المعجم الکبیر للطبرانی · باب الثاء ‹ 160 - ثعلبة أبو عبد الرحمن الأنصاري · حديث 1386
1385 - حدثنا أبو حبيب يحيى بن نافع المصري ثنا سعيد بن أبي مريم ثنا ابن لهيعة ثنا يزيد بن أبي حبيب عن عبد الرحمن بن ثعلبة الأنصاري عن أبيه أن عمرو بن حبيب بن عبد شمس Y جاء إلى رسول الله صلى الله عليه و سلم فقال : يا رسول الله إني سرقت جملا لبني فلان فأرسل إليهم النبي صلى الله عليه و سلم فقالوا : إنا افتقدنا جملا لنا فأمر النبي صلى الله عليه و سلم فقطعت يده قال ثعلبة : أنا أنظر إليه حين وقعت يده وهو يقول : الحمد لله الذي طهرني بك أردت أن تدخل جسدي النار
حضرت عبدالرحمٰن بن ثعلبہ انصاری اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمرو بن حبیب بن عبد شمس ' حضو ر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے اور عرض کی: یا رسول اللہ ! میں نے بنی فلاں کا اونٹ چوری کیا' حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بنی فلاں کی طرف (پوچھنے کے لیے ) آدمی بھیجا ' تو انہوں نے کہا: ہمارا اونٹ گم ہو گیا ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کا ہاتھ کاٹنے کا حکم دیا۔ حضرت ثعلبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ جس وقت ان کا ہاتھ علیحدہ ہوا' میں اسے دیکھ رہا تھا' یہ عرض کر رہے تھے: تمام خوبیاں اللہ کے لیے ہیں جس نے تیرے ذریعے (اے میرے ہاتھ!) مجھے پاک کیا' تو ارادہ رکھتا تھا کہ تیرے ذریعے میرا سارا جسم جہنم میں داخل ہو۔
عبد الرحمن بن ثعلبة الأنصاري ← يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ← ابْنُ لَهِيعَةَ ← سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، ← أَبُو حَبِيبٍ يَحْيَى بْنُ نَافِعٍ الْمِصْرِيُّ،
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 1386
