Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
مسند أبي داود الطيالسي

Musnad Abu Dawood Tayalisi

by Abu Dawood Tiyalisi

2,890 Hadith613 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ · حديث 672

672 - حَدَّثَنَا يُونُسُ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ، قَالَ: هَلَكَ عِقْدٌ لِعَائِشَةَ مِنْ جَزْعِ ظَفَارٍ فِي سَفَرٍ مِنْ أَسْفَارِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَعَائِشَةُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ذَلِكَ السَّفَرِ فَالْتَمَسَتْ عَائِشَةُ عِقْدَهَا حَتَّى انْبَهَرَ اللَّيْلُ فَجَاءَ أَبُو بَكْرٍ فَتَغَيَّظَ عَلَيْهَا وَقَالَ: حَبَسْتِ النَّاسَ بِمَكَانٍ لَيْسَ فِيهِ مَاءٌ قَالَ: فَأُنْزِلَتْ آيَةُ الصَّعِيدِ فَجَاءَ أَبُو بَكْرٍ فَقَالَ: أَنْتِ وَاللَّهِ يَا بُنَيَّةُ - مَا عَلِمْتُ - مُبَارَكَةٌ فَقَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ: وَكَانَ عَمَّارٌ يُحَدِّثُ أَنَّ النَّاسَ طَفِقُوا يَوْمَئِذٍ يَمْسَحُونَ بِأَكُفِّهِمُ الْأَرْضَ فَيَمْسَحُونَ بِهَا [ص:29] وُجُوهَهُمْ ثُمَّ يَعُودُونَ فَيَضْرِبُونَ ضَرْبَةً أُخْرَى فَيَمْسَحُونَ بِهَا أَيْدِيَهُمْ إِلَى الْمَنَاكِبِ وَالْآبَاطِ ثُمَّ يُصَلُّونَ " رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ عَمَّارٍ

حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا ہار رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سفروں میں سے ایک سفرمیں ناخن لگنے سے گم ہوگیا اور حضرت عائشہ اس سفر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھی پس حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ہار تلاش کرنے گئی یہاں تک کہ رات گزر گئی تو حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ آئے اور ان پر غصہ ہوئے اور فرمایا تیری وجہ سے لوگوں کو رات روکا گیا ایسی جگہ جہاں پانی بھی نہیں تھا تو اللہ عزوجل نے تیمم والی آیات اتاری پس حضرت ابوبکر آئے آپ نے فرمایا اللہ کی قسم اے بیٹی میں نہیں جانتا تھا کہ تو اتنی برکت والی ہے حضرت عبید اللہ کہتے ہیں کہ حضرت عمار رضی اللہ عنہ بیان فرماتے کئی لوگ اس دن اپنی ہتھیلیوں کو زمین پر مارتے اور اپنے چہروں کا مسح کرتے پھر دوبارہ زمین پر اپنی ہتھیلیاں مارتے اور اس کے ساتھ اپنے ہاتھوں کا مسح کرتے پھر کہنیوں تک اور بغلوں تک پھر نماز پڑھتے تھے یہ حدیث محمد بن اسحاق نے حضرت زہری سے انہوں نے حضرت عبیداللہ بن عبداللہ بن عبداللہ سے انہوں نے حضرت عبداللہ بن عباس سے انہوں نے حضرت عمار رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے۔

عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ ← عُبَيْدِ اللَّهِ ← الزُّهْرِيِّ، ← ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسَ

