المعجم الکبیر للطبرانی · باب الجيم ‹ إسرائيل بن يونس عن سماك · حديث 1912
1911 - حدثنا إسحاق بن إبراهيم الدبري عن عبد الرزاق عن إسرائيل عن سماك قال سمعت جابر بن سمرة Y يقول : رأيت النبي صلى الله عليه و سلم يخطب يوم الجمعة قائما ثم يقعد فلا يتكلم ثم يقوم فيخطب خطبة أخرى فمن حدثك أن رسول الله صلى الله عليه و سلم خطب قاعدا فقد كذب
سماک سے روایت ہے کہ حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کو جمعہ کے دن کھڑے ہو کر خطبہ دیتے ہوئے دیکھا ، پھر آپ بیٹھتے اور گفتگو نہ کرتے ، پھر کھڑے ہوتے اور دوسرا خطبہ دیتے ، جو تم سے بیان کرے کہ حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم بیٹھ کر خطبہ دیتے تھے ، اس نے جھوٹ بولا ۔ ( نوٹ : جمعہ کے خطبہ کے علاوہ جو بیان فرماتے ، اکثر بیٹھ کر فرماتے ۔ )
جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ ← سِمَاكٍ، ← اِسْرَائِیْلُ ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ← إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ،
Hadith 1912
