مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ · حديث 685
685 - حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا الْعُمَرِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنِي سَعِيدٌ الْمَقْبُرِيُّ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ الْمَخْزُومِيِّ، قَالَ: رَأَيْتُ عَمَّارَ بْنَ يَاسِرٍ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ فَأَخَفَّهُمَا فَقُلْتُ لَهُ أَوْ قَالَ لَهُ رَجُلٌ: يَا أَبَا الْيَقْظَانِ أَخَفَّفْتَهُمَا؟ قَالَ: يَا ابْنَ أَخِي هَلْ رَأَيْتَنِي انْتَقَصْتُ مِنْ حُدُودِهِمَا شَيْئًا؟ قَالَ: لَا قَالَ إِنِّي بَادَرْتُ بِالْوَسْوَاسِ وَإِنِّي سَمِعْتُ [ص:41] رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " إِنَّ الرَّجُلَ لِيُصَلِّيَ الصَّلَاةَ مَا لَهُ مِنْهَا النِّصْفَ وَإِنَّهُ لِيُصَلِّيَ الصَّلَاةَ مَا لَهُ مِنْهَا الثُّلُثَ وَإِنَّهُ لِيُصَلِّيَ الصَّلَاةَ مَا لَهُ مِنْهَا الرُّبُعَ قَالَ: حَتَّى بَلَغَ الْعُشْرَ "
حضرت ابو بکر بن عبد الرحمن بن الحارث بن ہشام فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ آپ نے دو مختصر رکعت پڑھی میں نے آپ سے عرض کی یا ایک آدمی نے آپ سے عرض کی اے ابو الیقظان آپ نے دونوں رکعتیں بڑی مختصر پڑھی آپ نے فرمایا اے میرے بھتیجے کیا ان میں کمی کی ہے عرض کی نہیں آپ نے فرمایا میں نے وسوسوں کی وجہ سے جلدی کی ہے کیونکہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا تھا کہ آدمی نماز پڑھتا ہے تو اس کے پاس اس کا حصہ نسف رہتا ہے اور ایک آدمی نماز پڑھتا ہے تو اس کے پاس اس کا حصہ تہائی رہ جاتا ہے اور ایک آدمی نماز پڑھتا ہے تو اس کے پاس اس کا حصہ چوتھائی رہ جاتا ہے یہاں تک کہ آپ دسویں حصے تک پہنچے ۔
إني بادرت بالوسواس وإني ← لَا۔ ← يَا ابْنَ أَخِي هَلْ رَأَيْتَنِي انْتَقَصْتُ مِنْ حُدُودِهِمَا شَيْئًا؟ ← لَهُ رَجُلٌ: يَا أَبَا الْيَقْظَانِ أَخَفَّفْتَهُمَا؟ ← رأيت عمار بن ياسر صلى ركعتين فأخفهما فقلت له أو ← أبي بكر بن عبد الرحمن بن الحارث بن هشام المخزومي ← سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، ← الْعُمَرِيُّ ← أَبُو دَاوُدَ،
Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 685
