مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ مَا أَسْنَدَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ · حديث 373
373 - حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ، قَالَ: سَمِعْتُ الْهُزَيْلَ: " إِنَّ رَجُلًا أَتَى أَبَا مُوسَى فَسَأَلَهُ عَنْ رَجُلٍ تَرَكَ ابْنَتَهُ وَابْنَةَ ابْنِهِ وَأُخْتَهُ فَقَالَ: لِلِابْنَةِ النِّصْفُ وَلِلْأُخْتِ النِّصْفُ وَائْتِ عَبْدَ اللَّهِ فَسَيُتَابِعُنِي فَأَتَى عَبْدَ اللَّهِ فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ: لَقَدْ ضَلَلْتُ إِذًا وَمَا أَنَا مِنَ الْمُهْتَدِينَ لَأَقْضِيَنَّ فِيهَا بِقَضَاءِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لِلِابْنَةِ النِّصْفُ وَلِابْنَةِ الِابْنِ السُّدُسُ وَلِلْأُخْتِ مَا بَقِيَ فَأَتَى أَبَا مُوسَى فَأَخْبَرَهُ فَقَالَ: لَا تَسْأَلُونَا عَنْ شَيْءٍ مَا دَامَ هَذَا الْحَبْرُ فِيكُمْ "
حضرت ہذیل فرماتے ہیں کہ ایک آ دمی حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے پاس آیا ‘اس نے آپ سے سوال کیا کہ ایک آدمی ‘ایک بیٹی اور ایک پوتی اور ایک بہن چھوڑ تا ہے ‘ان کے درمیان وراثت کس طرح تقسیم کی جاۓ؟ ( حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے )فرمایا: نصف بیٹی کے لیے ‘نصف بہن کے لیے ۔ اور تُو حضرت عبداللہ کے پاس جا ان سے پوچھ تا کہ وہ میری (بات کی )پیروی کر یں ۔ پس وہ آدمی حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور اس بات کا ان سے ذکر کیا ‘تو آپ نے فرمایا :اگر میں ہدایت پر نہ ہوا تو میں گمراہ ہو جاؤں گا ‘اگر میں تمہارے درمیان وہی فیصلہ نہ کروں جو رسول اللہ ﷺ نے کیا ہے ‘بیٹی کے لیے نصف ‘پوتی کے لیے چھٹا حصہ اور جو باقی رہ جاۓ گا وہ بہن کے لیے ۔ سو وہ آ دمی حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کے پاس آ یا اور ان سے اس بات کا ذکر کیا ‘تو انہوں نے فرمایا: یہ عالم ربانی جب تک تم میں موجود ہیں تم مجھ سے کسی شے کے متعلق نہ پو چھنا۔
الْهُزَيْلِ ← أَبِي قَيْسٍ، ← شُعْبَةُ، ← أَبُو دَاوُدَ،
Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 373