Hadith 672

مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ · حديث 673

673 - حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنِ الْحَكَمِ، سَمِعَ ذَرَّ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، يُحَدِّثُ عَنِ ابْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: أَتَى رَجُلٌ عُمَرَ فَذَكَرَ أَنَّهُ كَانَ فِي سَفَرٍ فَأَجْنَبَ وَلَمْ يَجِدِ الْمَاءَ فَقَالَ: لَا يُصَلِّي، فَقَالَ عَمَّارٌ: أَمَا تَذْكُرُ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ إِذْ كُنْتُ أَنَا وَأَنْتَ فِي سَرِيَّةٍ فَأَجْنَبْنَا فَلَمْ نَجْدِ الْمَاءَ فَأَمَّا أَنْتَ فَلَمْ تُصَلِّ وَأَمَّا أَنَا فَتَمَعَّكْتُ فِي التُّرَابِ وَصَلَّيْتُ فَلَمَّا قَدِمْنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَكَرْنَا ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ لَكَ: " أَمَّا أَنْتَ فَلَمْ يَكُنْ يَنْبَغِي لَكَ أَنْ تَدَعَ الصَّلَاةَ وَأَمَّا أَنْتَ يَا عَمَّارُ فَلَمْ يَكُنْ يَنْبَغِي لَكَ أَنْ تَمَعَّكَ كَمَا تَتَمَعَّكَ الدَّابَّةُ إِنَّمَا كَانَ يُجْزِئُكَ - وَضَرَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِهِ الْأَرْضَ إِلَى التُّرَابِ ثُمَّ قَالَ - هَكَذَا فَنَفَخَ [ص:31] فِيهَا وَمَسَحَ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ إِلَى الْمَفْصِلِ وَلَيْسَ فِيهِ: الذِّرَاعَيْنِ.

حضرت عبدالرحمن بن ابزی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اس نے ذکر کیا کہ وہ ایک سفر میں تھا تو وہ جنبی ہو گیا تھا اور اس نے پانی نہ پیا آپ نے فرمایا وہ نماز نہ پڑھے حضرت عمار رضی اللہ عنہ نے عرض کی کہ اے امیر المومنین کیا آپ کو یاد ہے کہ جب میں اور آپ ایک جنگ میں تھے تو ہم جنبی ہو گئے اور ہم نے پانی نہیں پایا اور آپ نے نماز نہیں پڑھی تھی اور میں زمین پر لوٹ پوٹ ہوا اور میں نے نماز پڑھ لی تھی تو جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تھے تو ہم نے اس بات کا آپ نے تذکرہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میرے لئے یہ بہتر نہیں تھا کہ تم نماز چھوڑ دیتا اور اے عمار تیرے لئے بہتر نہیں تھا کے تو جانوروں کی طرح لیٹتا جس طرح جانور لیٹتے ہیں تیرے لیے یہی کافی تھا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے ہاتھ کو زمین پر مارا پھر فرمایا اس طرح اس میں پھونک ماری اور اپنے چہرے پر مسح کیا اور اپنے ہاتھوں کا جوڑ تک اس میں ہتھیلیاں شامل نہیں تھی۔

لاَ يُصَلِّيَ. ← أَنَّهُ كَانَ فِي سَفَرٍ فَأَجْنَبَ وَلَمْ يَجِدِ الْمَاءَ ← أَتَى رَجُلٌ عُمَرَ ← أَبِيهِ ← ابْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى، ← ذَرِّ بْنِ عَبْدِ اللهِ ← الْحَكَمِ ← شُعْبَةُ، ← أَبُو دَاوُدَ،

Hadith 673

مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ · حديث 674

674 - حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، قَالَ: سَمِعْتُ ذَرًّا، يُحَدِّثُ عَنِ ابْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ رَجُلًا أَتَى عُمَرَ فَذَكَرَ نَحْوَهُ قَالَ شُعْبَةُ: ثُمَّ شَكَّ سَلَمَةُ فَلَمْ يَدْرِ إِلَى الْكُوعَيْنِ أَوْ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ

حضرت عبدالرحمن بن ابزی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا پھر اسی کی مثل بیان کیا حضرت شعبہ فرماتے ہیں پھر حضرت سلمہ کو شک ہوا کہ وہ نہیں جانتے کہ آیا جوڑ تک کیا کلائیوں تک اپنے ہاتھوں کا مسح کیا ۔

شُعْبَةُ: ثُمَّ شَكَّ سَلَمَةُ فَلَمْ يَدْرِ إِلَى الْكُوعَيْنِ أَوْ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ ← أَبِيهِ، أَنَّ رَجُلًا أَتَى عُمَرَ فَذَكَرَ نَحْوَهُ ← ابْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى، ← ذَرًّا، ← سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، ← شُعْبَةُ، ← أَبُو دَاوُدَ،

