المعجم الکبیر للطبرانی · باب الحاء ‹ المغيرة بن عبد الله عن حكيم بن حزام · حديث 3122
3121 - حدثنا الحسين بن إسحاق التستري ثنا يحيى الحماني ثنا أبي عن عبد الرحمن بن آمين عن هشام بن حكيم القرشي عن المغيرة بن عبد الله Y عن حكيم بن حزام قال : أتي النبي صلى الله عليه و سلم بإناء فيه لبن وعن يمنيه رجل من أهل البادية وعن يساره رجل من أصحابه وهو أسن منه فلما قضى النبي صلى الله عليه و سلم حاجته من الشراب قال يا فتى هذا لك فتأذن لي فأسقيه ؟ قال : هو لي ؟ قال : نعم قال : لن أعطي نصيبي من سؤرك أحدا فناوله النبي صلى الله عليه و سلم فشرب
حضرت مغیرہ بن عبداللہ ' حضرت حکیم بن حزام رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس دودھ کا برتن لایا گیا' آپ کی دائیں جانب ایک دیہاتی آدمی تھا اور بائیں جانب ایک صحابی تھے' اور وہ اس سے عمر میں بھی بڑے تھے' جب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خود نوش کر کے فارغ ہوئے تو آپ نے فرمایا: اے نوجوان ! یہ تیرا حصہ ہے! تو مجھے اجازت دیتا ہے کہ میں اسے پلاؤں؟ اس نے عرض کی : یہ میرا حصہ ہے؟ آپ نے فرمایا: ہاں ! اس نے عر ض کی: یا رسول اللہ ! میں اپنے حصے پر کسی کو ترجیح نہ دوں گا۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دودھ اسے عطا کیا تو اس نے وہ نوش کر لیا ۔
حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ، ← الْمُغِيرَةِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، ← هشام بن حكيم القرشي ← عبد الرحمن بن آمين، ← أَبِي ← يحيى الحماني ← الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 3122
