المعجم الکبیر للطبرانی · باب ‹ صفة عبد الرحمن بن عوف رضي الله عنه · حديث 259
258 - حدثنا إسحاق بن إبراهيم الدبري عن عبد الرزاق عن معمر عن عبد الملك بن عمير عن قبيصة بن جابر الأسدي قال Y كنت محرما فرأيت ظبيا فرميته فأصبت خششاه يعني أصل قرنه فركب ردعه فوقع في نفسي من ذلك شيء فأتيت عمر بن الخطاب رضي الله عنه أسأله فوجدت إلى جنبه رجلا أبيض رقيق الوجه فإذا هو عبد الرحمن بن عوف رضي الله عنه فسألت عمر رضي الله عنه فالتفت إلى عبد الرحمن فقال : ترى شاة تكفيه ؟ فقال : نعم فأمرني أن أذبح شاة فقمنا من عنده فقال صاحب لي : إن أمير المؤمنين لم يحسن يفتيك حتى سأل الرجل فسمع عمر رضي الله عنه بعض كلامه فعلاه عمر بالدرة ضربا ثم أقبل علي ليضربني فقلت : يا أمير المؤمنين إني لم أقل شيئا إنما هو قاله فتركني قال : ثم قال : أردت أن تقتل الحرام وتتعد الفتيا ثم قال : إن في الإنسان عشرة أخلاق تسعة حسنة وواحدة سيئة يفسدها ذلك السيء ثم قال : وإياك وعشرة الشباب
حضرت قبیصہ بن جابر اسدی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں حالت احرام میں تھا ، میں نے ایک ہرن دیکھا، میں نے اس کو تیر مارا، اس کے بعد سواری پر سوار ہوا، میرے دل میں بات آئی کہ میں حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، آپ سے پوچھا ، میں نے آپ کے پاس ایک سفید چہرے والے آدمی کو پایا ۔ وہ حضرت عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ تھے ۔ میں نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے پوچھا ، آپ حضرت عبدالرحمٰن کی طرف متوجہ ہوئے، آپ نے فرمایا: ایک بکری ذبح کرنے کے لیے کافی ہے ؟ حضرت عبدالرحمٰن نے فرمایا: جی ہاں ! مجھے آپ نے ایک بکری ذبح کرنے کا حکم دیا، یہ آپ کے پاس سے اٹھے میرے ایک ساتھی نے مجھے کہا: امیر المؤمنین خود اچھی طرح فتویٰ نہیں دے سکتے ہیں ۔ یہاں تک کہ کسی آدمی سے پوچھ کر دیں ۔ حضرت عمر نے کچھ بات سنی، حضرت عمر نے درّہ اٹھایا پھر میری طرف متوجہ ہوئے مارنے کے لیے ۔ میں نے عرض کی : اے امیر المؤمنین! میں نے کچھ نہیں کہا، اس نے کہا ہے۔ آپ نے مجھے چھوڑ دیا پھر فرمایا: تو نے ارادہ کیا ہے کہ تو حالت احرام میں مارے اور فتویٰ لے۔ پھر فرمایا: انسان میں دس اخلاق ہیں، نو نیکی ہیں اور ایک برائی ہے ، برائی ان کو فاسد کرتی ہے ۔ پھر فرمایا دسویں جوانی کی معاشرت سے بچ۔
قَبِيصَةَ بْنِ جَابِرٍ الْأَسَدِيِّ ← عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ← إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ،
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 259