Hadith 674

مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ · حديث 675

675 - حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا سَلَّامٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ نَاجِيَةَ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ، قَالَ: أَجْنَبْتُ وَأَنَا فِي الْإِبِلِ، فَلَمْ أَجِدِ الْمَاءَ فَتَمَعَّكْتُ كَمَا تَتَمَعَّكُ الدَّابَّةُ ثُمَّ أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ: «إِنَّمَا كَانَ يَكْفِيكَ التَّيَمُّمُ»

حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں اونٹ پر سوار تھا مجھے جنابت لاحق ہوئی مجھے پانی نہ ملا تو میں زمین پر لوٹنے لگا جس طرح جانور لوٹتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں آیا آپ سے اس بات کا تذکرہ کیا تو آپ نے فرمایا تیرے لئے تیمم ہی کافی تھا ۔

عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ ← نَاجِيَةَ ← أَبِي إِسْحَاقَ ← سَلَّامٌ ← أَبُو دَاوُدَ،

Hadith 675

مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ · حديث 676

676 - حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الْفِطْرَةُ الْمَضْمَضَةُ، وَالِاسْتِنْشَاقُ، وَالسِّوَاكُ، وَقَصُّ الشَّارِبِ، وَتَقْلِيمُ الْأَظْفَارِ، وَنَتْفُ الْإِبِطِ، وَالِاسْتِحْدَادُ، وَالِانْتِضَاحُ، وَالْخِتَانُ، وَغَسْلُ الْبَرَاجِمِ»

حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (۱) کلی کرنا (۲) ناک میں پانی چڑھانا (۳) مسواک کرنا (۴) مونچھوں کو پٹانا (۵) ناخن کاٹنا (۶) بغل کے بال اکھاڑنا (۷) زیر ناف بال کاٹنا (۸) اپنی شرمگاہ پر پانی مارنا استنجا کرنے کے بعد (۹) ختنہ کروانا (۱۰) انگلیوں کے پوروں کو دھونا فطرت ہے۔

النَّبِيِّ ← عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ ← سَلَمَةَ بْنَ مُحَمَّدٍ ← عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ ← حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ← أَبُو دَاوُدَ،

Hadith 676

مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ · حديث 677

677 - حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنِي [ص:34] رَجُلٌ مِنْ آلِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمَّارٍ، عَنْ عَمَّارٍ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ دَيُّوثٌ»

حضرت عمار رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دیوث جس کی بیوی باہر پھرتی رہتی ہو وہ جنت میں داخل نہیں ہوگا۔

عَمَّارٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ عَمَّارٍ، ← [ص:34] رَجُلٌ مِنْ آلِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، ← شُعْبَةُ، ← أَبُو دَاوُدَ،

Hadith 677

مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ · حديث 678

678 - حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ، سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ سَلَمَةَ، يَقُولُ: رَأَيْتُ عَمَّارَ بْنَ يَاسِرٍ يَوْمَ صِفِّينَ شَيْخًا آدَمَ وَإِنَّ فِي يَدِهِ الْحَرْبَةَ وَإِنَّهَا لَتُرْعَدُ فَنَظَرَ إِلَى عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ وَبِيَدِهِ الرَّايَةُ فَقَالَ: «إِنَّ هَذِهِ لَرَايَةٌ قَدْ قَاتَلْتُهَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ [ص:35] ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، وَاللَّهِ لَوْ ضَرَبُونَا حَتَّى يَبْلُغُوا بِنَا سَعَفَاتِ هَجَرَ لَعَرَفْتُ أَنَّ مَصْلَحَتَنَا عَلَى الْحَقِّ وَأَنَّهُمْ عَلَى الضَّلَالَةِ»

حضرت عبداللہ بن سلمہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے جنگ صفین میں حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کو دیکھا آپ عمر رسیدہ اور آپ کے ہاتھوں میں نہیں تھا اور آپ کے ہاتھ کانپ رہے تھے انہوں نے حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے دیکھا کہ ان کے ہاتھ میں جھنڈا تھا حضرت امام نے فرمایا یہ جھنڈا ہے اس کے ساتھ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تین مرتبہ جہاد کیا اللہ کی قسم اگر یہ لوگ ہم کو مارتے رہیں یہاں تک کہ ہمیں ہجر کی چوٹیوں تک پہنچا دیں تب بھی میں سمجھوں گا کہ ہمارے معلمین حق پر ہیں اور یہ گمراہی پر ہیں۔

