المعجم الکبیر للطبرانی · باب الألف ‹ 76 - أكثم بن أبي الجون · حديث 876
872 - حدثنا علي بن سعيد الرازي ثنا محمد بن إسماعيل بن علي الأنصاري ثنا ضمرة بن ربيعة عن عبد الله بن شوذب عن أبي نهيك عن شبل بن خليد المزني عن أكثم بن أبي الجون قال Y قلنا : يا رسول الله فلان يجري في القتال قال : ( هو في النار ) قال : قلنا : يا رسول الله إذا كان فلان في عبادته واجتهاده ولين جانبه في النار فأين نحن ؟ قال : ( إنما ذلك إخبات النفاق وهو في النار ) قال : كنا نتحفظ عليه في القتال كا نلا يمر به فارس ولا راجل إلا وثب عليه فكثر عليه جراحه فأتينا النبي صلى الله عليه و سلم فقلنا : يا رسول الله استشهد فلان ؟ قال : ( هو في النار ) فلما استد به ألم الجراح أخذ سيفه فوضعه بين ثدييه ثم اتكأ عليه حتى خرج من ظهره فأتيت النبي صلى الله عليه و سلم فقلت أشهد أنك رسول الله فقال رسول الله صلى الله عليه و سلم : ( إن الرجل ليعمل بعمل أهل الجنة وإنه لمن أهل النار وإن الرجل ليعمل بعمل أهل النار وإنه من أهل الجنة تدركه الشقوة أو السعادة عند خروج نفسه فيختم له بها )
حضرت اکثم بن ابو جون رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم نے عرض کی: یار سول اللہ ! فلاں آدمی جنگ میں شہید ہوا ہے؟ آپ نے فرمایا: وہ جہنم میں ہے ، ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ !جب فلاں اپنی عبادت اور کوشش اور اپنے پہلومیں نرمی کے باوجود جہنم میں ہے تو ہم کہاں ہوں گے ؟ آپ نے فرمایا: وہ منافق تھا لہٰذا وہ جہنم میں ہے ، ہم نے اس کی لڑائی میں حفاظت کی ، اس کے پاس سے کوئی گھوڑے والا ، کوئی پیدل گزرتا تو اس پر گرتا ، اس کو زیادہ زخم آئے ۔ ہم حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے ، ہم نے عرض کی: یار سول اللہ ! فلاں شہید ہوا ہے ، آپ نے فرمایا: وہ جہنم میں ہے ۔ میں نے اس کے زخم کی شدت محسوس کی، اس نے تلوار پکڑی اور اسے اپنے سینہ پر کھا ، اس کو زور دیا تو وہ اس کی پشت کی طرف سے نکل گئی ۔ میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا ، میں نے عرض کی: میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ اللہ کے رسول ہیں ۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ایک آدمی جنت والے عمل کرتا ہے لیکن وہ جنہم والوں میں سے ہوتا ہے اور ایک آدمی جہنم والے عمل کرتا ہے لیکن وہ جنت والوں میں سے ہوتا ہے ، یا تو اس کی بدبختی یا سعادتمندی روح نکلتے وقت آتی ہے ، اسی پر اس کا خاتمہ ہو جاتا ہے ۔
قُلْنَا ← أكثم بن أبي الجون ← شبل بن خليد المزني ← أَبِي نَهِيکٍ ← عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَوْذَبٍ، ← ضَمْرَةُ بْنُ رَبِيعَةَ، ← مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَلِيٍّ الْأَنْصَارِيُّ ← عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 876
