المعجم الکبیر للطبرانی · باب الحاء ‹ محمد بن سيرين عن حكيم · حديث 3137
3136 - حدثنا الحسين بن إسحاق التستري و العباس بن حمدان الحنفي الأصبهاني قالا ثنا علي بن المنذر ثنا محمد بن فضيل عن إسماعيل بن مسلم عن ابن سيرين Y عن حكيم بن حزام قال : جاء مال من البحرين فدعا النبي صلى الله عليه و سلم العباس فحفن له فقال : أزيدك ؟ قال : نعم فحفن له ثم قال أزيدك ؟ قال : نعم فحفن له ثم قال : أزيدك ؟ قال : نعم فحفن له ثم قال : أزيدك ؟ قال : نعم قال أبق لمن بعدك ثم دعاني فحفن لي فقلت : يا رسول الله خير لي أو شر لي ؟ قال : لا بل شر لك فرددت عليه ما أعطاني ثم قلت : لا والذي نفسي بيده لا أقبل من أحد عطية بعدك قال محمد قال حكيم فقلت : يا رسول الله ادع الله أن يبارك لي قال : اللهم بارك في صفقة يده
حضرت حکیم بن حزام رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ بحرین سے مال آیا' حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عباس کو بلوایا' آپ کو دونوں ہتھیلیاں بھر کر دیں' آپ نےفرمایا: اور بھی چاہیے؟ حضرت عباس نے عرض کی : جی ہاں ! آپ نے دونوں ہتھیلیاں بھر کر دیں' پھر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اور بھی؟ حضرت عباس نے عرض کی : جی ہاں! پھر آپ نے فرمایا: اور بھی؟ حضرت عباس نے عرض کی جی ہاں! آپ نے دونوں ہتھیلیاں بھر کر دیں۔ پھر فرمایا: اور بھی؟ حضرت عباس نے عرض کی جی ہاں ! آپ نے فرمایا: آپ کے بعد والوں کے لیے باقی رہ گیا ہے۔ پھر مجھے بلوایا ' مجھے آپ نے دونوں ہتھیلیاں بھر کی دیں میں نے عرض کی: یا رسول اللہ ! میرے لیے بہتر ہے یا بُرا؟ آپ نے فرمایا: نہیں ! بلکہ آپ کے لیے بُرا ہے' جو مجھے آپ نے دیا' میں واپس کر دیا۔ پھر میں نے عرض کی: اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے! میں آپ کے بعد کسی سے لینے کے لیے توجہ نہیں کروں گا۔ حضرت محمد فرماتے ہیں کہ حضرت حکیم نے عرض کی : یا رسول اللہ ! اللہ عزوجل سے میرے لیے برکت کی دعا کریں! آپ نے فرمایا: اے اللہ ! اس کے معاملہ میں برکت دے!
حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ، ← ابْنِ سِيرِينَ، ← إسْمَاعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ← عَلِيُّ بْنُ الْمُنْذِرِ، ← الحسين بن إسحاق التستري و العباس بن حمدان الحنفي الأصبهاني
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 3137