إِنَّهَا لَتُرْعَدُ فَنَظَرَ إِلَى عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ وَبِيَدِهِ الرَّايَةُ ← رَأَيْتُ عَمَّارَ بْنَ يَاسِرٍ يَوْمَ صِفِّينَ شَيْخًا آدَمَ وَإِنَّ فِي يَدِهِ الْحَرْبَةَ ← عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَمَةَ، ← عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ← شُعْبَةُ، ← أَبُو دَاوُدَ،

Hadith 678

مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ · حديث 679

679 - حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنِ الرُّكَيْنِ بْنِ الرَّبِيعِ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ قَبِيصَةَ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ، رَفَعَهُ قَالَ: «إِنَّ ذَا الْوَجْهَيْنِ فِي الدُّنْيَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ لَهُ وَجْهَانِ فِي النَّارِ» [ص:36] وَرَوَى هَذَا الْحَدِيثَ أَبُو نُعَيْمٍ وَغَيْرُهُ عَنْ شَرِيكِ عَنِ الرُّكَيْنِ عَنْ نُعَيْمِ بْنِ حَنْظَلَةَ عَنْ عَمَّارٍ

حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت فرماتے ہیں کہ جو آج بھی دنیا میں دو چہروں والا ہوگا اس کے قیامت کے دن دو چہرے آگ کے ہوں گے یہ حدیث ابو نعیم وغیرہ نے شریک سے انہوں نے رکین سے انہوں نے نعیم بن حنظلہ سے انہوں نے حضرت عمار سے روایت کی ہے۔

عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ، رَفَعَهُ ← حُصَيْنِ بْنِ قَبِيصَةَ ← الرُّكَيْنِ بْنِ الرَّبِيعِ، ← شَرِيکٍ ← أَبُو دَاوُدَ،

Hadith 679

مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ · حديث 680

680 - حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ، عَنْ حَسَّانَ بْنِ بِلَالٍ، قَالَ: رَأَيْتُ عَمَّارًا «تَوَضَّأَ وَخَلَّلَ لِحْيَتَهُ» وَقَالَ هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْعَلُ "

حضرت حسان بن بلال رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمار رضی اللہ عنہ کو وضو کرتے دیکھا انہوں نے داڑھی میں خلال کیا اور فرمایا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایسے نہیں کرتے ہوئے دیکھا ہے ۔

رَأَيْتُ عَمَّارًا «تَوَضَّأَ وَخَلَّلَ لِحْيَتَهُ» وَقَالَ هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ يَفْعَلُ ← حَسَّانَ بْنِ بِلاَلٍ ← عَبْدِ الْکَرِيمِ ← سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، ← أَبُو دَاوُدَ،

Hadith 680

مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ · حديث 681

681 - حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ يَعْمَرَ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ، قَالَ: قَدِمْتُ عَلَى أَهْلِي مِنْ سَفَرٍ فَضَمَّخُونِي بِالزَّعْفَرَانِ فَلَمَّا أَصْبَحْتُ أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَلَمْ يُرَحِّبْ بِي وَلَمْ يَبَشَّ بِي وَقَالَ: «اذْهَبْ فَاغْسِلْ هَذَا عَنْكَ» قَالَ: فَغَسَلْتُهُ عَنِّي فَجِئْتُ وَقَدْ بَقِيَ عَلَيَّ مِنْهُ شَيْءٌ [ص:38] فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَلَمْ يُرَحِّبْ بِي وَلَمْ يَبَشَّ بِي وَقَالَ: «اذْهَبْ فَاغْسِلْ هَذَا عَنْكَ» فَغَسَلْتُهُ عَنِّي ثُمَّ أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَرَدَّ عَلَيَّ السَّلَامَ وَرَحَّبَ بِي وَقَالَ: «إِنَّ الْمَلَائِكَةَ لَا تَحْضُرُ جِنَازَةَ الْكَافِرِ بِخَيْرٍ وَلَا الْمُتَضَمِّخَ بِالزَّعْفَرَانِ وَلَا الْجُنُبَ» وَرَخَّصَ لِلْجُنُبِ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَأْكُلَ أَوْ يَنَامَ أَنْ يَتَوَضَّأَ

حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں اپنے خاندان کے پاس سفر سے واپس آیا تو انھوں نے مجھے زعفران مل دی جب صبح ہوئی تو میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا میں نے آپ کو سلام کیا آپ نے مجھے جواب نہ دیا نہ خوش آمدید کہا اور فورا فرمایا ہوا پیچاں اس کو دھو کر حضرت عمار رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں گیا اس کو دو یا پھر واپس آیا اور کچھ اس رات مجھ پر اس کے باقی تھے میں نے آپ کو سلام کیا تو آپ نے مجھے جواب دیا اور نہ خوش آمدید کہا اور نہ مجھ سے خوش ہوئے فرمایا واپس گھر جا اور اپنے آپ اسے دھو کر سو میں نے اس کو اپنے آپ سے دھو یا پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں آیا آپ کو سلام کیا تو آپ نے میرے سلام کا جواب بھی دیا اور مجھے خوش آمدید بھی کہا اورفرمایا رحمت کے فرشتے کسی کافر کے جنازہ میں حاضر نہیں ہوتے اور نا زعفران ملے ہوئے اور نہ کسی جنبی کے پاس آتے ہیں اور جنبی آدمی کو وضو کر کے سو جانے اور کھانے پینے کی رخصت دی۔

عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ ← یَّحْیَی بْنِ یَعْمُرَ ← عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ ← حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ← أَبُو دَاوُدَ،

Hadith 681

مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ · حديث 682

682 - حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا عِمْرَانُ، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا صَاحِبٌ لَنَا عَنْ عَمَّارٍ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَثَلُ أُمَّتِي مَثَلُ الْمَطَرِ لَا يُدْرى أَوَّلُهُ خَيْرٌ أَمْ آخِرُهُ»

حضرت عمار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میری امت کی مثال بارش کی طرح ہے وہ نہیں جانتا کہ اس کے اول میں خیر ہے یا اس کے آخر میں۔

عَمَّارٍ ← صاحب لنا ← قَتَادَةَ ← عِمْرَانُ، ← أَبُو دَاوُدَ،

Hadith 682

مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ · حديث 683

683 - حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، قَالَ: حَدَّثَنِي قَيْسُ بْنُ عَبَّادٍ، قَالَ: قُلْتُ لِعَمَّارٍ: يَا أَبَا الْيَقْظَانِ أَرَأَيْتَ هَذَا الْأَمْرَ الَّذِي أَتَيْتُمُوهُ بِرَأْيِكُمْ أَمْ شَيْءٌ عَهِدَهُ إِلَيْكُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَا عَهِدَ إِلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْئًا إِلَّا شَيْئًا عَهِدَهُ إِلَى النَّاسِ»

حضرت قیس بن عبادہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمار رضی اللہ عنہ سے عرض کیا ابو الیقظان آپ اس معاملے کے متعلق بتائیں جو آپ کر رہے ہو یہ آپ اپنی رائے سے کر رہے ہو یا ایسی شے ہے کہ آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عہد کیا ہوا ہے حضرت عمار رضی اللہ عنہ نے فرمایا ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کسی شے کا عہد نہیں کیا مگر یہ ایسی شے ہے کہ اس کا ان سے لوگوں نے عہد لیا ہے۔

