مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ أَحَادِيثُ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ رَحِمَهُ اللَّهُ · حديث 565
565 - حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَيُّوبَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ زَحْرٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِي عِمْرَانَ، عَنِ أَبِي عَيَّاشٍ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ شِئْتُمْ أَنْبَأْتُكُمْ بِأَوَّلِ مَا يَقُولُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَبِأَوَّلِ مَا يَقُولُونَ، قَالُوا: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ: يَقُولُ لِلْمُؤْمِنِينَ «هَلْ أَحْبَبْتُمْ لِقَائِي؟» فَيَقُولُونَ: نَعَمْ يَا رَبَّنَا فَيَقُولُ: «لِمَ؟» فَيَقُولُونَ: رَجَوْنَا عَفْوَكَ وَرَحْمَتَكَ فَيَقُولُ: «فَإِنِّي قَدْ أَوْجَبْتُ لَكُمْ رَحْمَتِي»
حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺﷺ نے فرمایا: اگرتم چاہوتو میں تم کو ایسی بات نہ بتاؤں کہ اللہ عز وجل قیامت کے دن مؤمنین سے سب سے پہلے کیا فرماۓ گا اور مؤمنین کیا عرض کر یں گے؟ لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! جی ہاں! ( بتائیں ) آپ نے فرمایا: اللہ تعالی مؤمنین سے فرماۓ گا: کیا تم مجھ سے ملاقات پسند کرتے ہو؟ وہ کہیں گے جی ہاں! اے ہمارے رب کریم ! (اللہ تعالی )فرماۓ گا کیوں ؟ وہ عرض کر یں گے : ہم تجھ سے تیری مغفرت اور تیری رحمت کی امید کرتے ہیں (اللہ تعالی) فرمائے گا بلاشبہ میں نے تمہارے لیے اپنی رحمت واجب کر دی ہے ۔
مُّعَاذِ بْنِ جَبَلِ ← أَبِي عَيَّاشٍ، ← خَالِدِ بْنِ أَبِي عِمْرَانَ، ← عُبَيْدُ اللهِ بْنُ زَحْرٍ، ← يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ← عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَکِ ← أَبُو دَاوُدَ،
Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 565
