المعجم الکبیر للطبرانی · باب الجيم ‹ الوليد بن أبي ثور عن سماك · حديث 2050
2049 - حدثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل ثنا محمد بن بكار ( ح ) وحدثنا يحيى بن عبد الباقي الأذني ثنا محمد بن سليمان لوين قالا ثنا الوليد بن أبي ثور عن سماك بن حرب عن جابر بن سمرة Y قال : جيء بماعز رجل قصير متزر إلى رسول الله صلى الله عليه و سلم وكان رسول الله صلى الله عليه و سلم متكئا على وسادة فلما أتي به اجتنح الوسادة فكلمه فاحمر وجه رسول الله صلى الله عليه و سلم فعرف أنه قد أغضبه فأومأ بيده أن ارجموه ثم أرسل رجلا في أثره وكلمه قليلا ثم قال ( اذهبوا به فارجموه ) فثار القوم فصعد رسول الله صلى الله عليه و سلم المنبر فحمد الله وأثنى عليه ثم قال : ( أما بعد كلما نفرنا في سبيل الله تخلف أحدهم له نبيب كنبيب التيس يمنح إحداهن شيئا أما لئن أمكنني الله من أحدهم لأنكلن به )
حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ چھوٹے قد کے آدمی حضرت ماعز کو تہبند پہنا کر حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کی بارگاہ میں لایا گیا ، حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم تکیہ پر ٹیک لگائے ہوئے تھے ، جب آپ کے پاس لایا گیا تو آپ نے تکیہ پر مکمل سہارا لے کر گفتگو کی یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کا چہرہ مباریک سرخ ہو گیا۔ یہ معلوم ہوا کہ آپ کو غصہ آیا ہے ۔ آپ نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کر کے ان کو رجم کرنے کا حکم دیا ، پھر ایک آدمی ان کے پیچھے بھیجا ، اس سے تھوڑی دیر گفتگو فرمائی ، پھر فرمایا : اس کو لے جاؤ اسے رجم کرو ، لوگ اس کو برا بھلا کہنے لگے ، حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم منبر پر تشریف فرما ہوئے ، آپ نے اللہ کی حمد اور ثناء کی ، پھر فرمایا : اس کے بعد جب بھی ہم اللہ کی راہ میں نکلتے ہیں ، ان میں سے کوئی پیچھے رہتا ہے ، وہ نر بکرے کی طرح آوازیں نکالتا ہے عورتوں میں سے کوئی ایک اسے کچھ دودھ دے دیتی ہے ، اگر اللہ نے مجھے ان میں سے کسی پر قدرت دی تو میں ان کو عبرت بناؤں گا۔
جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ ← سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ← الْوَلِيدُ بْنُ أَبِي ثَوْرٍ، ← مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، لُوَيْنٌ ← يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْبَاقِي الْأَذَنِيُّ، ← مُحَمَّدُ بْنُ بَکَّارٍ ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 2050
