المعجم الکبیر للطبرانی · باب الحاء ‹ وما أسند أبو واقد الليثي سنان بن أبي سنان عن أبي واقد · حديث 3291
3290 - حدثنا إسحاق بن إبراهيم أنا عبد الرزاق أنا معمر عن الزهري Y عن سنان بن أبي سنان الدؤلي عن أبي واقد الليثي قال : خرجنا مع رسول الله صلى الله عليه و سلم قبل حنين فمررنا بالسدرة فقال : أي رسول الله اجعل لنا هذه ذات أنواط كما للكفار ذات أنواط - وكان الكفار ينوطون سلاحهم بسدرة ويعكفون حولها - فقال النبي صلى الله عليه و سلم : الله أكبر هذا كما قالت بنو إسرائيل لموسى { اجعل لنا إلها كما لهم آلهة } إنكم ستركبون سنن الذين من قبلكم
حضرت ا بو واقد لیثی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حنین کی طرف نکلے ' ہم ایک بیری کے درخت کے پاس سے گزرے تو میں نے عرض کی: یا رسول اللہ ! ہمارے لیے ذات انواط مقرر کریں' جس طرح کافروں کے لیے ذات انواط ہیں' کافر بیری کے درخت پر اسلحہ لٹکاتے ' ذات انواط کے ارد گرد جھکتے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اللہ بہت بڑا ہے' یہ تو نے ایسے کیا ہے جس طرح بنی اسرائیل نے حضرت موسیٰ علیہ السلام سے کہا تھا: " ہمارے لیے خدا مقرر کریں جس طرح ان کے لیے خدا ہیں" آپ نے فرمایا: عنقریب تم پہلے لوگوں کے طریقہ پر چلو گے۔
أبي واقد الليثي ← سِنَانِ بْنِ أَبِي سِنَانٍ الدُّؤَلِيِّ، ← الزُّهْرِيِّ، ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ← إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ،
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 3291
