَيْرٌ مِنَ الْمَاشِي وَالْمَاشِي فِيهَا خَيْرٌ مِنَ السَّاعِي؟» قُلْتُ: مَا خَارَ اللَّهُ لِي وَرَسُولُهُ ثُمَّ [ص:578] قَالَ: «يَا ابْنَ حَوَالَةَ كَيْفَ أَنْتَ إِذَا نَشَأَتْ أُخْرَى الَّتِي قَبْلَهَا كَنَفْحَةِ أَرْنَبٍ كَأَنَّهَا صَيَاصِي بَقَرٍ؟» قُلْتُ: مَا خَارَ اللَّهُ لِي وَرَسُولُهُ قَالَ: وَمَرَّ رَجُلٌ مُقَنَّعٌ فَقَالَ: هَذَا وَأَصْحَابُهُ يَوْمَئِذٍ عَلَى الْحَقِّ فَأَتَيْتُهُ فَأَخَذْتُ بِمَنْكِبِهِ وَأَقْبَلْتُ بِوَجْهِهِ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: هَذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: «هَذَا» فَإِذَا هُوَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ

حضرت عبداللہ بن حوالہ ازدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور آپ ایک سایہ دار درخت کے نیچے تشریف فرما تھے ' ایک کاتب آپ کیطرف سے لکھ رہا تھا ۔ آپ نے فرمایا ؛ اے ابن حوالہ ! کیامیں تیرے لیے لکھ دوں؟ میں نے عرض کی: مجھے پتا نہیں ہے کہ میرے لیے اللہ اور اس کے رسول نے کیااختیارکیا ! پس آپ دوبارہ لکھوانے لگے ' وہ کتاب لکھنے لگا ' میں نے دیکھا کہ اس میں حضرات ابو بکر وعمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما کانام لکھا ہوا تھا ' سو میں نے پہچان لیا کہ ان دونوں کے لیے بھلائی ہی لکھی ہوگی ' مجھے آپ نے فرمایا : اے ابن حوالہ !میں تیرے لیے لکھ دوں ؟میں نے عرض کی : یارسول اللہ ! کیوں نہیں ! پھرفرمایا:اے ابن حوالہ !تیر ی کیا حالت ہو گی جب فتنے پیدا ہو ں گے' ان فتنوں میں بیٹھنے والا کھڑے ہونے والے سے اور کھڑاہونے والا چلنے والے سے بہتر ہو گا اورچلنے والا دوڑ نے والے سے بہتر ہو گا ۔ میں نے عرض کی: میرے لیے اللہ اور اس کے رسول نےکیا اختیار کیا ہے ؟ پھر فرمایا :اے ابن حوالہ !تیری کیا حالت ہو گی جب دوسرا فتنہ ہو گا جواس سے پہلے ہو گا ' ایسے ہو گا جیسے کہ خرگوش کی پھونک ہوتی ہے گویا کہ گائے کے سینگ ہیں ! میں نے عرض کی میرے لیے اللہ اور اس نے رسول نے کیا اختیار کیاہے؟ کہتے ہیں کہ ایک آدمی ادھر سے گزرا ' اس نے اپنے آپ کو چادر سے ڈھانپا ہوا تھا ' فرمایا: یہ اور اس کے ساتھی اس دن حق پر ہوں گے ' سو میں اس کے پاس آیا ' اس کو میں نے کندھوں سے پکڑا ' میں نے اس کا چہرہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف کیا' میں نے عرض کی :یا رسول اللہ ! یہ ؟ آپ نے فرمایا : یہ ہی ہے ' تو وہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ تھے ۔

عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَوَالَةَ الأَزْدِيِّ ← عَبْدِ اللہِ بْنِ شَقِیْقٍ الْعُقَیْلِیِّ ← سَعِیْدٍ الْجُرَیْرِیِّ، ← حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، وَحَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، كِلَاهُمَا، ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسَ

Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 1345

مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حَوَالَةَ الْأَزْدِيُّ · حديث 1346

