المعجم الکبیر للطبرانی · Book ‹ Chapter · حديث 0
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ عزوجل فرمائے گا: میں بیمار ہوا تھا تو میرے بندے نے میری عیادت نہیں کی' میں پیاسا ہوا تھا تو میرے بندے نے مجھے پانی نہیں پلایا۔ وہ عرض کرے گا: اے رب ! تو رب ہے! اللہ عزوجل فرمائے گا ؟ کیوں نہیں ! میرا مؤمن بندہ بیمار تھا' اگر تو اس کی عیادت کرتا تو میری عیادت کرنے والا ہوتا' میرا بندہ صحرا میں پیاسا تھا اگر تو اسے پانی پلاتا تو مجھے پلاتا۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 0
