المعجم الکبیر للطبرانی · باب الحاء ‹ سويد بن غفلة عن الحسن بن علي · حديث 2758
2757 - حدثنا علي بن سعيد الرازي ثنا محمد بن حميد الرازي ثنا سلمة بن الفضل حدثنا عمرو بن أبي قيس عن إبراهيم بن عبد الأعلى Y عن سويد بن غفلة قال : كانت عائشة بنت خليفة الخثعمية عن الحسن بن علي رضي الله عنه فلما أصيب علي رضي الله عنه وبويع للحسن رضي الله عنه بالخلافة دخل عليها فقال : لتهنك الخلافة فقال لها : أتظهرين الشماتة بقتل علي انطلقي فأنت طالق ثلاثا فتقنعت بساج لها وجلست في ناحية البيت وقالت : أم والله ما أردت ما ذهبت إليه فأقامت حتى انقضت عدتها ثم تحولت عنه فبعث إليها ببقية بقيت لها من صداقها عليه وبمتعة عشرة آلاف فلما جاءها الرسول بذلك قالت : متاع قليل من حبيب مفارق فلما رجع الرسول إلى الحسن فأخبره بما قالت بكى الحسن بن علي رضي الله عنه وقال : لولا أني سمعت جدي رسول الله صلى الله عليه و سلم أو سمعت أبي يحدث عن جدي أنه قال : إذا طلق الرجل امرأته ثلاثا عند الأقراء أو طلقها ثلاثا مبهمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره لراجعتها
حضرت سوید بن غفلہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ بنت خلیفہ خثعمیہ ، حضرت امام حسن بن علی رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے پاس تھیں ، جب حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو شہید کیا گیا تو حضرت امام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے لیے خلافت پر بیعت کی گئی ، میں آپ کے پاس آئی ، آپ کو مباکباد دینے کے لیے ، آپ نے مجھے فرمایا: کیا تُو مجھے گالی دے کر قتل کر وانا چاہتی ہے، تُو چلی جا !تجھے تین طلاق ہیں ۔ اُنہوں نے اپنے اوپر کپڑا اوڑھا اور گھر کے ایک کونے میں بیٹھ گئیں ، عرض کی: اللہ کی قسم !میں نے جانے کا ارادہ نہیں کیا تھا ، جس وقت ان کی عدت مکمل ہوئی تو کھڑی ہوئیں ، پھر چلی گئیں۔ حضرت امام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بقیہ حق مہر بھیج دیا اور دس ہزار بطور سامان کے دیا ۔ جب آپ کا بھیجا ہو ا آیا تو اُس نے کہا: دوست کی جدائی سے مال تھوڑا ہے ۔ جب وہ نمائندہ واپس آیا تو آپ کو بتایا جو اُس عورت نے کہا۔ حضرت امام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ روپڑے اور کہا: اگر میں نے اپنے نانا جان جناب محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنانہ ہو تا یا اپنے والد صاحب سے سنانہ ہو تا جو آپ نے میرے نانا کے حوالے سے سنا ہے کہ آدمی جب اپنی بیوی کو تین طلاق دے طہر میں یاتین مبہم طلاقیں دے تو وہ عورت اس کے لیے حلا ل نہ ہو گی یہاں تک کہ دوسرے شوہر سے شادی کر لے ۔
سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ ← إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الْأَعْلَی ← عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ ← سلمۃ بن الفضل ← مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ الرَّازِيُّ ← عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 2758
