المعجم الکبیر للطبرانی · باب الألف ‹ 54 - إياس بن عبد الله بن أبي ذباب · حديث 788
784 - حدثنا إسحاق بن إبراهيم الدبري أنا عبد الرزاق أنا معمر عن الزهري عن عبد الله بن عبد الله بن عمر عن إياس بن عبد الله رضي الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه و سلم Y ( لا تضربوا إماء الله ) قال : فذئر النساء وساءت أخلاقهن على أزواجهن فقال عمر : يا رسول الله ذئر النساء وساءت أخلاقهن على أزواجهن منذ نهيت عن ضربهن فقال النبي صلى الله عليه و سلم : ( فاضربوهن فضرب الناس النساء تلك الليلة ) فأتى نساء كثير يشتكين الضرب فقال رسول الله صلى الله عليه و سلم حين أصبح : ( لقد أطاف بآل محمد صلى الله عليه و سلم الليلة سبعون امرأة كلهن يشتكين من الضرب وأيم الله لا تجدون أولئك خياركم )
حضرت ایاس بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی لونڈیوں کو نہ مارو! میں نے عرض کی: عورتیں دلیر ہو گئی ہیں ، ان کے اخلاق مردوں کے متعلق بُرے ہو گئے ہیں ۔ حضرت عمر نے کہا: یار سول اللہ !عورتیں دلیر ہوگئی ہیں ، ان کے اخلاق مردوں کے متعلق بُرے ہوگئے ہیں ، جب سے آپ نے ان کو مارنے سے منع کیا ہے ۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تم مار لیا کرو ، عورتوں کو مردوں نے مارنا شروع کر دیا ، بہت زیادہ عورتیں مار کا اثر لے کر آئیں ، جب صبح ہوئی تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : آل محمد کے پاس تیس عورتیں آئی ہیں سب نے مارنے کی شکایت کی ہے ، اللہ کی قسم !تم میں سے کسی کو انہیں مارنے کااختیار نہیں ہے ۔
إياس بن عبد الله ← عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ← الزُّهْرِيِّ، ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ← إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ،
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 788