قَيْسِ بْنِ عُبَادٍ ← أَبِي نَضْرَةَ ← قَتَادَةَ ← هَمَّامٌ، ← أَبُو دَاوُدَ،

Hadith 683

chevron_left Previous
12
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter24. Chapter25. Chapter26. Chapter27. Chapter28. Chapter29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter39. Chapter
40. Chapter
41. Chapter
42. Chapter
43. Chapter
44. Chapter
45. Chapter
46. Chapter
47. Chapter
48. Chapter
49. Chapter
50. Chapter
51. Chapter
52. Chapter
53. Chapter
54. Chapter
55. Chapter
56. Chapter
57. Chapter
58. Chapter
59. Chapter
60. Chapter
61. Chapter
62. Chapter
63. Chapter
64. Chapter
65. Chapter
66. Chapter
67. Chapter
68. Chapter
69. Chapter
1. Book
    70. Chapter71. Chapter72. Chapter73. Chapter74. Chapter75. Chapter76. Chapter77. Chapter78. Chapter79. Chapter80. Chapter81. Chapter82. Chapter83. Chapter84. Chapter85. Chapter86. Chapter87. Chapter88. Chapter89. Chapter90. Chapter91. Chapter92. Chapter93. Chapter94. Chapter95. Chapter96. Chapter97. Chapter98. Chapter99. Chapter100. Chapter101. Chapter102. Chapter103. Chapter104. Chapter105. Chapter106. Chapter107. Chapter108. Chapter109. Chapter110. Chapter111. Chapter112. Chapter113. Chapter114. Chapter115. Chapter116. Chapter117. Chapter118. Chapter119. Chapter120. Chapter121. Chapter122. Chapter123. Chapter124. Chapter125. Chapter126. Chapter127. Chapter128. Chapter129. Chapter130. Chapter131. Chapter132. Chapter133. Chapter134. Chapter135. Chapter136. Chapter137. Chapter138. Chapter139. Chapter140. Chapter141. Chapter142. Chapter143. Chapter144. Chapter145. Chapter146. Chapter147. Chapter148. Chapter149. Chapter150. Chapter151. Chapter152. Chapter153. Chapter154. Chapter155. Chapter156. Chapter157. Chapter158. Chapter159. Chapter160. Chapter161. Chapter162. Chapter163. Chapter164. Chapter165. Chapter166. Chapter167. Chapter168. Chapter169. Chapter170. Chapter171. Chapter172. Chapter173. Chapter174. Chapter175. Chapter176. Chapter177. Chapter178. Chapter179. Chapter180. Chapter181. Chapter182. Chapter183. Chapter184. Chapter185. Chapter186. Chapter187. Chapter188. Chapter189. Chapter190. Chapter191. Chapter192. Chapter193. Chapter194. Chapter195. Chapter196. Chapter197. Chapter198. Chapter199. Chapter200. Chapter201. Chapter202. Chapter203. Chapter204. Chapter205. Chapter206. Chapter207. Chapter208. Chapter209. Chapter210. Chapter211. Chapter212. Chapter213. Chapter214. Chapter215. Chapter216. Chapter217. Chapter218. Chapter219. Chapter220. Chapter221. Chapter222. Chapter223. Chapter224. Chapter225. Chapter226. Chapter227. Chapter228. Chapter229. Chapter230. Chapter231. Chapter232. Chapter233. Chapter234. Chapter235. Chapter236. Chapter237. Chapter238. Chapter239. Chapter240. Chapter241. Chapter242. Chapter243. Chapter244. Chapter245. Chapter246. Chapter247. Chapter248. Chapter249. Chapter250. Chapter251. Chapter252. Chapter253. Chapter254. Chapter255. Chapter256. Chapter257. Chapter258. Chapter259. Chapter260. Chapter261. Chapter262. Chapter263. Chapter264. Chapter265. Chapter266. Chapter267. Chapter268. Chapter269. Chapter270. Chapter271. Chapter272. Chapter273. Chapter274. Chapter275. Chapter276. Chapter277. Chapter278. Chapter279. Chapter280. Chapter281. Chapter282. Chapter283. Chapter284. Chapter285. Chapter286. Chapter287. Chapter288. Chapter289. Chapter290. Chapter291. Chapter292. Chapter293. Chapter294. Chapter295. Chapter296. Chapter297. Chapter298. Chapter299. Chapter300. Chapter301. Chapter302. Chapter303. Chapter304. Chapter305. Chapter306. Chapter307. Chapter308. Chapter309. Chapter310. Chapter311. Chapter312. Chapter313. Chapter314. Chapter315. Chapter316. Chapter317. Chapter318. Chapter319. Chapter320. Chapter321. Chapter322. Chapter323. Chapter324. Chapter325. Chapter326. Chapter327. Chapter328. Chapter329. Chapter330. Chapter331. Chapter332. Chapter333. Chapter334. Chapter335. Chapter336. Chapter337. Chapter338. Chapter339. Chapter340. Chapter341. Chapter342. Chapter343. Chapter344. Chapter345. Chapter346. Chapter347. Chapter348. Chapter349. Chapter350. Chapter351. Chapter352. Chapter353. Chapter354. Chapter355. Chapter356. Chapter357. Chapter358. Chapter359. Chapter360. Chapter361. Chapter362. Chapter363. Chapter
1. Book
    364. Chapter365. Chapter366. Chapter367. Chapter368. Chapter369. Chapter370. Chapter371. Chapter372. Chapter373. Chapter374. Chapter375. Chapter376. Chapter377. Chapter378. Chapter379. Chapter380. Chapter381. Chapter382. Chapter383. Chapter384. Chapter385. Chapter386. Chapter387. Chapter388. Chapter389. Chapter390. Chapter391. Chapter392. Chapter393. Chapter394. Chapter395. Chapter396. Chapter397. Chapter398. Chapter399. Chapter400. Chapter401. Chapter402. Chapter403. Chapter404. Chapter405. Chapter406. Chapter407. Chapter408. Chapter409. Chapter410. Chapter411. Chapter412. Chapter413. Chapter414. Chapter415. Chapter416. Chapter417. Chapter418. Chapter419. Chapter420. Chapter421. Chapter422. Chapter423. Chapter424. Chapter425. Chapter426. Chapter427. Chapter428. Chapter429. Chapter430. Chapter431. Chapter432. Chapter433. Chapter434. Chapter435. Chapter436. Chapter437. Chapter438. Chapter439. Chapter440. Chapter441. Chapter442. Chapter443. Chapter444. Chapter445. Chapter446. Chapter447. Chapter448. Chapter449. Chapter450. Chapter451. Chapter452. Chapter453. Chapter454. Chapter455. Chapter456. Chapter457. Chapter458. Chapter459. Chapter460. Chapter461. Chapter462. Chapter463. Chapter464. Chapter465. Chapter466. Chapter467. Chapter468. Chapter469. Chapter470. Chapter471. Chapter472. Chapter473. Chapter474. Chapter475. Chapter476. Chapter477. Chapter478. Chapter479. Chapter480. Chapter481. Chapter482. Chapter483. Chapter484. Chapter485. Chapter486. Chapter487. Chapter488. Chapter489. Chapter490. Chapter491. Chapter492. Chapter493. Chapter494. Chapter495. Chapter496. Chapter497. Chapter498. Chapter499. Chapter500. Chapter501. Chapter502. Chapter503. Chapter504. Chapter505. Chapter506. Chapter507. Chapter508. Chapter509. Chapter510. Chapter511. Chapter512. Chapter513. Chapter514. Chapter515. Chapter516. Chapter517. Chapter518. Chapter519. Chapter520. Chapter521. Chapter522. Chapter523. Chapter524. Chapter525. Chapter526. Chapter527. Chapter528. Chapter529. Chapter530. Chapter531. Chapter532. Chapter533. Chapter534. Chapter535. Chapter536. Chapter537. Chapter538. Chapter539. Chapter540. Chapter541. Chapter542. Chapter543. Chapter544. Chapter545. Chapter546. Chapter547. Chapter548. Chapter549. Chapter550. Chapter551. Chapter552. Chapter553. Chapter554. Chapter555. Chapter556. Chapter557. Chapter558. Chapter559. Chapter560. Chapter561. Chapter562. Chapter563. Chapter564. Chapter565. Chapter566. Chapter567. Chapter568. Chapter569. Chapter570. Chapter571. Chapter572. Chapter573. Chapter574. Chapter575. Chapter576. Chapter577. Chapter578. Chapter579. Chapter580. Chapter581. Chapter582. Chapter583. Chapter584. Chapter585. Chapter586. Chapter587. Chapter588. Chapter589. Chapter590. Chapter591. Chapter592. Chapter593. Chapter594. Chapter595. Chapter596. Chapter597. Chapter598. Chapter599. Chapter600. Chapter601. Chapter602. Chapter603. Chapter604. Chapter605. Chapter606. Chapter607. Chapter608. Chapter609. Chapter610. Chapter