Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
مسند أبي داود الطيالسي

Musnad Abu Dawood Tayalisi

by Abu Dawood Tiyalisi

2,890 Hadith613 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ وَمُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ · حديث 1282

1282 - حَدَّثَنَا يُونُسُ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنِ الْحَجَّاجِ، عَنْ مُحَمَّدِ أَبِي سَهْلٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: رَأَيْتُ مُحَمَّدَ بْنَ [ص:508] مَسْلَمَةَ يُطَالِعُ امْرَأَةً مِنْ فَوْقِ إِجَّارٍ يَنْظُرُ إِلَيْهَا فَقُلْتُ لَهُ: أَتَفْعَلُ هَذَا وَأَنْتَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «إِذَا أَلْقَى اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ فِي قَلْبِ أَحَدِكُمْ خِطْبَةَ امْرَأَةٍ فَلَا بَأْسَ أَنْ يَنْظُرَ إِلَيْهَا»

حضرت محمد بن ابو سہل اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا : میں نے حضرت محمد بن مسلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دیکھا کہ آپ اپنے گھر کی چھت سے ایک عورت کو دیکھ رہے تھے ' میں نے کہا : آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابی ہو کر ایسا کرتے ہیں ؟ تو انہوں نے (حضرت محمد بن مسلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ) نے کہا : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے سنا : جب اللہ عزوجل تم میں سے کسی کے دل میں عورت کے نکاح کا پیغام ڈالے تو اس کو دیکھنے میں کوئی حرج نہیں ۔

أَبِيهِ ← مُحَمَّدِ أَبِي سَهْلٍ، ← الْحَجَّاجِ، ← حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسَ

Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 1282

مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ وَمُعَيْقِيبُ بْنُ أَبِي فَاطِمَةَ · حديث 1283

1283 - حَدَّثَنَا يُونُسُ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ مُعَيْقِيبٍ، قَالَ: سَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ مَسْحِ الْحَصَاةِ فَقَالَ لِي: «مَرَّةً أَوْ دَعْ»

حضرت معیقیب رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کنکریوں کو چھونے کے متعلق سوال کیا ' تو آپ نے مجھ سے فرمایا : ایک دفعہ (یا) فرمایا: اس کو چھوڑ دو ۔

مَسْحِ الْحَصَاةِ فَقَالَ لِي: «مَرَّةً أَوْ دَعْ» ← سَأَلَتِ النَّبِيَّ ← مُعَيْقِيبٌ ← اَبِیْ سَلَمَۃَ ← يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، ← هِشَامٍ ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسَ

Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 1283

مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ وَرُكَانَةُ بْنُ عَبْدِ يَزِيدَ · حديث 1284

1284 - حَدَّثَنَا يُونُسُ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي الزُّبَيْرُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَلِيٍّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ. قَالَ أَبُو دَاوُدَ: وَسَمِعْتُ شَيْخًا بِمَكَّةَ فَقَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَلِيٍّ، عَنْ نَافِعِ بْنِ عُجَيْرٍ، عَنْ رُكَانَةَ بْنِ عَبْدِ يَزِيدَ، قَالَ: كَانَتْ عِنْدِي امْرَأَةٌ يُقَالُ لَهَا: سُهَيَّةُ فَطَلَّقْتُهَا أَلْبَتَّةَ فَجِئْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي طَلَّقْتُ سُهَيَّةَ أَلْبَتَّةَ وَاللَّهِ مَا أَرَدْتُ إِلَّا وَاحِدَةً قَالَ: «آللَّهِ مَا أَرَدْتَ إِلَّا وَاحِدَةً؟» قُلْتُ: آللَّهِ مَا أَرَدْتُ إِلَّا وَاحِدَةً قَالَ: «آللَّهِ مَا أَرَدْتَ إِلَّا وَاحِدَةً؟» قُلْتُ: آللَّهِ مَا أَرَدْتُ إِلَّا وَاحِدَةً فَرَدَّهَا عَلَيَّ عَلَى وَاحِدَةٍ

