المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو اپنا دین بدلے ، اس کو قتل کر دو۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.
ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو اپنا دین بدلے ، اس کو قتل کر دو۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اولاد اپنے ماں باپ کا حق ادا نہیں کر سکتی' ہاں یہ ہے کہ ماں باپ کو غلام پائے اور ان کو آزاد کروائے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایک آدمی کے عرض کی: یا رسول اللہ ! کون سا صدقہ افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو دے، اس حال میں کہ تو مال کا لالچ رکھنے والا، کنجوس ہو' زندگی گزارنے کی امید رکھنے والا ہو اور محتاجی سے ڈرنے والا ہو حتیٰ کہ جب تیرے پاس موت آئے تو کہے : فلاں کے لئے اتنا اور فلاں کے لئے اتنا جبکہ وہ اس کے لئے ہو۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کسی نے جمعہ کے دن جمعہ کی ایک رکعت پالی تو اس نے جمعہ کا ثواب پا لیا' جب ایک رکعت پا لی تو اسے چاہیے کہ وہ اس کے ساتھ ایک دوسری رکعت ملائے (اور جمعہ کی نماز مکمل کرے) اور اگر ایک رکعت بھی نہ پا سکے (بلکہ تشہد میں پہنچے ) تو چاہیئے کہ (ظہر کی نماز ) چار رکعت مکمل کر ے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ذی الیدین کے دن سجدہ نہیں کیا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ اگر کوئی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ہاتھ پکڑ لیتا تو آپ اپنا دست مبارک نہیں چھڑا تے تھے جب تک کہ وہ خود نہ چھوڑ دیتا اور آپ کے گھٹنے مبارک اپنے ساتھ بیٹھنے والے کے گھٹنے سے آگے نہیں دیکھے گئے اور آپ سے کسی نے گفتگو نہیں کی مگر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کی طرف پوری طرح متوجہ ہو گئے' پھر اس سے چہرہ ٔ مبارک نہیں پھیرتے تھے جب تک وہ اپنی گفتگو مکمل نہ کر لیتا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: قاتل وارث نہیں بن سکتا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ایک مسلمان پر ہفتہ میں ایک دن پاکی حاصل کرنا، ضروری ہے اور سر کا دھونا ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: زانیہ کی کمائی حرام ہے اور کتے کی قیمت لینا بھی حرام ہے مگر جب وہ شکاری کتا ہو۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں حق ہی کہتا ہوں۔ عرض کی گئی: یا رسول اللہ ! آپ ہم سے مذاق بھی فرماتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں حق ہی کہتا ہوں۔ (خواہ مذاق میں بات کر رہا ہوں)۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: انسان کا دل رحمٰن کی دو انگلیوں جیسے اس کی شان کے لائق ہے' کے درمیان ہے۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو کوئی مسلمان کا نگہبان ہو تو اس سے قیامت کے دن اس میں اللہ کا حکم قائم کرنے یا ضائع کرنے کے متعلق پوچھا جائے گا۔