مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ أَحَادِيثُ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ رَحِمَهُ اللَّهُ · حديث 572
572 - حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْعَائِذِيِّ، قَالَ: دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ وَفِيهِ نَحْوٌ مِنْ عِشْرِينَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَإِذَا فِيهِمْ رَجُلٌ أَدْعَجُ الْعَيْنِ أَغَرُّ الثَّنَايَا إِذَا اخْتَلَفُوا فِي شَيْءٍ قَالَ قَوْلًا انْتَهَوْا إِلَى قَوْلِهِ فَسَأَلْتُ عَنْهُ فَإِذَا هُوَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ فَلَمَّا كَانَ الْغَدُ دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ فَإِذَا هُوَ قَائِمٌ يُصَلِّي إِلَى سَارِيَةٍ فَجَلَسْتُ إِلَيْهِ فَلَمَّا فَعَلْتُ ذَلِكَ حَذَفَ مِنْ صَلَاتِهِ فَقُلْتُ: وَاللَّهِ إِنِّي لَأُحِبُّكَ مِنْ جَلَالِ اللَّهِ قَالَ: «آللَّهِ» ؟ [ص:465] قُلْتُ: آللَّهِ قَالَ: " فَإِنَّ الْمُتَحَابِّينَ مِنْ جَلَالِ اللَّهِ فِي ظِلِّ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ - قَالَ: أَحْسَبُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ - يَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلُّهُ يَغْبِطُهُمْ بِقُرْبِهِمْ مِنَ اللَّهِ النَّبِيُّونَ وَالشُّهَدَاءُ وَالصَّالِحُونَ "
حضرت ابوادریسں عائذی فرماتے ہیں کہ میں مسجدمیں آیا ‘اور اس مسجد میں نبی اکر مﷺکے بیس کے قریب صحابی تھے‘ ان میں ایک آدمی کی بڑی خوبصورت آ نکھیں تھیں‘ اور دانت چمک رہے تھے‘ جب وہ صحابہ کسی مسئلہ میں اختلاف کرتے تو حتمی بات کے لیے ان کے پاس جاتے‘ میں نے اس آ دمی کے متعلق پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ یہ حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ ہیں‘ پس جب میں دوسرے دن مسجد میں آیا تو میں نے دیکھا کہ وہ مسجد میں ایک ستون کے پاس کھڑے ہو کر نماز پڑھ رہے ہیں‘ سو میں ان کے پاس بیٹھ گیا ‘جب وہ نماز سے فارغ ہوۓ تو میں نے کہا :اللہ کی قسم! میں آپ سے محبت کرتا ہوں‘ آپ نے فرمایا ا:للہ کی قسم ! میں نے عرض کی: اللہ کی قسم ! آپ نے فرمایا: جو اللہ کی خوشنودی کے لیے آپس میں محبت کرتے ہیں وہ اللہ عزوجل کی رحمت کے سایہ میں ہوں گے‘ فرمایا کہ میرا گمان ہے کہ قیامت کے دن‘ اس دن کہ اس کے سایہ کے سوا کوئی دوسرا سایہ نہ ہو گا‘ ان پر انبیا ‘ شہدا ء و صالحین رشک کر یں گے ۔
أبي إدريس العائذي ← الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، ← يَعْلَى بْنُ عَطَاءٍ ← شُعْبَةُ، ← أَبُو دَاوُدَ،
Hadith 572