1346 - حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، وَحَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَوَالَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ: «تَهْجُمُونَ عَلَى رَجُلٍ مُعْتَجِرٍ بِبُرْدَةٍ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ يُبَايِعُ النَّاسَ» قَالَ: فَهَجَمْنَا عَلَى عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مُعْتَجِرٌ بِبُرْدَةٍ يُبَايِعُ النَّاسَ

حضرت عبداللہ بن حوالہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک دن فرمایا : تم ایک آدمی کے پاس اچانک آؤ گے جو اپنے آپ کو چادر سے لپیٹے ہو گا ' وہ اہل جنت سے ہو گا ' لوگ اس کی بیعت کریں گے ۔ حضرت حوالہ فرماتے ہیں :سو ہم حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس اچانک آئے تو آپ چادر کو لپیٹے ہوئے تھے اور لوگوں سے بیعت کررہے تھے ۔

عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَوَالَةَ، ← عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ، ← الْجُرَيْرِيِّ، ← حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، وَحَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، ← أَبُو دَاوُدَ،

Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 1346

مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ نُقَادَةُ الْأَسَدِيُّ · حديث 1347

1347 - حَدَّثَنَا يُونُسُ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا غَسَّانُ بْنُ بُرْزِينَ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَيَّارُ بْنُ سَلَامَةَ الرِّيَاحِيُّ مِنْ بَنِي تَمِيمٍ، عَنِ الْبَرَاءِ السَّلِيطِيِّ مِنْ بَنِي عَبْسٍ، عَنْ نُقَادَةَ الْأَسَدِيِّ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَهُ إِلَى رَجُلٍ يَسْتَحْمِلُهُ فِي نَاقَةٍ لَهُ فَأَبَى فَأَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ فَبَعَثَهُ إِلَى رَجُلٍ آخَرَ يَسْتَحْمِلُهُ: فَبَعَثَ إِلَيْهِ بِنَاقَةٍ فَجَاءَ بِهَا نُقَادَةُ يَقُودُهَا فَلَمَّا نَظَرَ إِلَيْهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «بَارَكَ اللَّهُ فِيهَا وَفِيمَنْ بَعَثَ بِهَا» قَالَ نُقَادَةُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَفِيمَنْ جَاءَ بِهَا؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ: «وَفِيمَنْ جَاءَ بِهَا» قَالَ: فَقُدِّمَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَحُلِبَتْ فَدَرَّتْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اللَّهُمَّ أَكْثِرْ مَالَ فُلَانٍ وَوَلَدَهُ» الْمَانِعَ الْأَوَّلَ، وَقَالَ لِصَاحِبِ النَّاقَةِ: «اللَّهُمَّ اجْعَلْ رِزْقَ فُلَانٍ يَوْمًا بِيَوْمٍ»

حضرت نقادہ اسدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں ایک آدمی کی طرف بھیجا کہ اس سے اونٹنی لے کر آؤ ( میں اس کے پاس گیا) اس نے دینے سے انکارکر دیا ' پس وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور آپ کو اس کے متعلق بتایا تو آپ نے اس دوسرے آدمی کیطرف بھیجا کہ اس سے لے کر آؤ تو اس نے اپنی اونٹنی دے دی ۔ حضرت نقادہ اس کونکیل ڈال کر لے آئے ۔جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی طرف دیکھا تو فرمایا ؛ اللہ اس میں برکت دے اور جس نے یہ بھیجی ہے ' اس کے مال میں برکت دے ! حضرت نقادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کی : یا رسول اللہ ! جو لے کر آیا ہے اس کے حق میں بھی ۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:جولے کر آیا اس ( کے (مال) میں برکت دے ! سو میں اس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لے کرآیا ' اس کا دودھ دوہا گیا تو اس نے بہت دودھ دیا ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ ! فلاں کے مال اور اولادمیں برکت دے اور پہلے کے حق میں دعا کی جس نے اونٹنی نہیں دی تھی اور اونٹنی دینے والے کے حق میں یہ دعا کی : اے اللہ ! فلاں کورزق دے دن بدن ۔

نُقَادَةَ الْأَسَدِيِّ، ← البراء السليطي من بني عبس ← سيار بن سلامة الرياحي من بني تميم ← غَسَّانَ بْنُ بَرْزِينَ، ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسَ

Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 1347

مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ الْحَكَمُ بْنُ عَمْرٍو · حديث 1348

1348 - حَدَّثَنَا يُونُسُ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا حَاجِبٍ، يُحَدِّثُ عَنْ رَجُلٍ، مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «نَهَى أَنْ يُتَوَضَّأَ مِنْ فَضْلِ وَضُوءِ الْمَرْأَةِ» . هَكَذَا حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، وَقَالَ عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ: عَنْ شُعْبَةَ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ أَبِي حَاجِبٍ عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عَمْرٍو

حضرت عاصم الاحول فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو حاجب سے سنا ' وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ میں سے کسی سے حدیث بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عورت کے بچے ہوئے پانی سے وضو کرنے سے منع کیا۔اسی طرح ہم کو ابوداؤد نے بیان کیااور عبدالصمد بن عبدالوارث ' حضرت شعبہ سے ' وہ حضرت عاصم سے ' وہ ابو حاجب سے ' وہ حکم بن عمرو سے روایت کرتے ہیں ۔

رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ← أَبَا حَاجِبٍ ← عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ ← شُعْبَةُ، ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسَ

Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 1348

مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ مَالِكُ بْنُ الْحُوَيْرِثِ · حديث 1349

1349 - حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ نَصْرِ بْنِ عَاصِمٍ، عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ، قَالَ: «كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلَاةَ وَإِذَا رَكَعَ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ»

حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دونوں ہاتھ اٹھاتے تھے جب نماز شروع کرتے اور جب رکوع کرتے اورجب رکوع سے اپنا سر انور اٗٹھاتے تھے ۔

مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ: ← نَصْرِ بْنِ عَاصِمٍ، ← قَتَادَةَ ← شُعْبَةُ، ← أَبُو دَاوُدَ،

Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 1349

مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ عَمْرُو بْنُ أُمَيْمَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ · حديث 1350

1350 - حَدَّثَنَا يُونُسُ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا حَرْبُ بْنُ شَدَّادٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي أَنَّهُ، «رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ عَلَى الْخُفَّيْنِ»

حضرت جعفر بن عمرو بن امیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں کہ میرے باپ نے مجھ سے بیان کیا کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو موزوں پر مسح کرتے ہوئے دیکھا۔

أَبِي أَنَّهُ، «رَأَى النَّبِيَّ يَمْسَحُ عَلَى الْخُفَّيْنِ» ← جَعْفَرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ ← يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، ← حَرْبُ بْنُ شَدَّادٍ، ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسَ

Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 1350

مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ عَمْرُو بْنُ أُمَيْمَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ · حديث 1351

1351 - حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: حَدَّثَنِي جَعْفَرُ بْنُ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ الضَّمْرِيُّ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَحْتَزُّ مِنْ كَتِفِ شَاةٍ فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ»

حضرت جعفر بن عمرو بن امیہ ضمری اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بکری کی دستی کا گوشت کھاتے ہوئے دیکھا ' پھر آپ نے نماز پڑھی اور وضو نہیں کیا ۔

«رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ يَحْتَزُّ مِنْ كَتِفِ شَاةٍ فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ» ← أَبِيهِ ← جَعْفَرُ بْنُ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ الضَّمْرِيُّ ← الزُّهْرِيِّ، ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ← أَبُو دَاوُدَ،

Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 1351

مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ قُطْبَةُ بْنُ مَالِكٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ · حديث 1352

1352 - حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، وَالْمَسْعُودِيُّ، قَالَا: أَنْبَأَنَا زِيَادُ بْنُ عِلَاقَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ قُطْبَةَ بْنَ مَالِكٍ، يَقُولُ: " صَلَّيْتُ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصُّبْحَ فَقَرَأَ بِقَافٍ، قَرَأَ {وَالنَّخْلَ بَاسِقَاتٍ} [ق: 10] " قَالَ الْمَسْعُودِيُّ فِي حَدِيثِهِ: " فَلَمَّا قَرَأَ {وَالنَّخْلَ بَاسِقَاتٍ} [ق: 10] قُلْتُ فِي نَفْسِي: مَا بُسُوقُهَا؟ "

