المعجم الکبیر للطبرانی · باب الحاء ‹ وما أسند حكيم بن حزام سعيد بن المسيب عن حكيم بن حزام · حديث 3079
3078 - حدثنا إسحاق بن إبراهيم الدبري عن عبد الرزاق عن معمر عن الزهري عن سعيد بن المسيب و عروة بن الزبير وعن هشام بن عروة Y عن أبيه قال : أعطى النبي صلى الله عليه و سلم حكيم بن حزام يوم حنين عطاء فاستقله فزاده فقال : يا رسول الله أي عطيتك خير ؟ قال : الأولى فقال له النبي صلى الله عليه و سلم : يا حكيم بن حزام إن هذا خضرة حلوة فمن أخذها بسخاوة نفس وحسن أكله بورك له فيه ومن أخذه با ستشراف نفس وسوء أكله لم يبارك له وكان كالذي يأكل ولا يشبع اليد العليا خير من اليد السفلى قال : ومنك يارسول الله ؟ قال : ومني قال : فوالذي بعثك بالحق لا أرزأ بعدك أحدا شيئا أبدا قال : فلم يقبل ديوانا ولا عطاء حتى مات فكان عمر بن الخطاب رضي الله عنه يقول : اللهم إني أشهدك على حكيم بن حزام أي أدعوه لحقه من هذا المال وهو يأبى فقال : إحميه والله لا أرزأك ولا غيرك شيئا فمات حين مات وإنه لمن أكثر قريش مالا
حضرت ہشام بن عروہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: حضرت حکیم بن حزام کو حنین کے دن دیا اور زیادہ دیا۔ حضرت حکیم نے عرض کی: یا رسول اللہ ! آپ نے کون سے بھلائی دی ہے؟ آپ نے فرمایا: بہتر ! حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو فرمایا: اے حکیم بن حزام یہ مال سرسبز و میٹھا ہے' جس نے سخاوت نفس اور اچھے طریقے سے کھانے کے لیے لیا تو اس کو اس میں برکت دی جائے گی' جس نے مال بڑھانے اور برے کھانے کے لیے کیا تو اس کو اس میں برکت نہیں دی جائے گی' وہ اس کی طرح ہے جو کھاتا ہے اور سیر نہیں ہوتا ہے' اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے۔ حضرت حکیم نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کی: یا رسول اللہ ! آپ نے فرمایا: مجھ سے ' حضرت حکیم نے عرض کی: وہ ذات جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا ہے' میں آپ کے بعد کسی شی کی تمنا نہیں کرو ں گا' ہمیشہ کے لیے نہ عہد اورنہ کسی سے مانگوں گا یہاں تک کہ مر جاؤں ۔ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے تھے کہ میں تمہیں گواہ بناتا ہوں کہ میں نے اسے مال دینے کے لیے بلایا ' اس نے لینے سے انکار کر دیا' کہا: اللہ کی قسم ! میں نہ آپ سے اور آپ کے علاوہ سے کسی شی کی تمنا کروں گا۔ حضرت حکیم کا وصال ہوا' جس وقت وصال ہوا آپ قریش میں سب سے زیادہ مال دار تھے۔
أَبِيهِ ← هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، ← سعيد بن المسيب و عروة بن الزبير ← الزُّهْرِيِّ، ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ← إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ،
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 3079
