المعجم الکبیر للطبرانی · باب الجيم ‹ عمرو بن ثابت عن سماك · حديث 2052
2051 - حدثنا محمد بن عثمان بن أبي شيبة ثنا عباد بن يعقوب ثنا عمرو بن ثابت حدثني سماك بن حرب عن جابر Y قال : من حدثك أن رسول الله صلى الله عليه و سلم كان يخطب على المنبر الناس جالسا فكذبه قال جابر : وأنا شاهد أنه كان يخطب قائما ثم يجلس ثم يقوم فيخطب خطبة الآخرة قال : فقلت : كيف كانت خطبته ؟ قال : كلاما يعظ به الناس ويقرأ آيات من كتاب الله وكانت قصدا كانت صلاته قصدا بنحو من ( { والشمس وضحاها } ) ( { والسماء والطارق } ) إلا صلاة الغداة وصلاة الظهر فإن بلالا كان يؤذن حين تدحض الشمس وربما أخر الإقامة قليلا وربما عجلها فأما الأذان فلا يخرم عن الوقت والعصر نحوا مما تصلون والمغرب نحوا مما تصلون والعشاء الآخرة يؤخرها عن صلاتكم قليلا
حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جو یہ بیان کرے کہ آپ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم لوگوں کو منبر پر بیٹھ کر خطبہ دیتے تھے تو اس کی بات کو جھٹلاؤ ۔ حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : میں گواہ ہوں ، آپ کھڑے ہو کر خطبہ دیتے تھے ، پھر بیٹھتے پھر کھڑے ہوتے تھے ، اور دوسرا خطبہ دیتے ۔ حضرت سماک فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کی : آپ کا خطبہ کیا ہوتا تھا ؟ حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : آپ خطبہ میں لوگوں کو نصیحت کرتے ، قرآن کی آیات پڑھتے ، آپ کا خطبہ اور نماز درمیانی ہوتی تھی آپ نماز میں والشمس ، وضحاھا، والسماء و الظارق پڑھتے لیکن فجر کی نماز میں لمبی قرآت کرتے ظہر کی اذان حضرت بلال رضی اللہ عنہ سورج ڈھلنے کے بعد دیتے تھے ، بسا اوقات اقامت دیر سے پڑھتے اور بسا اوقات جلدی پڑھتے ، اذان وقت پر ہی دیتے ، عصر کی نماز ایسے پڑھتے جس طرح تم پڑھتے ہو اور مغرب بھی تمہاری طرح اور عشاء کی نماز تمہاری نماز سے تھوڑا دیر سے پڑھتے تھے ۔
مَنْ حَدَّثَکَ ← جَابِرٍ ← سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ← عمرو بن ثابت ← عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ ← مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ:
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 2052