حضرت قطبہ بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے نماز فجر پڑھی ' آپ نے اس میں سورۃ قاف پڑھی تو " والنخل باسقات " (ق:10) حضرت مسعودی اس حدیث میں فرماتے ہیں کہ جب آپ نے " والنخل باسقات " (ق:10) پڑھی تو میں نے دل میں کہا : "بسوقھا " کیا ہے ؟

صَلَّيْتُ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ الصُّبْحَ فَقَرَأَ بِقَافٍ، قَرَأَ {وَالنَّخْلَ بَاسِقَاتٍ} [ق: ← قُطْبَةَ بْنِ مَالِکٍ ← زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ ← شُعْبَةُ وَالْمَسْعُودِيُّ ← أَبُو دَاوُدَ،

Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 1352

مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ ثَعْلَبَةُ بْنُ زَهْدَمٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ · حديث 1353

1353 - حَدَّثَنَا يُونُسُ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ أَبِي الشَّعْثَاءِ، قَالَ: سَمِعْتُ الْأَسْوَدَ بْنَ هِلَالٍ، يُحَدِّثُ عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي ثَعْلَبَةَ بْنِ يَرْبُوعٍ أَنَّ أُنَاسًا مِنْهُمْ أَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَكَانُوا بَنُو ثَعْلَبَةَ أَصَابُوا رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَؤُلَاءِ بَنُو ثَعْلَبَةَ بْنِ يَرْبُوعٍ، قَتَلَتْ فُلَانًا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا تَجْنِي نَفْسٌ عَلَى أُخْرَى» وَذَكَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصَّدَقَةَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَدُ الْمُعْطِي الْعُلْيَا، أُمَّكَ وَأَبَاكَ، وَأُخْتَكَ وَأَخَاكَ، ثُمَّ أَدْنَاكَ أَدْنَاكَ» هَكَذَا قَالَ شُعْبَةُ عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي ثَعْلَبَةَ وَقَالَ الثَّوْرِيُّ: عَنْ ثَعْلَبَةَ بْنِ زَهْدَمٍ

حضرت اسود بن ھلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ بنی ثعلبہ بن یربوع کے ایک آدمی کے حوالہ سے حدیث بیان کرتے ہیں کہ ان کی قوم سے کچھ لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے اور بنو ثعلبہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ میں سے کسی کو مارا تھا ' ایک آدمی نے عرض کی : یا رسول اللہ ! یہ تو بنو ثعلبہ بن یربوع ہیں ' انہوں نے فلاں کو مارا ہے ۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : کسی جان کی دوسرے پر جنایت نہیں ہے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صدقہ کا ذکر کیا ۔ اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اوپر والا دینے والا ہاتھ ہے ' تیری ماں اور تیرے باپ اور تیری بہن اور تیرے بھائی کا ہے ' پھر اس سے کم درجہ رشتہ والے کا ' پھر اس سے کم رشتہ والے کا ۔ حضرت شعبہ نے بنی ثعلبہ کے ایک آدمی سے اسی طرح روایت کیا ہے ۔ ثوری کہتے ہیں : ثعلبہ بن زہدم روایت ہے ۔

رَجُلٍ مِنْ بَنِي ثَعْلَبَةَ بْنِ يَرْبُوعٍ ← الأَسْوَدِ بْنِ هِلاَلٍ ← أَشْعَثَ بْنِ أَبِي الشَّعْثَاءِ ← شُعْبَةُ، ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسَ

Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 1353

chevron_left Previous
1…222324…76
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter24. Chapter25. Chapter26. Chapter27. Chapter28. Chapter29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter39. Chapter
40. Chapter
41. Chapter
42. Chapter
43. Chapter
44. Chapter
45. Chapter
46. Chapter
47. Chapter
48. Chapter
49. Chapter
50. Chapter
51. Chapter
52. Chapter
53. Chapter
54. Chapter
55. Chapter
56. Chapter
57. Chapter
58. Chapter
59. Chapter
60. Chapter
61. Chapter
62. Chapter
63. Chapter
64. Chapter
65. Chapter
66. Chapter
67. Chapter
68. Chapter
69. Chapter
1. Book
    70. Chapter71. Chapter72. Chapter73. Chapter74. Chapter75. Chapter76. Chapter77. Chapter78. Chapter79. Chapter80. Chapter81. Chapter82. Chapter83. Chapter84. Chapter85. Chapter86. Chapter87. Chapter88. Chapter89. Chapter90. Chapter91. Chapter92. Chapter93. Chapter94. Chapter95. Chapter96. Chapter97. Chapter98. Chapter99. Chapter100. Chapter101. Chapter102. Chapter103. Chapter104. Chapter105. Chapter106. Chapter107. Chapter108. Chapter109. Chapter110. Chapter111. Chapter112. Chapter113. Chapter114. Chapter115. Chapter116. Chapter117. Chapter118. Chapter119. Chapter120. Chapter121. Chapter122. Chapter123. Chapter124. Chapter125. Chapter126. Chapter127. Chapter128. Chapter129. Chapter130. Chapter131. Chapter132. Chapter133. Chapter134. Chapter135. Chapter136. Chapter137. Chapter138. Chapter139. Chapter140. Chapter141. Chapter142. Chapter143. Chapter144. Chapter145. Chapter146. Chapter147. Chapter148. Chapter149. Chapter150. Chapter151. Chapter152. Chapter153. Chapter154. Chapter155. Chapter156. Chapter157. Chapter158. Chapter159. Chapter160. Chapter161. Chapter162. Chapter163. Chapter164. Chapter165. Chapter166. Chapter167. Chapter168. Chapter169. Chapter170. Chapter171. Chapter172. Chapter173. Chapter174. Chapter175. Chapter176. Chapter177. Chapter178. Chapter179. Chapter180. Chapter181. Chapter182. Chapter183. Chapter184. Chapter185. Chapter186. Chapter187. Chapter188. Chapter189. Chapter190. Chapter191. Chapter192. Chapter193. Chapter194. Chapter195. Chapter196. Chapter197. Chapter198. Chapter199. Chapter200. Chapter201. Chapter202. Chapter203. Chapter204. Chapter205. Chapter206. Chapter207. Chapter208. Chapter209. Chapter210. Chapter211. Chapter212. Chapter213. Chapter214. Chapter215. Chapter216. Chapter217. Chapter218. Chapter219. Chapter220. Chapter221. Chapter222. Chapter223. Chapter224. Chapter225. Chapter226. Chapter227. Chapter228. Chapter229. Chapter230. Chapter231. Chapter232. Chapter233. Chapter234. Chapter235. Chapter236. Chapter237. Chapter238. Chapter239. Chapter240. Chapter241. Chapter242. Chapter243. Chapter244. Chapter245. Chapter246. Chapter247. Chapter248. Chapter249. Chapter250. Chapter251. Chapter252. Chapter253. Chapter254. Chapter255. Chapter256. Chapter257. Chapter258. Chapter259. Chapter260. Chapter261. Chapter262. Chapter263. Chapter264. Chapter265. Chapter266. Chapter267. Chapter268. Chapter269. Chapter270. Chapter271. Chapter272. Chapter273. Chapter274. Chapter275. Chapter276. Chapter277. Chapter278. Chapter279. Chapter280. Chapter281. Chapter282. Chapter283. Chapter284. Chapter285. Chapter286. Chapter287. Chapter288. Chapter289. Chapter290. Chapter291. Chapter292. Chapter293. Chapter294. Chapter295. Chapter296. Chapter297. Chapter298. Chapter299. Chapter300. Chapter301. Chapter302. Chapter303. Chapter304. Chapter305. Chapter306. Chapter307. Chapter308. Chapter309. Chapter310. Chapter311. Chapter312. Chapter313. Chapter314. Chapter315. Chapter316. Chapter317. Chapter318. Chapter319. Chapter320. Chapter321. Chapter322. Chapter323. Chapter324. Chapter325. Chapter326. Chapter327. Chapter328. Chapter329. Chapter330. Chapter331. Chapter332. Chapter333. Chapter334. Chapter335. Chapter336. Chapter337. Chapter338. Chapter339. Chapter340. Chapter341. Chapter342. Chapter343. Chapter344. Chapter345. Chapter346. Chapter347. Chapter348. Chapter349. Chapter350. Chapter351. Chapter352. Chapter353. Chapter354. Chapter355. Chapter356. Chapter357. Chapter358. Chapter359. Chapter360. Chapter361. Chapter362. Chapter363. Chapter
1. Book
    364. Chapter365. Chapter366. Chapter367. Chapter368. Chapter369. Chapter370. Chapter371. Chapter372. Chapter373. Chapter374. Chapter375. Chapter376. Chapter377. Chapter378. Chapter379. Chapter380. Chapter381. Chapter382. Chapter383. Chapter384. Chapter385. Chapter386. Chapter387. Chapter388. Chapter389. Chapter390. Chapter391. Chapter392. Chapter393. Chapter394. Chapter395. Chapter396. Chapter397. Chapter398. Chapter399. Chapter400. Chapter401. Chapter402. Chapter403. Chapter404. Chapter405. Chapter406. Chapter407. Chapter408. Chapter409. Chapter410. Chapter411. Chapter412. Chapter413. Chapter414. Chapter415. Chapter416. Chapter417. Chapter418. Chapter419. Chapter420. Chapter421. Chapter422. Chapter423. Chapter424. Chapter425. Chapter426. Chapter427. Chapter428. Chapter429. Chapter430. Chapter431. Chapter432. Chapter433. Chapter434. Chapter435. Chapter436. Chapter437. Chapter438. Chapter439. Chapter440. Chapter441. Chapter442. Chapter443. Chapter444. Chapter445. Chapter446. Chapter447. Chapter448. Chapter449. Chapter450. Chapter451. Chapter452. Chapter453. Chapter454. Chapter455. Chapter456. Chapter457. Chapter458. Chapter459. Chapter460. Chapter461. Chapter462. Chapter463. Chapter464. Chapter465. Chapter466. Chapter467. Chapter468. Chapter469. Chapter470. Chapter471. Chapter472. Chapter473. Chapter474. Chapter475. Chapter476. Chapter477. Chapter478. Chapter479. Chapter480. Chapter481. Chapter482. Chapter483. Chapter484. Chapter485. Chapter486. Chapter487. Chapter488. Chapter489. Chapter490. Chapter491. Chapter492. Chapter493. Chapter494. Chapter495. Chapter496. Chapter497. Chapter498. Chapter499. Chapter500. Chapter501. Chapter502. Chapter503. Chapter504. Chapter505. Chapter506. Chapter507. Chapter508. Chapter509. Chapter510. Chapter511. Chapter512. Chapter513. Chapter514. Chapter515. Chapter516. Chapter517. Chapter518. Chapter519. Chapter520. Chapter521. Chapter522. Chapter523. Chapter524. Chapter525. Chapter526. Chapter527. Chapter528. Chapter529. Chapter530. Chapter531. Chapter532. Chapter533. Chapter534. Chapter535. Chapter536. Chapter537. Chapter538. Chapter539. Chapter540. Chapter541. Chapter542. Chapter543. Chapter544. Chapter545. Chapter546. Chapter547. Chapter548. Chapter549. Chapter550. Chapter551. Chapter552. Chapter553. Chapter554. Chapter555. Chapter556. Chapter557. Chapter558. Chapter559. Chapter560. Chapter561. Chapter562. Chapter563. Chapter564. Chapter565. Chapter566. Chapter567. Chapter568. Chapter569. Chapter570. Chapter571. Chapter572. Chapter573. Chapter574. Chapter575. Chapter576. Chapter577. Chapter578. Chapter579. Chapter580. Chapter581. Chapter582. Chapter583. Chapter584. Chapter585. Chapter586. Chapter587. Chapter588. Chapter589. Chapter590. Chapter591. Chapter592. Chapter593. Chapter594. Chapter595. Chapter596. Chapter597. Chapter598. Chapter599. Chapter600. Chapter601. Chapter602. Chapter603. Chapter604. Chapter605. Chapter606. Chapter607. Chapter608. Chapter609. Chapter610. Chapter