مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ مَا أَسْنَدَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ · حديث 361
361 - حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا قَيْسٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ أَبِي مَعْمَرٍ الْأَزْدِيِّ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ: " قَعَدَ نَاسٌ فِي الْمَسْجِدِ قُرَشِيَّانِ وَثَقَفِيٌّ أَوْ ثَقَفِيَّانِ وَقُرَشِيٌّ فَقَالَ أَحَدُهُمَا: تُرَوْنَ اللَّهَ يَسْمَعُ مَا نَقُولُ؟ فَقَالَ أَحَدُهُمَا: إِذَا رَفَعْنَا أَصْوَاتَنَا سَمِعَ وَإِذَا لَمْ نَرْفَعْ لَمْ يَسْمَعْ، فَقَالَ الْآخَرُ: إِنْ كَانَ يُسْمَعُ مِنْهُ شَيْءٌ فَهُوَ يَسْمَعُهُ كُلَّهُ، فَأَتَيْتُ [ص:283] رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ {وَمَا كُنْتُمْ تَسْتَتِرُونَ أَنْ يَشْهَدَ عَلَيْكُمْ سَمْعُكُمْ} [فصلت: 22] الْآيَةَ "
حضرت ( عبد اللہ ) ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مسجد میں دوقریشی اور ایک ثقفی یا دوثقفی اور ایک قریشی بیٹھے ہوۓ تھے ‘ان میں سے ایک کہنے لگا :تم کو اللہ دیکھتا ہے‘ سنتا ہے جو ہم کہتے ہیں؟ ان میں سے ایک نے کہا: جب ہم آ وازوں کو بلند کرتے ہیں وہ سنتا ہے اور جب ہم اپنی آواز بلندنہ کریں وہ نہیں سنتا ہے ‘ تو دوسرے نے کہا: اگر اس (اونچی آواز )میں سے کوئی شے سنتا ہے تو وہ سب کی سب سنتا ہے ‘پس میں رسول اللہ ﷺ کی بارگاہ میں آیا‘ میں نے آپ سے اس بات کا ذکر کیا ‘تو اللہ عز وجل نے یہ آیت نازل فرمائی:’’وَمَا كُنْتُمْ تَسْتَتِرُونَ أَنْ يَشْهَدَ عَلَيْكُمْ سَمْعُكُمْ‘‘ (فصلت: ۲۲)۔
وَإِذَا لَمْ نَرْفَعْ لَمْ يَسْمَعْ، ← أَحَدُهُمَا: إِذَا رَفَعْنَا أَصْوَاتَنَا ← أَحَدُهُمَا: تُرَوْنَ اللَّهَ يَسْمَعُ مَا نَقُولُ؟ ← قَعَدَ نَاسٌ فِي الْمَسْجِدِ قُرَشِيَّانِ وَثَقَفِيٌّ أَوْ ثَقَفِيَّانِ وَقُرَشِيٌّ ← ابْنِ مَسْعُودٍ، ← أَبِي مَعْمَرٍ الْأَزْدِيِّ ← مُجَاهِدٍ ← مَنْصُورٌ، ← قَيْسٍ ← أَبُو دَاوُدَ،
Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 361
