المعجم الکبیر للطبرانی · باب الألف ‹ 79 - الأسلع بن شريك الأشجعي · حديث 879
875 - حدثنا بشر بن موسى ثنا يحيى بن إسحاق السيلحيني ( ح ) وحدثنا أبو الزنباع روح بن الفرج المصري ثنا عمرو بن خالد الحراني قالا ثنا الربيع بن بدر حدثني أبي عن أبيه عن رجل منا يقال له الأسلع قال Y كنت أخدم النبي صلى الله عليه و سلم وأرحل له فقال لي ذات ليلة : ( يا أسلع قم فارحل ) فقلت : يا رسول الله أصابتني جنابة قال : فسكت رسول الله صلى الله عليه و سلم فأتاه جبريل عليه السلام بآية الصعيد فقال رسول الله صلى الله عليه و سلم : ( قم يا أسلع فتيمم ) قال : فقمت فتيممت ثم رحلت له فسار حتى مر بماء فقال لي : ( يا أسلع مس أو أمس هذا جلدك ) قال : وأراني أبي التيمم كما أراه أبوه ضربة للوجه وضربة لليدين إلى المرفقين
حضرت ربیع بدر فرماتے ہیں کہ میرے والد نے اپنے والد سے روایت کیا ، اُنہوں نے ہم میں سے ایک آدمی سے روایت کیا ، ان کا نام اسلع ہے ، وہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خادم تھا اور آپ کی سواری تیار کرتا تھا ، مجھے ایک رات آپ نے فرمایا : اے اسلع !اُٹھو! سواری تیار کرو! میں نے عرض کی : یار سول اللہ ! مجھ پر غسل فرض ہے ۔ حضرت اسلع رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں : حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خاموش ہو گئے ، آپ کی بار گاہ میں حضرت جبریل علیہ السلام تیمم کے حکم والی آیت لائے ۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے اسلع ! اُٹھو اور تیمم کرو۔ حضرت اسلع رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں اُٹھا اور میں نے تیمم کیا۔ پھر میں نے آپ کی سواری تیار کی، تھوڑی دیر چلے ، پانی کے پاس سے گزرے ۔ مجھے فرمایا: اے اسلع ! یہ پانی کے ساتھ غسل کرو۔ حضرت ربیع فرماتے ہیں کہ میرے والد نے مجھے تیمم کا طریقہ سکھایا جس طرح ان کے والد نے ان کو سکھایا تھا ، ایک ضرب چہرے کے لیے اور ایک ضرب دونوں ہاتھوں کے لیے کہنیوں تک۔
لِي ذَاتَ لَيْلَةٍ: يَا أَسْلَعُ، قُمْ فَارْحَلْ فَقُلْتُ: ← كنت أخدم النبي صلى الله عليه و سلم وأرحل له ← رجل منا يقال له الأسلع ← أَبِيهِ ← أَبِي ← الرَّبِيعِ بْنِ بَدْرٍ ← عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، ← أَبُو الزِّنْبَاعِ رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ الْمِصْرِيُّ، ← يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ السَّيْلَحِينِيُّ، ← بِشْرُ بْنُ مُوسَى
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 879
