مسند أبي داود الطيالسي · کتاب ‹ أَحَادِيثُ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ رَحِمَهُ اللَّهُ · حديث 433
433 - حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الْبَخْتَرِيِّ الطَّائِيَّ، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي ثَوْرٍ، قَالَ: " كُنْتُ جَالِسًا مَعَ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ، وَأَبِي مَسْعُودٍ الْبَدْرِيِّ حَيْثُ خَرَجَ أَهْلُ الْكُوفَةِ إِلَى سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ فَرَدُّوهُ وَهُوَ يَوْمُ الْجَرَعَةِ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا مَسْعُودٍ يَقُولُ: مَا كُنْتُ أَرَى أَنْ يَرْجِعَ وَلَمْ يُهْرَقْ فِيهَا دَمٌ فَقَالَ حُذَيْفَةُ: وَلَكِنِّي وَاللَّهِ لَقَدْ عَلِمْتُ لَتَرْجِعُنَّ عَلَى عَقِبَيْهَا وَلَمْ يُهْرَقْ فِيهَا مِحْجَمَةُ دَمٍ وَمَا عَلِمْتُ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا إِلَّا شَيْئًا عَلِمْتُهُ وَمُحَمَّدٌ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَيٌّ، إِنَّ " الرَّجُلَ يُصْبِحُ مُؤْمِنًا وَيُمْسِي مَا مَعَهُ مِنْ دِينِهِ شَيْءٌ وَيُمْسِي مُؤْمِنًا وَيُصْبِحُ مَا مَعَهُ مِنْ دِينِهِ شَيْءٌ يُقَاتِلُ فِي فِئَةِ الْقَوْمِ - أَوْ قَالَ: فِتْنَةِ الْيَوْمِ شَكَّ أَبُو دَاوُدَ - يَقْتُلُهُ اللَّهُ غَدًا يُنْكَسُ قَلْبُهُ وَتَعْلُوهُ اسْتُهُ "، قَالَ: قُلْتُ: «أَسْفَلُهُ؟» قَالَ: «اسْتُهُ»
حضرت ابو ثور رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت حذیفہ بن یمان اور ابوسعید بدری رضی اللہ عنہما کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا ‘جس وقت اہل کوفہ حضرت سعید بن العاص کی طرف لکلے تو انہوں نے آپ کو واپس بھیج دیا ‘وہ جرعہ کا دن تھا ‘انہوں نے کہا کہ میں نے حضرت ابومسعودکو فرماتے سنا کہ میرا خیال ہے کہ یہ آ دمی اس طرح واپس آۓ گا کہ اس میں خون ریزی نہیں ہو گی ۔ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے کہا لیکن اللہ کی قسم! میں جانتا ہوں ‘جب آپ واپس پہنچیں گے تو وہاں ایک سینگ کے برابر بھی خون نہیں بہا ہو گا‘ اور یہ بات مجھے اس وقت سے معلوم ہے جب حضرت محمدﷺبقید حیات تھے ‘ آپ نے فرمایا :ایک وقت ہو گا کہ صبح کے وقت آ دمی مؤمن ہو گا جب شام ہوگی تو اس کے ساتھ اس کے دین میں سے کچھ بھی نہیں ہو گا‘ اور رات کو مؤمن ہو گا تو صبح کے وقت اس کے پاس اس کے دین کی کوئی چیز نہ ہو گی ‘وہ لڑائی کرے گا ایک قوم کے ساتھ ‘یا فرمایا: اس دن کا فتنہ ہو گا‘ ابو داؤ دکو شک ہے ۔کل اللہ تعالی اس کوقتل کروا دے گا ‘اس کا دل اُلٹا دیا گیا ہو گا ‘اس کی سر ین اُو پر ہو گی ۔ راوی فرماتے ہیں: میں نے کہا کہ کیا یہ اس کا نچلا حصہ ہو گا ؟ انہوں نے کہا اس کی سرین میں۔
أَبي ثَوْرٍ ← أَبَا الْبَخْتَرِيِّ الطَّائِيَّ ← عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ← شُعْبَةُ، ← أَبُو دَاوُدَ،
Musnad Abu Dawood Tayalisi · Book › Chapter · Hadith 433
