المعجم الکبیر للطبرانی · باب الحاء ‹ عراك بن مالك عن حكيم بن حزام · حديث 3126
3125 - حدثنا مطلب بن شعيب الأزدي حدثنا عبد الله بن صالح حدثني الليث حدثني عبد الله بن المغيرة Y عن عراك بن مالك أن حكيم بن حزام قال : كان محمد صلى الله عليه و سلم أحب رجل من الناس إلي في الجاهلية فلما نبيء صلى الله عليه و سلم وخرج إلى المدينة شهد حكيم الموسم وهو كافر فوجد حلة لذي يزن تباع فاشتراها ليهديها لرسول الله صلى الله عليه و سلم فقدم بها عليه المدينة فأراده على قبضها هدية فأبى فقال : إنا لا نقبل من المشركين شيئا ولكن إن شئت أخذتها منك بالثمن فأعطيته إياها حين أبى علي الهدية فلبسها فرأيتها عليه على النبر فلم أر شيئا أحسن منه يومئذ ثم أعطاها أسامة بن زيد فرآها حكيم على أسامة فقال : يا أسامة أنت تلبس حلة ذي يزن و لأبي خير من أبيه قال حكيم فانطلقت إلى أهل مكة أعجبهم بقول أسامة
حضرت عراک بن مالک سے روایت ہے کہ حضرت حکیم بن حزام رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم زمانہ جاہلیت میں بھی مجھے تمام لوگوں سے زیادہ پسند تھے' جب مجھے بتایا گیا کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ سے مدینے آئے ہیں تو میں نے مکہ میں ' جبکہ میں کافر تھا' ایک حلہ ذی یزن کا پایا' جسے فروخت کیا جا رہا تھا' میں نے اسے خریدا تاکہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ہدیہ پیش کروں ' میں اسے مدینے میں لے کر آیا' میں نے آپ کو تحفہ دینے کا ارادہ کیا تو آپ نے انکار کر دیا۔ آپ نے فرمایا: ہم کافروں کے تحفے قبول نہیں کرتے' لیکن اگر تو چاہتا ہے تو جتنے پیسوں میں تو نے لیا ہے تو اتنے میں ہی میں لے لیتا ہوں۔ میں نے آپ کو دے دیا' جب آپ نے میرا ہدیہ قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ آپ نے پہنا تو میں نے دیکھا کہ آپ اس جبے کو پہن کر منبر پر جلوہ افروز تھے۔ میں نے اس آپ سے زیادہ کوئی شے خوبصورت نہیں دیکھی' پھر آپ نے اسامہ بن زید کو دے دیا۔ حضرت حکیم بن حزام رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے وہ حلّہ حضرت اسامہ پر دیکھا اور کہا: اے اسامہ ! تو نے ذی یزن کا حُلّہ پہنا ہے؟ حضر ت اسامہ نے کہا: ہاں ! اللہ کی قسم ! میں ذی یزن سے بہتر ہوں اور میرا باپ اس کے باپ سے بہتر ہے۔ حضرت حکیم فرماتے ہیں کہ میں اہل مکہ کی طرف گیا' حضرت اسامہ کی بات بتا کر میں نے انہیں حیرت میں مبتلا کر دیا۔
عراك بن مالك أن حكيم بن حزام ← عَبْدِ اللهِ بْنِ الْمُغِيرَةِ ← اللَّيْثُ ← عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ ← مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ،
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 3126
