مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ أَبُو بَكْرَةَ · حديث 911
911 - حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَشْرَجُ بْنُ نُبَاتَةَ الْكُوفِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ جُمْهَانَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَتَنْزِلَنَّ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي أَرْضًا يُقَالَ لَهَا الْبَصْرَةُ وَيَكْثُرُ بِهَا عَدَدُهُمْ وَنَخْلُهُمْ ثُمَّ تَجِيءُ بَنُو قَنْطُورَاءَ عِرَاضَ الْوُجُوهِ صِغَارَ الْعُيُونِ حَتَّى يَنْزِلُوا عَلَى جِسْرٍ لَهُمْ يُقَالَ لَهَا: دِجْلَةُ فَيَتَفَرَّقُ الْمُسْلِمُونَ ثَلَاثَ فِرَقٍ: أَمَّا فِرْقَةٌ فَتَأْخُذُ بِأَذْنَابِ الْإِبِلِ فَتَلْحَقُ بِالْبَادِيَةِ فَهَلَكَتْ، وَأَمَّا فِرْقَةٌ فَتَأْخُذُ عَلَى أَنْفُسِهَا وَكَفَرَتْ فَهَذِهِ وَتِلْكَ [ص:201] سَوَاءٌ، وَأَمَّا فِرْقَةٌ فَيَجْعَلُونَ عِيَالَاتِهِمْ خَلْفَ ظُهُورِهِمْ وَيُقَاتِلُونَ فَقَتْلَاهُمْ شَهِيدٌ وَيَفْتَحُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَى بَقِيَّتِهِمْ "
حضرت عبدالرحمٰن بن ابو بکرہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میری امت سے ایک گروہ ایک ملک میں جاۓ گاٗ اس کو بصرہ کہا جا تا ہےٗ وہ جگہ زیادہ مقدار اور کھجوروں والی ہے ٗ پھر بنوقنطو را آئیں گے چیٹے مونہوں والےٗ چھوٹی آنکھوں والےٗ یہاں تک کہ ایک پل پر اتریں گے اس کو دجلہ کہا جا تا ہو گاٗ سومسلمانوں کے تین گروہ ہو جائیں گے ایک گروہ والے اونٹوں کی دم پکڑ لیں گے‘ وہ دیہات میں جائیں گے توہلاک ہو جائیں گے ‘اور ایک گروہ اپنے آپ کو اختیار کریں گے اور انکار کر یں گے ‘سو یہ اور وہ برابر ہو جائیں گے اور تیسرا گروہ اپنے بچوں کو اپنی پشتوں پر لا دے گا اور لڑائی کر یں گے اورقتل کیے جائیں گے وہ شہید ہوں گے اور جو باقی رہ جائیں گے ان کو اللہ عز وجل فتح دے گا۔
أَبِيهِ ← عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَکْرَةَ ← سَعِيدِ بْنِ جُمْهَانَ، ← الْحَشْرَجُ بْنُ نُبَاتَةَ الْكُوفِيُّ، ← أَبُو دَاوُدَ،
Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 911
