المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں : رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس شخص میں تین خوبیاں ہوئیں، اللہ تعالیٰ اس کا حساب آسانی سے لے گا اور اپنی رحمت سے اسے جنت میں داخل کرے گا۔ صحابہ نے عرض کی: اے اللہ کے نبی ! وہ کیا ہیں؟ فرمایا: جو تجھے نہ دے تو اسے دے۔ جو تجھ سے تعلق توڑے تو اس سے تعلق جوڑ اور جو تیرے اوپر زیادتی کرے تو اسے معاف کر دے۔ عرض کی : اے اللہ کے نبی! جب میں نے یہ کام کر لیا تو میرے لیے کیا اجر ہے؟ فرمایا: اللہ تعالیٰ تجھے اپنی جنت میں داخل کرے گا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