حضرت رکانہ بن عبد یزید رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میرے نکاح میں ایک عورت تھی جس کا نام سہیہ تھا ' میں نے اس کو طلاقِ بتہ دے دی ' پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں آیا تو میں نے عرض کی : یا رسول اللہ !میں نے سہیہ کو طلاق دے دی اور اللہ کی قسم ! میرا ارادہ ایک طلاق کا تھا ' آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اللہ کی قسم ! تو نے ایک کا ارادہ کیا تھا ؟ میں عرض کی : اللہ کی قسم ! میں نے ایک کا ارادہ کیا تھا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اللہ کی قسم ! تو نے ایک کا ارادہ کیا تھا ؟ میں نے عرض کی : اللہ کی قسم ! میں نے ایک کا ارادہ کیا تھا ' سو آپ نے مجھے وہ (سہیہ ) ایک طلاق دینے پر واپس کر دی ۔

كَانَتْ عِنْدِي امْرَأَةٌ يُقَالُ لَهَا: سُهَيَّةُ فَطَلَّقْتُهَا أَلْبَتَّةَ فَجِئْتُ رَسُولَ اللَّهِ فَقُلْتُ: ← رُکَانَةَ بْنِ عَبْدِ يَزِيدَ ← نَافِعِ بْنِ عُجَيْرٍ ← عبد الله بن علي ← أَبُو دَاوُدَ: وَسَمِعْتُ شَيْخًا بِمَكَّةَ فَقَالَ: ← جَدِّهِ، ← أَبِيهِ ← عبد الله بن علي ← الزبير بن سعيد ← جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ، ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسَ

Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 1284

مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ خَبَّابٍ · حديث 1285

1285 - حَدَّثَنَا يُونُسُ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا سَكَنُ بْنُ الْمُغِيرَةِ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ أَبِي هِشَامٍ، عَنْ فَرْقَدٍ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ خَبَّابٍ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَضَّ عَلَى جَيْشِ الْعُسْرَةِ فَقَامَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ فَقَالَ: مِائَةَ بَعِيرٍ بِأَحْلَاسِهَا وَأَقْتَابِهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ، ثُمَّ حَضَّ الثَّانِيَةَ فَقَامَ عُثْمَانُ فَقَالَ: مِائَتَيْ بَعِيرٍ بِأَحْلَاسِهَا وَأَقْتَابِهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ، ثُمَّ حَضَّ الثَّالِثَةَ فَقَامَ عُثْمَانُ فَقَالَ: ثَلَاثَمِائَةِ بَعِيرٍ [ص:513] بِأَحْلَاسِهَا وَأَقْتَابِهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ قَالَ: فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْزِلُ عَنِ الْمِنْبَرِ وَهُوَ يَقُولُ: «مَا عَلَى عُثْمَانَ مَا عَمِلَ بَعْدَ هَذَا» مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا

حضرت عبدالرحمٰن بن خباب رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے سنا ' آپ نے جنگ تبوک کے لیے مال دینے پر اُبھارا ' تو حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کھڑے ہوئے ' انہوں نے عرض کی : میرے ذمہ ایک سو اونٹ بمع سامان اور کجاوے اللہ کی راہ میں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دوبارہ اُبھارہ ' تو حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ دوسری مرتبہ کھڑے ہوئے ' عرض کیا : میرے ذمہ بمع سازو سامان اور کجاوے کے دو سو اونٹ ہیں اللہ کی راہ میں ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تیسری مرتبہ اُبھارا ' تو حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ تیسری مرتبہ کھڑے ہوئے اور عرض کی : میرے ذمہ تین سو اونٹ بمع سازو سامان اور کجاوے کے ۔ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ منبر سے اترے اور آپ فرما رہے تھے : آئندہ عثمان کے اوپر کوئی گناہ نہیں وہ جو بھی عمل کرے ' یہ آپ نے دو مرتبہ یا تین مرتبہ فرمایا ۔

الْمِنْبَرِ وَهُوَ ← فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ يَنْزِلُ ← ثَلَاثَمِائَةِ بَعِيرٍ [ص:513] بِأَحْلَاسِهَا وَأَقْتَابِهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ ← مِائَتَيْ بَعِيرٍ بِأَحْلَاسِهَا وَأَقْتَابِهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ، ثُمَّ حَضَّ الثَّالِثَةَ فَقَامَ عُثْمَانُ ← مِائَةَ بَعِيرٍ بِأَحْلَاسِهَا وَأَقْتَابِهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ، ثُمَّ حَضَّ الثَّانِيَةَ فَقَامَ عُثْمَانُ ← النَّبِيَّ حَضَّ عَلَى جَيْشِ الْعُسْرَةِ فَقَامَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ ← عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ خَبَّابٍ ← فَرْقَدٍ أَبِي طَلْحَةَ، ← الوليد بن أبي هشام ← سَكَنُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسَ

Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 1285

مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ وَعُبَيْدُ بْنُ خَالِدٍ · حديث 1286

1286 - حَدَّثَنَا يُونُسُ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنِ الْأَشْعَثِ بْنِ أَبِي الشَّعْثَاءِ، عَنْ عَمَّتِهِ، عَنْ عَمِّهَا، قَالَ: كُنْتُ أَمْشِي وَعَلَيَّ بُرْدَةٌ لِي أَجُرُّهَا فَقَالَ رَجُلٌ: «ارْفَعْ ثَوْبَكَ فَإِنَّهُ أَتْقَى وَأَبْقَى» فَنَظَرْتُ فَإِذَا هُوَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّمَا هِيَ بُرْدَةٌ مَلْحَاءُ فَقَالَ: «أَمَا لَكَ فِيَّ أُسْوَةٌ؟» فَنَظَرْتُ فَإِذَا إِزَارُهُ إِلَى نِصْفِ سَاقِهِ

حضرت اشعث بن ایب الشعثاء اپنی پھوپھی سے ' وہ ان کے چچا سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا کہ میں چلا جا رہا تھا اور میرے اوپر چادر تھی ' میں اسے گھسیٹا چلا جا رہا تھا کہ ایک آدمی نے کہا : اپنے کپڑے کو اُٹھا ' بے شک یہ جسم کے لئے حفاظت کا ذریعہ بھی ہے اور اس میں کپڑے کی بقاء بھی ہے ' میں نے دیکھا تو وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھے ' میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! یہ سفید و سیاہ رنگ والی چادر ہے ' آپ نے فرمایا : تیرے لیے میری زندگی میں اسوہ ہے ' سو میں نے دیکھا کہ آپ کا تہبند آپ کی نصف پنڈلی تک تھا ۔

كُنْتُ أَمْشِي وَعَلَيَّ بُرْدَةٌ لِي أَجُرُّهَا ← عَمِّهَا ← عَمَّتِهِ ← الأشعث بن أبي الشعثاء ← شُعْبَةُ، ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسَ

Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 1286

مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ وَعُبَيْدُ بْنُ خَالِدٍ · حديث 1287

1287 - حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، قَالَ: سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ مَيْمُونٍ، يُحَدِّثُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَبِيعَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ عُبَيْدَ بْنَ خَالِدٍ، يَقُولُ: آخَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ رَجُلَيْنِ فَقُتِلَ أَحَدُهُمَا وَبَقِيَ الْآخَرُ ثُمَّ مَاتَ فَصَلَّوْا عَلَيْهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا قُلْتُمْ؟» قَالُوا: دَعَوْنَا اللَّهَ أَنْ يَغْفِرَ لَهُ وَيَرْحَمَهُ وَيُلْحِقَهُ بِصَاحِبِهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «فَأَيْنَ صَلَاتُهُ بَعْدَ صَلَاتِهِ وَأَيْنَ عَمَلُهُ بَعْدَ عَمَلِهِ؟» وَأَظُنُّهُ قَالَ: «وَأَيْنَ صَوْمُهُ بَعْدَ صَوْمِهِ؟ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَلَّذِي بَيْنَهُمَا أَبْعَدُ مَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ» قَالَ عَمْرُو بْنُ مَيْمُونٍ: فَأَعْجَبَنِي هَذَا الْحَدِيثُ لِأَنَّهُ أُسْنِدَ لِي

حضرت عبید بن خالد رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو آدمیوں کے درمیان بھائی چارہ قائم فرمایا ' تو ان میں سے ایک شہید ہو گیا اور دوسرا زندہ رہا ' اس کے بعد وہ بھی مر گیا ' آپ نے اس کی نماز جنازہ پڑھائی ' تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تم کیا کہتے ہو ؟ انہوں نے کہا : ہم اس کے لیے اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ اس کی بخشش فرمائے اور اس پر رحم فرمائے اور اس کو اپنے ساتھی سے ملا دے ۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اس کی نماز کے بعد کہاں گئی اور اس کا عمل اس کے عمل کے بعد کہاں گیا ؟ اس کے روزے اس کے روزوں کے بعد کہاں گئے ؟ اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے ! ان دونوں کے درمیان (درجات میں) زمین و آسمان کا فرق ہے ۔ حضرت عمرو بن میمون فرماتے ہیں کہ مجھے یہ حدیث بہت پسند ہے کیونکہ اس کی سند میرے حوالے سے ہے ۔

