مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ أَحَادِيثُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ · حديث 215
215 - حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ صَالِحٍ، مَوْلَى التَّوْأَمَةِ قَالَ: حَدَّثَنِي بَعْضُ وَلَدِ سَعْدٍ، عَنْ سَعْدٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ أَخَذْتُمُوهُ يَقْطَعُ مِنَ الشَّجَرِ شَيْئًا - يَعْنِي شَجَرَ الْحَرَمِ - فَلَكُمْ سَلَبُهُ لَا يُعْضَدُ شَجَرُهَا وَلَا يُقْطَعُ» قَالَ: فَرَأَى سَعْدٌ غِلْمَانًا يَقْطَعُونَ فَأَخَذَ مَتَاعَهُمْ فَانْتَهُوا إِلَى مَوَالِيهِمْ فَأَخْبَرُوهُمْ أَنَّ سَعْدًا فَعَلَ كَذَا وَكَذَا فَأَتَوْهُ فَقَالُوا: يَا أَبَا إِسْحَاقَ إِنَّ غِلْمَانَكَ أَوْ مَوَالِيكَ أَخَذُوا مَتَاعَ غِلْمَانِنَا فَقَالَ: بَلْ أَنَا أَخَذْتُهُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ أَخَذْتُمُوهُ يَقْطَعُ مِنْ شَجَرِ الْحَرَمِ فَلَكُمْ سَلَبُهُ» وَلَكِنْ سَلُونِي مِنْ مَالِي مَا شِئْتُمْ
حضرت سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو بھی حرم سے کوئی درخت کاٹے تو اس کا سامان قبضے میں لے لو‘ نہ اس کے درخت کو کا ٹا جاۓ اور نہ اکھیٹرا جاۓ ۔ کہا کہ حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے بچے دیکھے کہ وہ درخت کاٹ رہے ہیں تو انہوں نے اُن کا سامان لے لیا‘ وہ لڑ کے اپنے آقاؤں کے پاس گئے‘ اور اُن کو اس معاملہ کی خبر دی کہ حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے ایسے ایسے کیا ہے‘ تو انہوں نے آ کر کہا: اے ابواسحاق! آپ نے ہمارے بچوں یا غلاموں کا سامان لیا ؟ آپ نے فرمایا: ہاں! میں نے لیا ہے‘ میں نے رسول اللہﷺکو فرماتے سنا ہے کہ جو بھی حرم کے درخت کاٹے ‘تم اس کا سامان لے لو (تو میں واپس نہیں کروں گا )لیکن اتنی بات ضرور ہے کہ تم اپنے مال سے جو مجھ سے لینا چاہتے ہو‘ مانگ سکتے ہو۔
سَعْدٍ، ← بعض ولد سعد ← صَالِحٍ مَوْلَی التَّوْأمَۃِ ← ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ← أَبُو دَاوُدَ،
Hadith 215
