مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَاصِمٍ الْأَنْصَارِيِّ · حديث 1198
1198 - حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا خَارِجَةُ بْنُ مُصْعَبٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى الْأَنْصَارِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ لَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَيْدٍ: أَلَا أَتَوَضَّأُ لَكُمْ وُضُوءَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قُلْنَا: بَلَى «فَتَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ بِغَرْفَةٍ وَاحِدَةٍ ثَلَاثًا ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا ثُمَّ غَسَلَ ذِرَاعَيْهِ مَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ ثُمَّ مَسَحَ رَأْسَهُ فَأَقْبَلَ بِيَدِهِ وَأَدْبَرَ بِهَا وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ ثَلَاثًا ثَلَاثًا» ثُمَّ قَالَ: هَكَذَا كَانَ وُضُوءُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
حضرت عمرو بن یحییٰ انصاری اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: حضرت عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ نے ہم سے فرمایا کہ کیا میں تم کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وضو کر کے نہ بتاؤں ! ہم نے عرض کی : کیوں نہیں! سو انہوں نے کلی کی اور ایک چلو کے ساتھ تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالا ، پھر تیں مرتبہ اپنے چہرے کو دھویا،پھر کلائیوں کو دو دو مرتبہ دھویا ،پھر اپنے سر کا مسح کیا۔یوں کہ اپنے ہاتھ کو آگے کیا اور پیچھے کیا ، اور پاؤں کو تین مرتبہ دھویا،پھر فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وضو ایسا ہی تھا۔
أَبِيهِ ← عَمْرُو بْنُ يَحْيَى الْأَنْصَارِيُّ، ← خَارِجَةَ بْنِ مُصْعَبٍ ← أَبُو دَاوُدَ،
Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 1198