عبيد بن خالد ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَبِيعَةَ ← عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ1 ← عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ← شُعْبَةُ، ← أَبُو دَاوُدَ،

Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 1287

مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ وَسُوَيْدُ بْنُ قَيْسٍ · حديث 1288

1288 - حَدَّثَنَا يُونُسُ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا قَيْسٌ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ قَيْسٍ، قَالَ: جَلَبْتُ أَنَا وَمَخْرَفَةُ بَزًّا مِنْ هَجَرَ فَبِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَرَاوِيلَ وَثَمَّ وَزَّانٌ يَزِنُ بِالْأَجْرِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «زِنْ وَأَرْجِحْ»

حضرت سوید بن قیس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں اور مخرفہ نے ہجر (علاقہ) سے کپڑے خریدے ' سو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے اس سے شلوار خریدی ' پھر ایک وزن کرنے والے نے اس کا وزن پیسوں کے بدلے کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اس کو تو ل اور جھکتا ہوا تول ۔

جَلَبْتُ ← سُوَيْدِ بْنِ قَيْسٍ ← سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ← قَيْسٍ ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسَ

Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 1288

مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ وَمَالِكُ بْنُ عُمَيْرٍ · حديث 1289

1289 - حَدَّثَنَا يُونُسُ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سِمَاكٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا صَفْوَانَ مَالِكَ بْنَ عُمَيْرٍ يَقُولُ: «بِعْتُ مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رِجْلَ سَرَاوِيلَ قَبْلَ الْهِجْرَةِ بِثَلَاثَةِ دَرَاهِمَ فَوَزَنَ لِي فَأَرْجَحَ»

حضرت ابو صفوان مالک بن عمیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہجرت سے پہلے ایک شلوار خریدی تین درہموں کے ساتھ تو آپ نے مجھے اس کی قیمت زیادہ دی ۔

«بِعْتُ مِنَ النَّبِيِّ رِجْلَ سَرَاوِيلَ قَبْلَ الْهِجْرَةِ بِثَلَاثَةِ دَرَاهِمَ فَوَزَنَ لِي فَأَرْجَحَ» ← أَبَا صَفْوَانَ مَالِكَ بْنَ عُمَيْرٍ ← سِمَاكٍ، ← شُعْبَةُ، ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسَ

Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 1289

مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ وَمُحَمَّدُ بْنُ حَاطِبٍ · حديث 1290

1290 - حَدَّثَنَا يُونُسُ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ حَاطِبٍ، يَقُولُ: وَقَعَتْ عَلَى يَدِي الْقِدْرُ فَاحْتَرَقَتْ فَانْطَلَقَتْ بِي أُمِّي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَعَلَ يَتْفُلُ عَلَيْهَا وَيَقُولُ: «أَذْهِبِ الْبَاسَ رَبَّ النَّاسِ» وَأَحْسَبُهُ قَالَ: «وَاشْفِ أَنْتَ الشَّافِ»

حضرت محمد بن حاطب رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتےہیں کہ میرے ہاتھ پر ہانڈی گر گئی ' تو وہ جل گیا ' پس میری والدہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لے آئی ' تو آپ نے اس پر تھتکارا اور یہ دعا پڑھی : " اذھب الباس رب الناس ' واشف انت الشافی " ۔

مُحَمَّدِ بْنِ حَاطِبٍ ← سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ← شُعْبَةُ، ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسَ

Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 1290

مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ وَثَعْلَبَةُ بْنُ الْحَكَمِ اللَّيْثِيُّ · حديث 1291

1291 - حَدَّثَنَا يُونُسُ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ: أَخْبَرَنِي سِمَاكُ بْنُ حَرْبٍ، قَالَ: سَمِعْتُ ثَعْلَبَةَ بْنَ الْحَكَمِ اللَّيْثِيَّ، يَقُولُ: «كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَانْتُهِبَتْ غَنَمٌ فَنَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِكَ فَأُكْفِئَتِ الْقُدُورُ»

