المعجم الکبیر للطبرانی · باب الجيم ‹ باب 3 · حديث 2253
2252 - حدثنا معاذ بن المثنى ثنا مسدد ثنا يحيى عن إسماعيل بن أبي خالد عن قيس عن جرير Y قال قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : ( ألا تريحني من ذي الخلصة ) وكان بيتا في خثعم يسمى كعبة اليمانية فانطلقت في ستين ومئة فارس من أحمس وكانوا أصحاب خيل وكنت لا أثبت على الخيل فضرب صدري حتى رأيت أثر أصابعه في صدري وقال : ( اللهم ثبته واجعله هاديا مهديا ) فانطلق إليها فكسرها وحرقها وبعث إلى رسول الله صلى الله عليه و سلم يخبره فقال رسول جرير : والذي بعثك بالحق ما جئتك حتى تركتها كأنها جمل أجرب فبارك رسول الله صلى الله عليه و سلم على خيل أحمس ورجالها خمس مرات
حضرت جریر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : کیا آپ مجھے ذی الخلصہ سے نجات نہیں دیں گے ؟ ذی الخلصہ قبیلہ خثعم میں ایک گھر تھا جس کا نام کعبہ یمانیہ تھا، میں ایک سو ساٹھ احمس کے گھڑ سواروں کے ساتھ چلا، وہ گھڑ سوار چلے ، میں گھوڑے پر اچھی طرح نہیں بیٹھ سکتا تھا ، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنا دست مبارک میرے سینے پر مرا، میں نے آپ کی انگلیوں کی ٹھنڈک اپنے سینے میں پائی اور آپ نے یہ دعا کی : اے اللہ ! اس کو مضبوط کر اسے ، ہدایت دینے والا بنا اور اس کے ذریعے ہدایت دے ۔ میں چلا، اس کی طرف، اس کو توڑا اور اسے جلایا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی طرف ایک آدمی کو خبر دینے کے لیے بھیجا،۔ حضرت جریر رضی اللہ عنہ کے نمائدنے نے عرض کی : وہ ذات جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا ہے ، میں آپ کے پاس نہیں آیا، یہاں تک کہ میں نے اس کو چھوڑا ایسے جس طرح خارش زدہ اونٹ ہوتا ہے ۔ حضور پر نور سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے احمس کے گھڑ سواروں اور پیدل چلنے والے کے لیے پانچ مرتبہ برکت کی دعا کی۔
جَرِيرٌ ← قَيْسٍ ← إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي1 خَالِدٍ ← يَحْيَى ← مُسَدَّدٌ ← مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 2253