حضرت ثعلبہ بن الحکم لیثی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے ' تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مال غنیمت میں لوٹی گئی بکری پکانے سے منع فرمایا ' تو ہانڈیاں اُلٹا دی گئیں ۔

ذَلِكَ فَأُكْفِئَتِ الْقُدُورُ» ← «كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ فَانْتُهِبَتْ غَنَمٌ فَنَهَى رَسُولُ اللَّهِ ← ثَعْلَبَةَ بْنَ الْحَكَمِ اللَّيْثِيَّ، ← سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ← شُعْبَةُ، ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسَ

Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 1291

مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ وَابْنُ لَبِيدٍ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ · حديث 1292

1292 - حَدَّثَنَا يُونُسُ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، سَمِعَ سَالِمَ بْنَ أَبِي الْجَعْدِ، يُحَدِّثُ عَنِ ابْنِ لَبِيدٍ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «هَذَا أَوَانُ ذَهَابِ الْعِلْمِ» أَوْ «هَذَا أَوَانُ انْقِطَاعِ الْعِلْمِ» فَقَالَ ابْنُ لَبِيدٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ وَفِينَا كِتَابُ اللَّهِ نُعَلِّمُهُ أَبْنَاءَنَا وَيُعَلِّمُهُ أَبْنَاؤُنَا أَبْنَاءَهُمْ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «ثَكِلَتْكَ أُمُّكَ يَا ابْنَ لَبِيدٍ إِنْ كُنْتُ لَأَحْسَبُكَ أَعْقَلَ رَجُلٍ بِالْمَدِينَةِ أَوَلَيْسَ الْيَهُودُ وَالنَّصَارَى قَدْ أُوتُوا التَّوْرَاةَ وَالْإِنْجِيلَ ثُمَّ لَمْ يَنْتَفِعُوا مِنْ ذَلِكَ بِشَيْءٍ؟»

انصار کے ایک فرد حضرت ابن لبید رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : یہ وقت علم جانے کا ہے ' یا یہ فرمایا : یہ وقت ہے علم کے ختم ہونے کا ۔ حضرت ابن لبید رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ ! کیسے علم چلا جائے گا ؟ حالانکہ ہمارے درمیان کتاب اللہ موجود ہے ' ہم اسے اپنے بیٹوں اور پوتوں کو سکھاتے ہیں ۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اے ابن لبید ! تیری ماں تجھ پر روئے ! میں تو تجھے مدینہ میں یہود کا سب سے بڑا سمجھدار آدمی سمجھتا ہوں ' کیا یہود و نصاریٰ کو تورات و انجیل نہیں دی گئی ' پھر انہوں نے ان سے کسی شی کا نفع نہیں لیا ۔

ابْنِ لَبِيدٍ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ ← سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، ← عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ← شُعْبَةُ، ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسَ

Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 1292

مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ ثَابِتُ بْنُ الضَّحَّاكِ · حديث 1293

1293 - حَدَّثَنَا يُونُسُ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، قَالَ: حَدَّثَنِي ثَابِتُ بْنُ الضَّحَّاكِ الْأَنْصَارِيُّ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَيْسَ عَلَى الْمُؤْمِنِ نَذْرٌ فِيمَا لَا يَمْلِكُ، وَلَعْنُ الْمُؤْمِنِ كَقَتْلِهِ، وَمَنْ قَتَلَ نَفْسَهُ بِشَيْءٍ عُذِّبَ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَمَنْ حَلَفَ بِمِلَّةٍ غَيْرِ الْإِسْلَامِ كَاذِبًا فَهُوَ كَمَا قَالَ»

حضرت ثابت بن ضحاک رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : مؤمن پر اس نذر کو پورا کرنا ضروری نہیں جس کا وہ مالک نہیں ' اور مؤمن کا لعنت کرنا اسے قتل کرنے کی طرح ہے ' اور جس نے خود کشی کی ' اس کو قیامت کے دن اسی چیز کے ساتھ عذاب دیا جائے گا ' اور جس شخص نے غیر اسلام پر جھوٹی قسم اٹھائی ' وہ ایسے ہی ہے جیسے اس نے کہا ۔

ثَابِتِ بْنِ الضَّحَّاکِ الْأَنْصَارِيِّ ← أَبِي قِلَابَةَ، ← يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، ← هِشَامٍ ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسَ

Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 1293

chevron_left Previous
1…171819…76
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter24. Chapter25. Chapter26. Chapter27. Chapter28. Chapter29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter39. Chapter
40. Chapter
41. Chapter
42. Chapter
43. Chapter
44. Chapter
45. Chapter
46. Chapter
47. Chapter
48. Chapter
49. Chapter
50. Chapter
51. Chapter
52. Chapter
53. Chapter
54. Chapter
55. Chapter
56. Chapter
57. Chapter
58. Chapter
59. Chapter
60. Chapter
61. Chapter
62. Chapter
63. Chapter
64. Chapter
65. Chapter
66. Chapter
67. Chapter
68. Chapter
69. Chapter
1. Book
    70. Chapter71. Chapter72. Chapter73. Chapter74. Chapter75. Chapter76. Chapter77. Chapter78. Chapter79. Chapter80. Chapter81. Chapter82. Chapter83. Chapter84. Chapter85. Chapter86. Chapter87. Chapter88. Chapter89. Chapter90. Chapter91. Chapter92. Chapter93. Chapter94. Chapter95. Chapter96. Chapter97. Chapter98. Chapter99. Chapter100. Chapter101. Chapter102. Chapter103. Chapter104. Chapter105. Chapter106. Chapter107. Chapter108. Chapter109. Chapter110. Chapter111. Chapter112. Chapter113. Chapter114. Chapter115. Chapter116. Chapter117. Chapter118. Chapter119. Chapter120. Chapter121. Chapter122. Chapter123. Chapter124. Chapter125. Chapter126. Chapter127. Chapter128. Chapter129. Chapter130. Chapter131. Chapter132. Chapter133. Chapter134. Chapter135. Chapter136. Chapter137. Chapter138. Chapter139. Chapter140. Chapter141. Chapter142. Chapter143. Chapter144. Chapter145. Chapter146. Chapter147. Chapter148. Chapter149. Chapter150. Chapter151. Chapter152. Chapter153. Chapter154. Chapter155. Chapter156. Chapter157. Chapter158. Chapter159. Chapter160. Chapter161. Chapter162. Chapter163. Chapter164. Chapter165. Chapter166. Chapter167. Chapter168. Chapter169. Chapter170. Chapter171. Chapter172. Chapter173. Chapter174. Chapter175. Chapter176. Chapter177. Chapter178. Chapter179. Chapter180. Chapter181. Chapter182. Chapter183. Chapter184. Chapter185. Chapter186. Chapter187. Chapter188. Chapter189. Chapter190. Chapter191. Chapter192. Chapter193. Chapter194. Chapter195. Chapter196. Chapter197. Chapter198. Chapter199. Chapter200. Chapter201. Chapter202. Chapter203. Chapter204. Chapter205. Chapter206. Chapter207. Chapter208. Chapter209. Chapter210. Chapter211. Chapter212. Chapter213. Chapter214. Chapter215. Chapter216. Chapter217. Chapter218. Chapter219. Chapter220. Chapter221. Chapter222. Chapter223. Chapter224. Chapter225. Chapter226. Chapter227. Chapter228. Chapter229. Chapter230. Chapter231. Chapter232. Chapter233. Chapter234. Chapter235. Chapter236. Chapter237. Chapter238. Chapter239. Chapter240. Chapter241. Chapter242. Chapter243. Chapter244. Chapter245. Chapter246. Chapter247. Chapter248. Chapter249. Chapter250. Chapter251. Chapter252. Chapter253. Chapter254. Chapter255. Chapter256. Chapter257. Chapter258. Chapter259. Chapter260. Chapter261. Chapter262. Chapter263. Chapter264. Chapter265. Chapter266. Chapter267. Chapter268. Chapter269. Chapter270. Chapter271. Chapter272. Chapter273. Chapter274. Chapter275. Chapter276. Chapter277. Chapter278. Chapter279. Chapter280. Chapter281. Chapter282. Chapter283. Chapter284. Chapter285. Chapter286. Chapter287. Chapter288. Chapter289. Chapter290. Chapter291. Chapter292. Chapter293. Chapter294. Chapter295. Chapter296. Chapter297. Chapter298. Chapter299. Chapter300. Chapter301. Chapter302. Chapter303. Chapter304. Chapter305. Chapter306. Chapter307. Chapter308. Chapter309. Chapter310. Chapter311. Chapter312. Chapter313. Chapter314. Chapter315. Chapter316. Chapter317. Chapter318. Chapter319. Chapter320. Chapter321. Chapter322. Chapter323. Chapter324. Chapter325. Chapter326. Chapter327. Chapter328. Chapter329. Chapter330. Chapter331. Chapter332. Chapter333. Chapter334. Chapter335. Chapter336. Chapter337. Chapter338. Chapter339. Chapter340. Chapter341. Chapter342. Chapter343. Chapter344. Chapter345. Chapter346. Chapter347. Chapter348. Chapter349. Chapter350. Chapter351. Chapter352. Chapter353. Chapter354. Chapter355. Chapter356. Chapter357. Chapter358. Chapter359. Chapter360. Chapter361. Chapter362. Chapter363. Chapter
1. Book
    364. Chapter365. Chapter366. Chapter367. Chapter368. Chapter369. Chapter370. Chapter371. Chapter372. Chapter373. Chapter374. Chapter375. Chapter376. Chapter377. Chapter378. Chapter379. Chapter380. Chapter381. Chapter382. Chapter383. Chapter384. Chapter385. Chapter386. Chapter387. Chapter388. Chapter389. Chapter390. Chapter391. Chapter392. Chapter393. Chapter394. Chapter395. Chapter396. Chapter397. Chapter398. Chapter399. Chapter400. Chapter401. Chapter402. Chapter403. Chapter404. Chapter405. Chapter406. Chapter407. Chapter408. Chapter409. Chapter410. Chapter411. Chapter412. Chapter413. Chapter414. Chapter415. Chapter416. Chapter417. Chapter418. Chapter419. Chapter420. Chapter421. Chapter422. Chapter423. Chapter424. Chapter425. Chapter426. Chapter427. Chapter428. Chapter429. Chapter430. Chapter431. Chapter432. Chapter433. Chapter434. Chapter435. Chapter436. Chapter437. Chapter438. Chapter439. Chapter440. Chapter441. Chapter442. Chapter443. Chapter444. Chapter445. Chapter446. Chapter447. Chapter448. Chapter449. Chapter450. Chapter451. Chapter452. Chapter453. Chapter454. Chapter455. Chapter456. Chapter457. Chapter458. Chapter459. Chapter460. Chapter461. Chapter462. Chapter463. Chapter464. Chapter465. Chapter466. Chapter467. Chapter468. Chapter469. Chapter470. Chapter471. Chapter472. Chapter473. Chapter474. Chapter475. Chapter476. Chapter477. Chapter478. Chapter479. Chapter480. Chapter481. Chapter482. Chapter483. Chapter484. Chapter485. Chapter486. Chapter487. Chapter488. Chapter489. Chapter490. Chapter491. Chapter492. Chapter493. Chapter494. Chapter495. Chapter496. Chapter497. Chapter498. Chapter499. Chapter500. Chapter501. Chapter502. Chapter503. Chapter504. Chapter505. Chapter506. Chapter507. Chapter508. Chapter509. Chapter510. Chapter511. Chapter512. Chapter513. Chapter514. Chapter515. Chapter516. Chapter517. Chapter518. Chapter519. Chapter520. Chapter521. Chapter522. Chapter523. Chapter524. Chapter525. Chapter526. Chapter527. Chapter528. Chapter529. Chapter530. Chapter531. Chapter532. Chapter533. Chapter534. Chapter535. Chapter536. Chapter537. Chapter538. Chapter539. Chapter540. Chapter541. Chapter542. Chapter543. Chapter544. Chapter545. Chapter546. Chapter547. Chapter548. Chapter549. Chapter550. Chapter551. Chapter552. Chapter553. Chapter554. Chapter555. Chapter556. Chapter557. Chapter558. Chapter559. Chapter560. Chapter561. Chapter562. Chapter563. Chapter564. Chapter565. Chapter566. Chapter567. Chapter568. Chapter569. Chapter570. Chapter571. Chapter572. Chapter573. Chapter574. Chapter575. Chapter576. Chapter577. Chapter578. Chapter579. Chapter580. Chapter581. Chapter582. Chapter583. Chapter584. Chapter585. Chapter586. Chapter587. Chapter588. Chapter589. Chapter590. Chapter591. Chapter592. Chapter593. Chapter594. Chapter595. Chapter596. Chapter597. Chapter598. Chapter599. Chapter600. Chapter601. Chapter602. Chapter603. Chapter604. Chapter605. Chapter606. Chapter607. Chapter608. Chapter609. Chapter610. Chapter